وحدت نیوز (اسلام آباد) نیشنل وحدت اسکاوٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وحدت اسکاوٹ اس سال کو قومی یکجہتی کے طور پہ منائے گی، اس حوالے سے تمام صوبوں میں صوبائی اور ڈویژنل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس میں مرکزی وحد ت اسکاوٹ سپریم کونسل کے اراکین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، برادر ناصر شیرازی ، برادر ممتاز رضوی ، علی مہدی اور برادر اختر عمران کی خصوصی شرکت ہوئی۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ ، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان کے نما ئندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سابقہ کارکردگی اور نئے سال کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا۔ وحدت اسکاوٹ کے دستور کی تیاری اور منظوری دی گئی۔ وحد ت اسکاوٹ اس سال یونائیٹڈ ایڈونچر کلب ، یونائیٹڈ سپورٹس کلب، بزنس فورم اور ڈیزا سڑ مینجمنٹ سیل کا قیام عمل میں لائے گی۔

اس برس بھی وحدت اسکاوٹ اربعین پر زائرین کربلا کی خدمت کے لئے اسکاوٹ رضاکار کی شرکت کروائیں گے۔ پاکستان میں اس سال گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں شجرکاری مہم بھر پور چلائے جائے گی۔

اس کے علا وہ پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے تما م پروگرامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ وحدت اسکاوٹ اس سال پورے پاکستان کے اسکاوٹ کو اہل بیتؑ اسکاوٹ فیڈریشن کے نام پر اکٹھا کرکے ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ جس میں ملک بھر کے اسکاوٹس آرگنائزیشن کو دعوت دی جائے گی۔

مرکزی سطح پر ہر صوبے میں یکجہتی ہائیک رکھی جائیں گی، سنو ہائیک ، ڈیزرٹ ہائیک، سنورکلنگ، سکوبہ ڈیونگ، سوئمنگ، کے پروگرام کروائے جائیں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) سات دہائیوں سے گلگت بلتستان کے عوام اپنے ہی حکمرانوں کے مظالم کا شکار ہیںآج تک کسی کو ہماری مظلومیت پر ترس نہیں آیا ۔آج بھی حقوق دینے کی بات ہورہی ہے تو پڑوسی ملک چین کے اقتصادی راہداری میں درپیش مشکلات کی بنا ء پر ہورہی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے اتحاد چوک پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ احتجاجی جلسہ گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے جملہ حقوق کی خاطر منعقد کیا گیا تھا جس میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس احتجاجی جلسے سے عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں اور مقامی تنظیموں اور انجمنوں کے سرکردہ اراکین نے شرکت کی۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات نے وفاقی حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کسی غیر نے نہیں بلکہ اپنے ہی حکمرانوں نے غصب کئے ہیں ۔آج ان لوگوں کو جی بی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جو بقول وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے نام سے واقفیت نہیں رکھتے تھے۔کتنی ستم ظریفی ہے کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ ہورہاہے اور یہاں کے عوام اور ان کے نمائندوں کو کچھ معلوم ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کمیٹی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہو ان کے فیصلے یہاں کے عوام کسی طور قبول نہیں کرینگے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران حکومت کی جانب سے اقتصادی راہداری کے ضمن میں 51 منصوبوں کی فہرست میں گلگت بلتستان کو نظرانداز کرنے پر سخت احتجاج کیا اور خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہمیں نظر انداز کرکے سی پیک پر کام شروع کیا تو اس خطے کے عوام سراپا احتجاج ہونگے اور یہ اہم منصوبہ تعطل کا شکار ہوگا۔لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ اس خطے کے مستقبل کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں گلگت بلتستان اسمبلی کی نمائندگی دی جائے اور عوامی خواہشات کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔انہوں نے گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی خواہش کو دیوانوں کا خواب قرار دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان ایک اکائی ہے جس کو تقسیم کرنے والوں کو اس سرزمین دفن ہونے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین ہری پور کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کر لیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ہری پور میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا۔ جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کی۔ توفکیاں، ضلع ہری پور میں منعقدہ میٹنگ میں علاقہ بھر سے شیعہ عمائدین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر سید وقار حیدر بخاری کو ضلع ہری پور کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سانحہ چارسدہ کے شہداء کی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے میں شمعیں روشن کی گئیں۔ شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ علی شیر انصاری نے دہشتگردی کے اس بدترین واقعہ کی مزمت کی، ان کا کہنا تھا کہ جب تک نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اس وقت تک دہشتگردی کے آسیب سے باہر نہیں نکلا جاسکتا۔ علامہ اصغر عسکری نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ہمددوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ اس موقع پر شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان کے غیور عوام کا اقتصادی راہ داری میں اتنا حق ہے جتنے پاکستان کے دیگر صوبوں کا ہے،اقتصادی راہ داری میں گلگت بلتستان کو بائی پاس کرنے والے ملکی سلامتی کیساتھ مخلص نہیں،گلگت بلتستان کی تقسیم کی بات کرنے والے پاکستان دشمن اپنے غیر ملکی آقاوُں کی زبان بول رہے ہیں،دنیا بھر میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہے گلگت بلتستان واحد خطہ ہے جہاں پاکستان سے الحاق کی تحریک زور پکڑ رہی ہے،اس جنت نظیر پر امن اور محب وطن خطے کے حقوق کے لئے مجلس وحدت مسلمین ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے ارکین ڈاکٹر رضوان علی اور کاچو امتیاز حیدر خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے اراکین اسمبلی کو اس بات کی تاکید کی کہ وہ اس سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف اور عوامی حقوق کے حصول کے لئے بھر پور اپنی صلاحیتوں کو بھروے کار لاتے ہوئے جدو جہد کریں،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور سپوتوں نے وطن عزیز کی دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،ہم لاک جان شہیدنشان حیدر،صوبیدار سید محمد شاہ شہید ستارہ جرات،اور حسن شگری شہید ستارہ جرات جیسے سینکڑوں شہدا کے خون سے غداری کرنے کے ان حکمرانوں سمیت کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے،اس خطے کے غیرت مند باسیوں کو نظر انداز کرنا ملک دشمنوں کے سازش کا ایک حصہ ہے،جو پاکستان کی ترقی کیخلاف ہے،اسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم اس خطے کے بہادر عوام کی جذبہ حب الوطنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اور ان کو مکمل آئینی حیثت ملنے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ شرپسندوں کے ناپاک عزائم سے باخبر رہیں،اور خطے میں امن و وحدت کی فضا کو خراب کرنے والے ملک دشمنوں کا محاسبہ کریں،اور اتحاد و یکجہتی سے اپنے حقوق کے لئے میدان میں حاضر رہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہ داری، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے، جسے متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ اس منصوبے کی عمل داری کا اختیار پلاننگ کمیشن سے لے کر ایک ایسی کمیٹی کے سپرد کیا جائے ، جو تمام وفاقی اکائیوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو۔ راہداری منصوبے پر حکومت کے متنازعہ بیانات اس قومی اہمیت کے منصوبے پر شکوک و شبہات کو جنم دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متفقہ آئینی فورم مشترکہ مفادات کونسل کو فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کا کنٹرول بلوچستان کو دیا جائے اور راہداری منصوبے سے قبل بلوچستان میں ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ پر کام ہونا چاہیے تاکہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی و خوشحالی کے اس سفر میں شامل کیا جا سکے ۔ گوادر کی ترقی کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود آج بھی گوادر کے عوام پانی کے لئے تر س رہے ہیں۔وفاقی حکومت کو پنجاب کے خول سے باہر نکل کر چھوٹے صوبوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ جوانوں کو وفاقی اداروں میں ملازمتیں دی جائیں اور بلوچستان میں جوانوں کے لئے اسکل ڈولپمینٹ پروگرام شروع کیا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree