وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ نماز جمعہ شکارپور کے 65 شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر لکھیدر چوک پر عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا،جلسے کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام ، تنظیمی رہنماء اور وارثان شہداء کے علاوہ کثیر تعداد میں برادران و خواہران شریک ہوئے۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی خواہر زہرا نجفی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر علی مہدی، اصغریہ ایس او کے مرکزی صدر برادر غضنفر مہدی ،ممتاز عالم دین علامہ ثابت علی نجفی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سید ارشاد علی شاہ نقوی،، وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سیکریٹری علامہ محمد افضل حیدری، معروف خطیب مولانا منظور حسین سولنگی، ذاکر اہل بیت سید گدا حسین شاہ، علامہ مومن علی قمی، مولانا غلام عباس بھٹو، مولانا سید قمر عباس نقوی، مولانا سید محمد عالم موسوی، مولانا سید مٹھل شاہ و چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بھشتی دیگر شریک ہوئے۔

برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شکارپور، جیکب آباد اور چھلگری کے سانحات سے لاتعلقی رکھی اور تعزیت کے لئے بھی نہ آئے جو کہ نواز لیگ کا شرمناک رویہ ہے، نواز لیگ کے رہنماؤں کو شہداء کی بجائے دھشت گردوں سے مکمل ہمدردی ہے۔ سندہ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے اپنے وعدے وفا کرے اور یہ بات یاد رکھے کہ وارثان شہداء کا اعلان کردہ لبیک یازینب ؑ لانگ مارچ کینسل نہیں ملتوی ہوا ہے، عہد شکنی ہوئی تو لانگ مارچ کریں گے۔ سندہ اور بلوچستان میں دھشت گردوں کے اڈے اور تربیتی مراکز قائم ہیں جن کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد ،سندہ حکومت کی ذمہ داری جس سے ہم انہیں فرار ہونے نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما استاد ذولفقار اسدی نے وفد کے ہمراہ جھنگ اور لیّہ کا تنظیمی دورہ کیا اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما اسد آہیراور میڈیا کوآرڈینیٹر برائے علامہ عبدالخالق اسدی غلام عباس بھی ان کے ہمراہ تھے، استاداسدی نے کوٹ شاکر جھنگ میں ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کی جانب سے اسپتال کے لئے خریدی گئی زمین کا معائیہ کیاجبکہ نولان آباد میں ایم ڈبلیوایم کے تحت زیر تعمیرمسجد کے کام کا بھی معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کی ضلعی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کوآرڈینیٹر برائے شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نے سکھر اور شکارپور کےتنظیمی دورہ جات کیئے خانم زہرا نقوی نے اس موقع پر ضلعی کابینہ کی اراکین سے ملاقات کی  دوران گفتگو تنظیمی امور سمیت آئندہ سہہ ماہی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا،خانم زہرا نقوی نے سکھر اور شکارپورمیں شعبہ خواتین کی بھرپور فعالیت کے حوالے سے تنظیمی ذمہ داران کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں ۔

وحدت نیوز (پ ر) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے شعبہ روابط کے تحت جنوبی پنجاب کا تنظیمی دورہ کیا گیا، وفد کی قیادت ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدا رحسین نقوی نے کی، وفدنے ملتان ، مظفرگڑھ، جام پور ڈیرہ غازی خا ن اور دیگراضلاع کے دورہ جات کیئے،ایم ڈبلیوایم وفدمیں تعمیر ملت فنڈکے مسئول زوہیب رضا،میڈیا کوآرڈینیٹر غلام عباس شامل تھے، رہنماوں نے مختلف اضلاع میں ضلعی کابینہ سے ملاقاتیں کی، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کے تحت تعمیر شدہ اور زیر تعمیر مختلف پروجیکٹس کا معائنہ بھی کیا، علامہ اقتدار نقوی نے جام پورمیں بشیر روزے دار کے والد مرحوم کی رسم قل میں شرکت کی اوع خطاب کیاجبکہ بستی جھکرامام شاہ میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے زیر تعمیرمسجد کے کام کا معائنہ بھی کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں بشمول علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،زین رضا،حیدر زیدی،ناصر حسینی سمیت کارکنان نے بڑی تعداد نے پی آئی اے کے ملازم عنایت رضاکی نماز جنازہ شرکت کی اور رہنماؤں نے لواحقین سے ملاقات میں دلی ہمدردی اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورنجی اسپتال میں زخمی ملازمین و زرائع بلاغ کے نمائندگان کی عیادت کی اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت بادشاہانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے ریاستی اداروں کی جانب سے ملازمین و صحافیوں پر تشدد غیر جمہوری اور امرانہ ہے،اپنے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ملازمین پر بربریت کی مثال قائم کی گئی مشکل کی اس گھڑی میں ملازمین کے ساتھ ہیں قومی اساسوں کی نجکاری سے ملکی نقصان ہے ، واقع میں بے گناہ قیمتی جانوں کے زئع پر اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فلفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملازمین کو انصاف دیا جائے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پرفائرنگ اور وحشیانہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس جمہوری تقاضوں کے منافی آمرانہ اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے احتجاج کا بنیادی حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔بے گناہ ملازمین کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر متعلقہ حکام کے خلاف عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قومی اداروں میں مسلسل خسارہ حکومت کی ناکامی اور نا اہلی ہے۔وطن عزیز کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ بڑے بڑے قومی اداروں کے کلیدی عہدوں پر نا اہل افراد کی تعیناتی ہے۔ ایک طرف قومی ایئر لائن میں خسارے کا رونا رویا جا رہا ہے اور دوسری طرف حکومت نے ایک غیر ملکی کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ پر ملازمت دے رکھی ہے ۔قومی وسائل کو مال غنیمت کی طرح لوٹنے کا یہ باب اب بند ہو چاہیے۔قومی ادارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ ان کی بندر بانٹ کی جائے ۔قومی اداروں کی حفاظت اور ان کی اعلی انتظامی پوسٹون پر باصلاحیت لوگوں کی تعیناتی حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ اداروں کو نفع بخش بنایا جا سکے۔پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں ہماری طرف سے ہر اس فیصلے کی سخت مخالفت کی جائے گی جس میں ادارے کے ملازمین کی مرضی شامل نہ ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree