وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی جانب سے سانحہ شکار پور کے شہداءکی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد سانحہ شکار پور حکومتی اور ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مظلوم عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھور دیا گیا ہے۔ اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کو ایک ماہ گزر گیا لیکن قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے یہی وجہ بنی ہے کہ کالعدم جماعتیں آج بھی سرگرام عمل ہیں اور یہاں تک کہ شکار پور میں بدترین سانحہ کرکے 65 نمازیوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔ علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ حکومت کے کالعدم جماعتوں سے آج بھی مراسم قائم ہیں یہی وجہ ہے کہ کالعدم جماعتیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب دہشتگردی مخالف قوتوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے کئی کارکنوں ضلعی رہنماوں کو بے گناہ گرفتار کرکے پابند سلسل کردیا گیا ہے۔ اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ہمیں پاک فوج کی حمایت کی سزا دے رہی ہے۔ علامہ عسکری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور سانحہ شکارپور میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دے اور انہیں قوم کے سامنے بےنقاب کرے۔ وہ مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فی الفور بند کیا جائے۔ افسوس کا مقام ہے کہ خود وزیرداخلہ چودھری نثار کہہ چکے ہیں کہ 10 فیصد مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں لیکن تاحال ان مدارس کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) سانحہ شکار پور میں معصوم انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے پہ در پہ واقعات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملکی سیکورٹی ادارے اور انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ایسی حکومت کو فورا مستعفی ہو جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی سرپرست نے سانحہ شکار پور کے خلاف پریس کلب راولپنڈی کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔اگر ملت تشیع کے افراد کی لاشیں گرانے کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد شیعہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلع جنرل سیکریٹری سید ساجد شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقا کے ازلی دشمن ہیں ان کو سرعام چوراہوں پر پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں اور مقدسات کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم حکومت سے نہ صرف مطالبہ کرتے ہیں بلکہ تنبیہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کے ساتھ لچک کا رویہ نہ اپنائے۔اگر حکومت ملک میں امن کی حقیقی خیر خواہ ہے تو وطن عزیز سے ان ناپاک عناصر کا فوری اور مکمل صفایا کیا جائے۔احتجاجی مظاہرہ سے ان مقررین کے علاوہ مولانا ظہیر سبزواری، مولانا سلیم حیدراور مولانا شاکر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین نے پریس کلب تا مری روڈ ریلی بھی نکالی ۔مظاہرہ میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی اور دہشت گردی اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف عراق کے جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ناصر عباس النجفی صاحب نے سانحہ شکار پور کی مزمت کی ہے.اور اس کو دہشت گردوں کی بزدلانہ اور انسانیت سوز کاروائی قرار دیا ہے.نمازیوں پر حملہ کرنا اسلام جو کہ امن اور سلامتی کا دین ہے.کے سنہری اصولوں کے قتل کے مترادف ہے.اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے.یہ لوگ خارجی ہیں.اور اسلام اور .سلمانوں کے دشمن ہیں.پوری دنیا میں صرف ایک ہی فکر کے لوگ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں.یہ خوارج اور تکفیری اور سلفی یہود و ہنود اور مغربی استعمار کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے خلاف جنگ لر رہا ہے.اب ایک سازش کے تحت پاکستان کو مقتل گاہ بنادیا گیا ہے.تشیع پاکستان کو خون میں نہلادیا گیا ہے.اس سارے کھیل میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بھی شامل ہے.صوفیا کی سرزمین پر شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ،ٹارگٹ کلنگ.خودکش حملے اور بم دھماکے پی پی پی حکومت کی ناکامی اور شیعہ دشمنی کا ثبوت ہے.
پی پی پی شیعیان پاکستان کی قاتل جماعت بن گئی ہے.لیکن شہادت ہمیں کربلا سے ورثہ میں ملی ہے.اب وقت آ گیا ہے کہ اکابرین ملت مل کر دفاعی پالیسی بنائیں.اب کتنی اور لاشیں اٹھانی ہیں اور کب تک خونی درندے پاکستانی عوام کا قتل عام کرتے رہیں گے
وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکریٹری جنرل حجۃ السلام عقیل حسین خان نے شکار پور میں مسجد پر حملہ میں مومنین کی شھادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ملک بھر میں خصوصا کراچی اور سندھ میں جس طرح شیعیان حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہےاس سے ایک بات ثابت ہے کہ سندھ حکومت اس میں برابر کی شریک ہے ۔
علامہ عقیل حسین خان نے کہا وطن عزیز پاکستا ن کی بد قسمتی اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ پاکستان کے عوام آئے روز دھشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ،مساجد ،امام بارگاہیں،بازار ،اسکول کچھ بھی محفوظ نہیں لیکن نااھل و غدار حکمران سعودیہ اور بحرین کے بادشاہی نظاموں کو بچانے کے لئے سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔سیکریٹری جنرل مشہد مقدس نے کہا کہ اس حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا ہی حماقت ہے کیونکہ یہ دہشتگردخود انکے اپنے پالے ہوئے ہیں البتہ آخری امید کی کرن افواج پاکستان ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں تاکہ وطن عزیز سے دھشت گرد اور دھشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی، ایم پی اے آغا رضا،کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی اور تمام کونسلرزنےسانحہ شکار پور کے خلاف علمدار روڈ پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور مرکزی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی اور سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا۔ شکارپور میں اس سے پہلے بھی دہشت گردی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں لیکن سندھ حکومت اپنی بے حسی اور نا اہلی کی وجہ سے ان واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ حکومتی اقدامات صرف میڈیا میں بیانات کی حد تک محدود ہے۔ دہشت گرد آزاد اور دنددناتے پر رہے ہیں ان کے خلاف اقدامات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے اور گرفتار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے کر ان کو نشان عبرت بنائے۔ حکومت ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے لیے نرم رویہ رکھنے والوں سے بھی سختی سے نمٹے اور تمام کلعدم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کریک ڈاون کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن شکار پور سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے شفایابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مدرسہ امام خمینیؒ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکریٹری نشرو اشاعت مولانا ذوالفقارعلی سعیدی، صوبائی سیکریٹری فلاح مولانا سہیل اکبر شیرازی ،صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری و دیگر شریک ہوئے ۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے حاصل ہونے والی معدنیات ملکی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے،مگر بلوچستان کے عوام آج بھی کسمپرسی ، غربت اور افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔جن علاقوں سے اربوں روپے کی معدنیات حاصل ہو رہی ہیں ان علاقوں کی عوام کے حالات زندگی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔
انہوں نے پاک فوج کی طرف سے دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان میں ۹۲ دھشت گردوں کی ہلاکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دھشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا،دہشت گردوں کے واصل جہنم ہونے پر پاک فوج کو تبریک پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں ملت جعفریہ کے ڈیڑہ ہزار معصوم افراد دھشت گردی کا نشانہ بنے ہیں، جبکہ قاتل آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں،لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور تربیتی مراکز کے خلاف بھر پور آپریشن کا آغاز کیا جائے۔
انہوں نے بلوچستان میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں خصوصا کوئٹہ کے میئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ اور ڈپٹی میئر یونس بلوچ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔
اس موقع پر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کراچی میں جاری دھشت گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے باوجود کراچی میں معصوم انسانوں کا بہتا لہو ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دھشت گرد چاہے کسی مدرسے میں ہوں یا کسی سیاسی جماعت میں انہیں بے نقاب کیا جائے۔اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔