وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے شکارپور میں معصوم انسانوں کی شہادت کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے دھشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سانحہ شکارپور کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانوں کے قاتل دہشت گرد آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔ اب دھشت گردوں نے اولیاء کی سر زمین سندہ کا رخ کیا ہے۔ ملک بھر میں اب بھی دہشتگردوں کے تربیتی مراکز اورمحفوظ ٹھکانے موجود ہیں،جن کے خلاف آپریشن ازحد ضروری ہے ۔ سینکڑوں معصوم شھداء کے وارث ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔انہوں نے شکارپور میں ہونے والے دھشت گردی کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے باوجود معصوم انسانوں کا بہتا لہو ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دھشت گرد چاہے کسی مدرسے میں ہوں یا کسی سیاسی ، مذہبی جماعت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

 

در یں اثناء جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی، سندہ ترقی پسند پارٹی کے سینئر وائس چئیرمین جان عبدالفتاح سمیجو، جئے سندہ محاذ کے چئیرمین ریاض چانڈیو اور جسقم رہنماء ڈاکٹر نیاز کالانی نے فون پرعلامہ مقصود علی ڈومکی سے سانحہ شکارپور پر تعزیت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کی تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈا پر متحد ہوجائیں۔ اور اپنے اتحاد سے دھشت گردوں کو تنہا کردیں۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) شکارپور جیسے حادثات و واقعات کا اچانک ہونا اور انسانیت کے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کرنا یہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شکارپورامام بارگاہ کربلامیں اس بم دھماکے میں انسانوں کا نہیں،انسانیت کاخون بہایاہے۔ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اور ہر طرح کی طرح حکومت سے تو ہم مطالبہ ہی کرسکتے ہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ قاتلوں کی پشت پناہی کرنیوالے نہ تو گرفتار ہونگے اور نہ ہی قاتل گرفتار ہونگے۔یہ بم دھماکہ ہمیں لگتا ہے کہ حکومت کی پلاننگ سے کیا گیا ہے۔ حیرت ہے ، تعجب ہے افسوس ہے اور غصہ بھی ہے کہ آخر مساجد،امام بارگاہوں اور جلوس عزاء، جلوس عید میلادالنبی کو ہی کیوں دہشت گردی کانشانہ بنایاجاتا ہے۔اس ظلم سے اسلامی تبلیغ رک جائیگی ؟ نہیں؟ ہرگز نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل، مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادمولانا امداد علی نسیمی،مولانا گل حسن مرتضوی ،مولانا ملازم حسین اور مولانا انور علی گلگتی نے سانحہ شکارپورکے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ ایسے حالات پیدا کئے جائیں کہ لوگ جان کے خوف سے پس پردہ ہوجائیں اور طاغوتی طاقتیں اپنی کاروائیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہوجائیں۔ ظالموں کیےساتھیوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، انہیں تو وہ کام کرنا ہوتا ہے جو انہیں سونپا جاتا ہے۔ ایسے افراد کی سرپرستی کرنے والے جہنمی ہیں۔ چاہے وہ کسی بھی مذہب یا فرقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ گزشتہ 37سال سے یہ ظالمانہ اور کافرانہ کاروائیاں پاکستان میں ہورہی ہیں اور انہی کاروائیوں میں جناب قبلہ شہید عارف حسین الحسینی نے جان جان آفریں کو سپرد کی۔ قبلہ عارف الحسینی ملت اسلامیہ کے وہ رہبر تھے جن سے طاغوتی طاقتیں لرزہ براندم تھیں۔ اگر ایک عارف حسینی شہید ہوگئے تو اسلام کے شیدائیوں کے ہرگھر سے عار ف حسینی رونماہو کر طاغوت طاقتوں کو تہس نس کردے گا۔

 

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلمانوں! جاگو ۔ اٹھو۔ شیعہ اور سنی کا فر ق مٹا دو۔ظالموں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاؤ۔ اگر پاکستان کو قائم رکھنا ہے تو ان ظالموں کو مٹا دو۔ یہاں پر ایک اور بات آپ کو واضح کرتاچلوں کہ حیدرآباد میں کیبل نیٹ ورک والے ایک چینل چلا رہے ہیں جس پرکھلے عام آل رسول کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے ہم اس چینل کوبندکرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل وترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی جامع مسجد کربلائے معلیٰ میں شہید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے شکارپورپہنچ گئے ہیں ، جہاں انہوں نے خانوادہ شہداء سے ان کے گھروں میں جاکر اظہارتعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں علامہ حسن ظفر نقوی نے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات عبد اللہ مطہری اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی کے ہمراہ بم دھماکے سے متاثرہ جامع مسجد کربلائے معلیٰ کا دورہ کیااور تباہی کا جائزہ لیا، علامہ حسن ظفر نقوی شہدائے شکار پور کی قبور پر بھی گئے اور علیحدہ علیحدہ فاتحہ خوانی ، چوک گھنٹہ گھر پر آئی ایس او شعبہ طالبات کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سیرت امیر المومنین ؑ اور سید الشہداء ؑ پر عمل کرتے ہوئے ہمارے عظیم شہداء نے حالت نماز میں جان قربان کی ، انشاء اللہ یہ شہداء روز محشر ہمارے شفیع قرار پائیں گے۔

وحدت نیوز (بیروت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ ناصرعباس جعفری ان دونوں دورہ لبنان پرہیں ، جہاں انہوں نے شہدائے قنیطرہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں شرکت کی جس سے قائد مقاومت حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حجتہ السلام سید حسن نصر اللہ نے خصوصی خطاب کیا، جب کہ اعلیٰ حکومتی وسیاسی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی، بعد ازاں علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ بہشت شہداء میں شہدائے حزب اللہ بالخصوص شہید جہاد عماد مغنیہ کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

وحدت نیوز (سندھ) سانحہ جامع مسجد کربلائے معلیٰ شکارپور دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی یوم سوگ اور پرامن شٹر ڈاون ہڑتال کی   اپیل پر کراچی سمیت اندورن سندھ مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہونا ہو چکے ہیں ، دوسری جانب  مجلس و حدت مسلمین کاصوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ایم ڈبلیو ایم ،شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ الائنس ،اصغریہ آگنائزیشن کی جانب سے حیدر آباد بائی پاس ،بدین،ٹنڈو محمد خان ،میٹھی ،نصیر آباد ،جیکب آباد،کوٹھری ،میر پور خاص ،ٹنڈو آلہ یار ،خیر پور میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،دھرنوں میں سے خطاب میں علامہ نشان حیدر ،عبد اللہ مطہری ،الفت عالم ،یعقوب حسینی سمیت دیگر رہنماؤں نے شکار پور دہشتگردی کی مذمت کی اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے و زیراعلیٰ سندھ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن اور قاتلوں کی جلد از جلد کرفتاری کا مطالبہ کیا ،علامہ نشان حیدر کا کہنا تھا اولیا ء کرام کی سندھ دھرتی پر دہشتگردی کرنے والے وہی عناصر ہیں اسلام کا چہرہ مسخ کرکے اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کر نا چاہیت ہیں یہ وہی دہشتگرد ہیں جو پاکستان میں معصوم بے گناہ بچوں اور عوام کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں تو کبھی شام،لبنان،فلسطین ،عراق میں مسلمانوں کوبد نام کرتے ہیں

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی نے سانحہ شکار پور پر صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں علامہ محمد اقبال کامرانی ،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ سید بشیر رضوی اور سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شکار پور پر ملک بھر میں تین دن یوم سوگ منایا جائے گا کل سند ھ بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ محب وطن اور انسانیت دوست جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال میں ساتھ دیںنواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں شہدائے شکار پور کو فراموش کرکے دہشت گردوں کو خوش کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ملت جعفریہ کو ہی گرفتار کرکے دہشت گردوں کے خلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے کالعدم جماعتوں کو تو وزیراعلیٰ ہاوُس بلا کر ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔

 

ہمارے رہنماوُں سے سیکیورٹی واپس لے رہی ہے تاکہ باآسانی دہشت گردوں کا تر نوالہ بن سکیں حکومت دہشت گردی کے روک تھام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کی پھانسیاں کیوں روک دی ہیں ؟جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ہنجاب میں دہشت گردی کے مراکز کو کیوں ختم نہیں کیے جا رہا پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کے سامنے بے بس ہیں اور ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جاریا ہے ۔

 

علامہ امین شہیدی نے کہا سیاسی جماعتیں خصوصا پی پی پی کھل کر بتائے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا محب وطن عوام کے ساتھ ہم شکار پور کے اس دل خراش واقعے کا ذمہ دار سند ھ حکومت کو ٹھراتے  ہیں سند ھ میں آئے دن ملت جعفریہ کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت ہمارے قتل عام پر تماشہ دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو شدت پسندی اوردہشتگردی کے خلاف مل کر ایک آواز بننا ہوگا۔ حکومت سندھ اور مرکزی حکومت دہشت گردوں اور عوام کو ایک ہی ڈندے سے ہانکنا چاہتی ہے۔

 

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ حکومت قاتل اور مقتول کے ساتھ ایک ہی ایک جیسا سلوک کر رہی ہے یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے اور اس ظلم اور نا انصافی کے خلاف ہم احتجاج کریں گے ہم اس مٹی اور ملک سے محبت کرتے ہیں اور اسی ملک میں رہیں گے اور یہاں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔حکومت ان مدارس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے  جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں وزیر داخلہ عوام کو بے وقوف نہ بنائیں اور ان دس فیصد مدارس کو منظر عام پر لائیں جس کی نشان دہی انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا تھا ،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف ملک بھر میں بے رحمانہ آپریشن کیا جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کے نذر نہ ہونے دیا جائے افواج پاکستان اور رینجرز سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف اپنا فرض ادا کریں سندھ پولیس دہشت گردوں کے مخبر بن چکی ہے ہم حکمرانوں سے نا امید ہو چکے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree