وحدت نیوز (اسلام آباد) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مجلس وحدت ،مسلمین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا، شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ تہور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے متاثرین کی امداد کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے معروف بزرگ عالم دین آغا شیخ سلیم کو متاثرین کی امداد کے لئے امدادی چیک عطیہ کیا گیا. اس موقع پر کراچی ڈویزن کے رہنما مولانا علی انور اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سیکریٹری جنرل برادر زین رضا موجود تهے، چیک وصول کرنے کے بعدعلامہ شیخ سلیم نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے حق میں ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے، جس کے ذریعہ ہی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہے، فوجی عدالتوں کا قیام اور ان کے اختیارات میں اضافہ شہدا کے خاندانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، ملٹری کورٹس کے ذریعہ ہی خطرناک ترین دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہزاروں افراد کے قاتلوں نے موجودہ عدالتی نظام کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آزادی حاصل کی اور اپنے مراسم عالمی دہشت گرد تنظیموں سے قائم کیے اور ملک کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچایا، موجودہ حالات میں ملک اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد مزے سے آزاد پھریں اور پوری قوم کو سیکیورٹی کے نام پر ان کے گھروں میں یرغمال بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی عدالتی کلیدی حیثیت رکھتی پاکستان میں ایسے دہشت گردوں کی کمی نہیں جن کے خوف سے جج انہیں سزا سناتے ہیں اور نہ ہی کوئی ان کے خلاف گواہی دینے کی جرات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ،انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ان وحشی درندہ صفت دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ نے ان افراد کو بھی بے نقاب کر دیا ہے جو کہ چند روپوں کو ملکی مفاد سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں، قوم جان لے کہ ان حالات میں فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں، ملٹری کورٹس کے حق میں فیصلہ کے بعد اس بات کی قوی امید ہے کہ ان خطرنات دہشت گردون کوان کے انجام تک پہنچایا جائے گا جنہیں کل تک کسی کا خوف نہیں تھا۔ اب ملک دشمن عناصر کو بھی سمجھ جانا چاہئے کہ وہ انصاف کو یرغمال بنا کر اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو نہیں بچا سکتے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی ستائیسویں یوم شہادت پر دعائیہ تقریب کا انعقاد،مرکزی اجتماع 9اگست کو اسلام آباد میں ہوگا،برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید باکردار، شجاع، باہمت شخصیت کے حامل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے،پاکستان کی سرزمین پر امریکہ اور استعماری قوتوں کیخلاف اور اتحاد امت کے لئے عملی جدو جہد کے سبب دشمن نے اس عظیم شخصیت شہید کیا،لیکن دشمن اپنے ناپاک عزائم کے تکمیل میں ناکام رہے آج شہید حسینی کے لاکھوں فرزندان ان کے افکار کو زندہ کیے ہوئے عملی میدان میں ملک و ملت کی ترقی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات جدو جہد کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت،انتہاپسندی اور دہشت گردی پھیلانے والے دراصل ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا ،مصلحت پسندی کے شکار حکمرانوں کے ہوتے ہوئے اس عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا،قوم کے پاس اس دہشت گردی کے ناسور سے مکمل نجات کے سوا کوئی راستہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں ہم نے اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر نہ کی اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کیخلاف کاروائی میں مصلحتوں کا شکار رہا تو اس کا انجام خوفناک ہوگا،تقریب سے استاد اسدی،سید اسد عباس نقوی ،رانا ماجد علی،و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) گزشتہ روز پانچ اگست یوم شہادت قائد عارف حسینی کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کی۔تقریب میں علامہ ناصر عباس، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ علی شیر انصاری نے قائد شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید حسینی افکار کے حقیقی امین تھے اور اس کے عملی اظہار کے لیے ہر وقت میدان عمل میں موجود رہتے۔انہوں نے دین حق کی سربلندی اور وطن سے محبت کو ہر شے پر مقدم رکھا۔ ہمارے لیے ان کا طرز عمل مشعل راہ ہے۔
قائد شہید کی برسی حقیقت میں معاشرے کی اصلاح اور عالمی انقلابات کی تیاری کی اکائی ہے، شیخ اعجاز بہشتی
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز نے ۲۷ ویں برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی بعنوان بیداری امت کانفرنس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد شہید عارف حسین الحسینی الہیٰ اور ایمانی جذبے کے ساتھ بہت اعلیٰ معنویات کے درجے پر فائز ہوگئے تھے، وہ عظیم شخصیت کے مالک تھے اور کم وقت میں لاکھوں جوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے تھے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ ملک عزیز پاکستان میں ہمیں اپنے جائز حقوق اور تحفظ کے لئے شہید قائد کے سیاسی اور دینی افکار اور نظریہ کو سمجھتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، شہید قائد کے افکار و نظریہ وہ واحد حل ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان میں اتحاد اور امن کی فضاء کو قائم کرسکتے ہیں ۔
علامہ عارف حسینی نے اپنے اصولوں اور کردار کے ذریعہ ہمیں بتایا ہے کہ کس طر ح مظلوموں کی مدد کرنی ہیں اور ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرنا ہے،ہمیں علامہ عارف حسین الحسینی کے راستے کو اختیار کرنا ہوگا اور یہ اُس وقت ممکن ہے جب ہم خود شہید کی سیرت کا مطالعہ کریں گے اور ان پر عمل پیرا ہونگے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ اس برسی کا نام بیدداری امت کانفرنس اسی لئے رکھا ہے کہ تاکہ اہم شہید قائد کی سیرت اور افکار کو لوگوں تک پہنچائیں اورامت کو دینی، دنیوی، سیاسی غرض ہر زاویے سے شعور اور آگاہی پیدا کریں ۔ مکتب تشیع کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ہر لحاظ سے بیدار رہے اور دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ رہیں اور اپنے اندر اتحاد اتفاق کی فضاء کو قائم رکھیں۔