وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری اس درندگی سے انتظامیہ اور ذمہ داران کی لا علمی پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ۔عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ محض زبانی راگ الاپنے سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے عوام معاملات سے باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے۔یہ انسانیت کے خلاف غیر انسانی فعل ہے۔ عقل و شعور سے عاری جنگلی زندگی گزارنے والے حیوانات کے ہاں بھی اس طرح کی گھناونا پن نہیں ہوتا ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر بدنامی کا باعث ہے۔ دنیا کا ہر مذہب جنسی تشدد کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں براہ راست اور بلاواسطہ ملوث تمام مذموم عناصر کو چوراہوں پر لٹکایا جائے۔متاثرہ خاندانوں کے زخم تب تک مندمل نہیں ہو سکتے جب تک ان درندوں کو قرارواقعی سزا نہیں دی جاتی

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان میں کابل ائیرپورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کاروائی کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کومتاثر کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔دہشت گردی کے مراکز کے خلاف پاکستان میں بھرپورآپریشن جاری ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن اور فوری کاروائی کرے۔تاکہ دہشت پسند قوتوں کو پناہ کے لیے کوئی ٹھکانہ نہ مل سکے۔پاکستان افغانستان کا ایک مخلص دوست اور خطے میں امن کا خواہ ہے۔ اسلام دشمن استعماری قوتوں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی،بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔سفارتی سطح کے بیانات دینے میں تحمل کا مظاہرہ کیا جائے تو دیرپاتعلقات قائم رہتے ہیں اور غیر یقینی صورتحال پیدا نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی کا پاکستان کی طر ف سے جنگ کے پیٖغامات ملنے کا بیان غیر مدبرانہ اور جلد بازی کا مظہر ہے۔دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کبھی بھی کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی گی۔ پاکستان کے خلاف اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان افغان حکومت کی ساکھ کو عالمی سطح پر متاثر کریں گے۔افغان حکومت انڈیا کی ڈکٹیشن پر عمل کرنے کی بجائے اپنی سلامتی کی جنگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا ساتھ دے تاکہ یہ پورا خطہ امن کا گہوارہ بن سکے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ چودہ اگست یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ سمیت تمام صوبائی و ضلع دفاتر میں چراغاں کیا جائے گا۔چودہ اگست کو تمام شہروں میں ملت تشیع شکرانے کے نوافل ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارض پاک اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے۔اس وطن کی بنیادوں کی آبیاری ہمارے اباو اجداد کے لہو سے ہوئی ہے۔وطن کی محبت ہمیں ورثہ میں ملی ہے۔ ہمارا جینا ہمارا مرنا اسی سرزمین کے لیے ہے۔یوم آزادی کے موقع پر ہم سب کو مل کر عہد کرنا ہیکہ پاکستان کی حفاظت میں دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتوں کو ہم نے حب الوطنی کے ہتھیار سے شکست دینا ہو گی۔ہم سب کا تشخص،ہماری سلامتی ،ہم شناخت سب کچھ اس ملک کے ہی مرہون منت ہے۔جب تک ہم اس مادر وطن سے محبت کا حقیقی حق ادا نہیں کرتے تب تک ہم اس مٹی کے باوفا بیٹے نہیں کہلا سکتے۔

وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم او شہداء کمیٹی سے سندھ حکومت کی مزاکراتی کمیٹی کے سربراہ میر ہزار خان بجارانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے، وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندہ حکومت عہد شکنی نہیں کرے گی۔

اس موقع پر میر ہزار خان بجارانی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ معاہدے پر عملدر آمد کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی مشترکہ کمیٹیزکا اجلاس بلاکر پیش رفت اور رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر ہی کمشنر لاڑکانہ کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) قائد شہید عارف حسینی کے پیغام امن کو گھر گھر پہنچائیں گے، شیعہ سنی وحدت کا پرچار کریں گے، ملک دشمنوں و اسلام دشمنوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے ، اتحاد بین المسلمین سے طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ، بلا اشتعال فائرنگ بند کی جائے،ہندوستان کبھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی نے اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 27برسی کے موقع پر منعقدہ بیداری امت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کا پیغام وحدت گھر گھر پہنچائیں گے، ان کے مشن کی تکمیل کے لیئے مجلس وحدت ہر وقت میدان میں ہے، شیعہ سنی اتحاد ہی اس ملک کی بقاء کا ضامن ہے ، ہم شیعہ سنی وحدت کا پرچار کریں گے، ہم اس اتحاد کے لیئے ہر قسم کی قربانی کے لیئے تیار ہیں ، ملک دشمنوں کے خلاف سینہ سپر رہیں گے ، ملک کے محب وطن و پر امن شہری ہیں ، اس ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، اسلام دشمنوں کو بھی منہ کی کھانی پڑے گی، اسلام زندہ باد رہے گا ، دشمن اسلام مردہ باد تھا اور رہے گا، طاغوت و استعمار کے ایجنڈے اس ملک کے محب وطن شہری کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تکفیریت جو زہر قاتل ہے ، اس کا حشر نشر بھی طاغوت جیسا ہو گا، ہم ملک و اسلام دشمنوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ، کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، انڈیا بوکھلا کر کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بلا اشتعال فائرنگ بند کی جائے،انڈیا کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے گا۔شہید قائد کے شجاع و معنوی فرزند اپنے ملک کا دفاع جانتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے چنیوٹ کی معروف دینی درسگاہ جامع بعثت اورجھنگ میں شیعہ درسگاہ پر پولیس کے چھاپوں اور قصور میں ملکی تاریخ کے بدترین جنسی زیادتی کے  سانحات منظرعام پر آنے کی سخت مذمت کرتے ہوئےاسے قانون و انصاف کی پامالی قرار دیا ہے۔تلاشی کے دوران شیعہ مراکز سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی مواد نہ ملنا اس امر کی دلیل ہے کہ یہ محب وطن قوتوں اور امن کی تشہیر کے مراکز ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں پنجاب کے ضلع قصورمیں غیر انسانی اور غیر اخلاقی جرائم کے اندھوناک سانحات نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا ہے، قصور میں جنسی زیادتی کی المناک داستانیں وطن عزیزکے ماتھے پر بدنما داغ بن کر ابھری ہیں ،ملک میں عدل وانصاف کے ناپید ہوجانے کے باعث اس طرح کے سنگین جرائم عام ہوتے جا رہے ہیں جو کہ عالمی سطح پر ملک وقوم کی بدنامی کا باعث ہیں، ان واقعات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور ناقص اطلاعات عیاں ہو گئی ہیں،وفاقی حکومت تعصب کا عینک اتار کرمجرموں اور محب وطن شہریوں میں فرق کرنا سیکھے اور قصور میں حیوانی درندگی کا نشانہ بننے والے بچے اور بچیوں کے اہل خانہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا جانبدارانہ رویہ تعصب پر مبنی ہے۔صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ پنجاب پولیس کو لگام دے۔ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بجائے ان عناصر کے خلاف آپریشن کی رفتار کو بڑھایا جائے جو پاکستان کی سلامتی و بقا کے دشمن ہیں۔مذہب کی خدمت کرنے والے دینی اداروں اور کالعدم تنظیموں کے مقاصد کو پروان چڑھانے والے مدارس کو ترازو کے ایک ہی پرلے میں نہ تولا جائے۔دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ملک دشمن مذموم عناصر تک محدود رہنے دیا جانا چاہیے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے توازن کی پالیسی اختیار کرنا قانونی تقاضوں کے برعکس ہے۔ ملا عمر جیسے دہشت گرد کی ہلاکت کے دو سال بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کے لیے طالبانی فکر کی تشہیر و ترویج کرنے والے اداروں کی نشاندہی کا یہ بہترین موقعہ ہے۔اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کرنے والے مدارس کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جو داعش کی وحشیانہ کاروائیوں کو برملا اسلام کا نام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر پلیٹ فارم پر نظریہ پاکستان کا دفاع کرنے والی ایک محب وطن جماعت ہے ۔تکفیری گروہوں کی ایما پر محب وطن دینی مراکز پر چھاپے مارنے محب وطن طاقتوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے دانشمندی اور سیاسی بصیرت سے ناکام بنایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree