وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت ہو یا اپوزیشن دونوں ہی احتساب سے بھاگ رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن احتسابی عمل کو متنازع بنا رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی نیب کے ادارے پر تنقید کی اور کم و بیش وہی الزامات لگائے جو پہلے پیپلز پارٹی لگا چکی ہے، سوال یہ ہے کہ آخر نیب نے ایسا کیا کردیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا اسکی وجہ شریف فیملی کے خلاف نیب کی تفتیش ہے یا پھر نیب کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے ماتحت ادارے آئیسکو میں 2080 غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت کی تصدیق کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ ہے۔ پنجاب میں ممکنہ احتساب کی خبریں آنے کے بعد وزیر اعظم کا نیب کے ادارے کے خلاف بیان دینا معنی خیز لگتا ہے ۔ لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی دم پر کوئی بھاری بھرکم پاوں آنے والا ہے حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، جسکی وجہ سے آج پورا ملک بد امنی اور انتشار کا شکار ہے ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ، سرکلر ڈیٹ پھر تین سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے حکمران آئی ایم ایف کی بجائے قوم کے سامنے سرخرو ہوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ حکومت اس وقت پیٹرولیم سے تین سو ارب روپے وصول کر رہی ہے اب تو تین سو ارب کا نیا سرکلر ڈیٹ دوبارہ بن گیا ہے یہاں قانون امیر کیلئے الگ ہے اور غریب کیلئے الگ قانون ہے سرکاری ہسپتالوں میں غریب کو دوا نہیں ملتی ، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے معیشت کو کھوکھلا کردیا ہے بد عنوانی اور کرپشن ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بدعنوانی سے نا انصافی ، غربت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مستحق کو اسکا حق نہیں ملتا کرپشن ملک کو کینسر کی طرح متاثر کر رہی ہے حکمرانوں اور سیاست دانوں کے فرائض اداروں کو مستحکم کرنا ہے انہیں کمزور اور مذاق کا نشانہ بنوانا نہیں مگر یہ ہمیشہ یہی کرتے ہیں ۔ انھیں اداروں کا خیال نہیں ہوتا بس اپنے مقاصد پورا کرنا اور اپنے ارد گرد جمع لوگوں کو نوازنا یہی انکا کام ہے ۔ ہماری یہ بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ ملک سے سیاست ختم ہوتی جا رہی ہے بلکہ ہو گئی ہے صرف حکومت رہ گئی ہے جسکی سیاست ہو رہی ہے مگر عوامی نہیں ہوتی، سرکاری ہوتی ہے ۔ باتیں عوام کی جاتی ہیں مگر کام صرف حکمرانوں کے ہوتے ہیں ۔ نیب کا ادارہ بھی اپنا کام ذمہ داری سے کرے ، نیب کے اندر بھی بھرتیوں کا عمل مشکوک ہے ، نیب کا ادارہ اپنی ساکھ کھو رہا ہے نیب نے آج تک کسی بڑے آدمی کو سزا نہیں دی ہے، نیب خود ایک بلیک میلنگ کا ہتھیار بن گیا ہے جو کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ پلی بارگین کا قانون بدمعاشی اور بد عنوانی کی ہی شکل ہے ۔ نیب کے ادارے کو بھی اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے استعماری قوتیں اسلام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مسلمانوں کے مابین نفاق کا بیج بورہی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر سعودی عرب جو اتحاد بنانے جا رہا ہے اس کا مقصد انہی صیہونی عزائم کو تقویت دینا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا اس اتحاد میں پاکستان کے کردار سے لاعلمی کااظہار مضحکہ خیز ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اور مشیر کے بیانات میں تضادحکومت کی مبہم خارجہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کمزور گرفت کو آشکار کر رہے ہیں۔حکومت کواس متنازعہ اتحاد میں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا۔ کسی بھی ایسے اتحاد کا حصہ بننا پاکستان کے مفادات میں قطعی نہیں جس کا مقصد اسلام ریاستوں کی تباہی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے جن خطرات سے نبر دآزما ہے ان کو شکست دینے کے لیے پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہم پاکستانی فوج کو کسی دوسرے ملک بھیجنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔امت مسلمہ کو اس وقت یہود و نصاری کی عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔تمام مسلم ممالک ذاتی وابستگی سے بالاتر ہو کر مسلم ریاستوں کی سالمیت اور بقا کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا مشہد مقدس میں واقع ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کے دورہ، دورے کے دوران اُنہوں نے کابینہ کے ساتھ خصوصی ملاقات اور ایک نشست کے دوران عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مشہد کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام عقیل حسین خان، حجتہ الاسلام مولانا عارف حسین تھہیم، مولانا ظہیر حسین مدنی سمیت دیگر کابینہ کے رہنما موجود تھے۔ بعدازاں کابینہ کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست میں ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے دفتر مشہد مقدس کی کارکردگی کو سراہا اور حجتہ الاسلام آقائی عقیل حسین خان کو کاوشوں اور کوششوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی  نے صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری، سیکریٹری امور جوان عبدالوہاب لغاری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی  کے ہمراہ ضلع جعفر آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری سید غلام شبیر شاہ، سید منظور شاہ و دیگر بھی ساتھ تھے۔

شاہی چوکی اور نہال کوٹ میں تنظیمی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین، اسلام کے انقلابی پیغام کی حامل، خمینی بت شکن کے پیروکاروں کی جماعت ہے جو وطن عزیز میں نظام ولایت کے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس ٢١ فروری شام پانچ بجے ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں  اضلاع کے نمائندے اور اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں واقع دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور محفوظ ٹھکانے ناقابل برداشت ہیں۔ جبکہ مستونگ دہشت گردوں کاگڑہ بن چکا ہے۔  چار مہینے گذر جانے کے  باوجود سانحہ چھلگری میں ملوث قاتل گرفتار نہیں کئے گئے، جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ جدوجہد کے ہر مرحلے پر مجلس وحدت مسلمین، وارثان شہداء کے شانہ بشانہ ہوگی۔ ٢٠ فروری کو مزار شہداء پر حاضری دے کر شہدائے ملت جعفریہ سے اظہار عقیدت اور تجدید عہد وفا کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کیلئے کام کیا ہے۔اسلام ہمیں آپس میں ہم آہنگی اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، ہم نے ہر کام میں اسلامی اقدار کو مد نظر رکھا اور ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی مذہبی یا قومی تفرقے کے عوام کی خدمت کی ہے، عوام اس بات سے آگاہ ہیں کہ ان کیلئے جتنا ہمارے لئے ممکن تھا ہم نے کام کیا ہے، ہر میدان میں آواز بلند کی اور ہم نے صرف نعروں سے کام لینے کے بجائے عملاً لوگوں کی خدمت کی ۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے دستور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان، اتحاد اور بھائی چارگی ہمارے مقاصد ہیں، ملک بھر میں اسلامی نظام دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے اندر کبھی بھی لسانی، مذہبی یا قومی بنیاد پر کارکنوں میں تفریق نہیں پایا گیا ، ہماری کوشش رہی ہے کہ تمام اقوام کو یک نگاہ سے دیکھیں کیونکہ ہمارا شعار ہی امت مسلمہ میں وحدت پیدا کرنا ہے ۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ہم عوام کی خدمت کیلئے ہی سیاست کے میدان میں اترے ہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی قوم صرف اسی وقت ترقی کر سکتی ہے جب ان میں اتحاد، آپس میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول پیدا ہوجائے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. اور ہم اپنے با شعور عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے وطن عزیزمیں محبت ، اتحاد اور بھائی چارگی کوعملی جامعہ پہنانے میں اقدام کریں گے ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ملک میں بدنام کیا جارہا ہے، حکومت ایک پروپیگنڈے کے ذریعے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، اور رینجرز کے دائرہ کار کو پنجاب تک وسیع کرنے سے روکا جارہا ہے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ سید سلطان احمد نقوی، مہر سخاوت اور ثقلین نقوی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت آپریشن ضرب کی سمت کو جان بوجھ تبدیل کیا جارہا ہے، ملک بھر سے پکڑے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کسی نہ کسی طرح پنجاب میں موجود دہشتگردوں سے ہوتا ہے۔ ابھی کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران دہشت گرد پکڑے ہیں ان کے سہولت کاروں اور ان کے ہمدردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ پاکستان میں نظام عدل انتہائی غیرمنصفانہ ہے، اس ملک میں جس عوت کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے جب تک وہ خود سوزی نہیں کرتی اُس کی آواز نہیں سنی جاتی۔ پاکستان میں آواز بلند کرنے والوں کو دبایا جاتا ہے اور اُنہیں گولیوں کا نشنہ بنایا جاتا، جو دنیا کے تمام قوانین کے خلاف ہے۔ ہمارے حکمران وقت کے فرعون بنے ہوئے ہیں جو بھی اس کے خلاف آواز اُٹھا تا ہے تو اس کی آواز دبایا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب میں حکومتی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی کی جاتی ہے اور حکومت اپنے مفادات کے لیے دہشتگردوں کو استعمال کرتی ہے ۔ سرائیکی صوبے کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے سمیت خطے میں انتظامی بنیادوں پر یونٹ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ خاص طور پر اس علاقے سے محرومیاں کا خاتمہ ہواور غریب عوام کے ساتھ جو استحصال کیا جارہا ہے اُسے ختم کیا جائے۔ سرائیکی خطے کے ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی اگر اس خطے کے ساتھ مخلص ہوجائیں تو تخت لاہور سے اس کی جان چھوٹ سکتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree