وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے ضلعی جنرل سیکریٹری انجینئر ظہیر نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ ہماری عوامی رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، باکردار، تعلیم یافتہ اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔اس سلسلے میں جائزہ رپورٹ تیار کرکے ہم نے مرکز کے حوالے کر دی ہے اگلے چند روز میں پولٹیکل کونسل کا اجلاس طلب کئے جانے کی بھی امید ہے جس میں الیکشن کے حوالے سے تمام لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والا لوکل باڈیز کا بل آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ہمیں ضیا الحق کی باقیات سے یہی توقع تھی۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے کارکنوں کو کہا کہ وہ الیکشن کے حوالے سے اتنخابی مہم کے لیے تیار رہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو اپنی شکست کے آثار واضح دکھائی دینے لگے ہیں اور اب یہ دونوں پارٹیاں مالی فوائد دے کر دوسروں سے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی باشعور عوام عزت مند ہے یا اپنے ضمیر کا سود اکبھی نہیں کرے گی۔ مفاد پرست عناصر کی یہ مذموم کوشش یہاں کے غیور عوام کی کھلی توہین ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے اخلاص،کردار اور محبت کی دولت سے ان کے دل جیت لیے ہیں۔یہاں کے باسی عزت نفس کے متمنی ہیں۔ ہم نے انہیں عزت بھی دی او ر احترام بھی۔ہمارے بھرپور انتخابی اجتماعات اس حقیقت کا واضح اظہار ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگ ہمارے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں۔ناصر شیرازی نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے امیدواروں کو نااہل قرار دیں جو ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کے گھروں میں پیسے لے کر جا رہے ہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامی مشنری وفاقی کی ہمنوائی کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن بھی قبل ازا نتخابات کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک قبل از انتخابت دھاندلی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے ، صوبائی نگران حکومت وفاقی حکومت کی مرضی سے بنی ہے گورنر گلگت بلتستان نواز لیگ کے کارکن ہے ان حالات میں شفاف انتخابات کی توقع رکھنا درست نہیں ہم گلگت بلتستان کے انتخابات کو پوری طورپر فوج کی نگرانی میں دیکھنا چاہتے ہیں ، مسلم لیگ نواز کے علاوہ تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے اس کے باوجود بھی فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہوتے تو بدترین دھاندلی ہو سکتی ہے جسے روکنے کی کوشش کے نتیجے میں معاملات بگڑسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کی حساسیت کے پیش نظر انتخابات کو فوج میں کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اگر فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہونے دیتے تو یہاں کی عوام اور جوانوں کو دھاندلی روکنے کے تیار رہنا ہوگا عوامی طاقت کے ذریعے کسی بھی جگہ پہ دھاندلی نہیں ہونے دینے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے دھاندلی کے ذریعے انتخابات کویرغمال بنانے کی کوشش کی تو انہیں چھپنے کی جگہ ملے گی ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کی گر فتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے دہشتگردوں کی گرفتاری پر سکیورٹی ادارے شاباشی کے مستحق ہیں مگر وزیر اعلی سندھ دہشتگردی کے تمام واقعات کو چند دہشتگردوں پر ڈال کر فائل کلوز کرنا چاہتے ہیں انہیں ان واقعات سے جان چھوڑانے کے بجائے پس پشت عناصر اور کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے حوالے سے موثر حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ مذید سانحات سے بچا جا سکے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے میں بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں مشہور سماجی کارکن سبین محمود دو پروفیسرو ڈاکٹر جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دواہم ڈی ایس پی سمیت مختلف افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان تمام جرائم کا سہرا وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک ہی گروپ پر ڈال کر اپنی جان بخشی کرا لی ہیں جو اس شہر کی عوا م کے جان و مال کے تحفط کیلئے کافی نہیں سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت اس شہر کی عوام بخوبی جانتیں ہیں کہ اس شہر میں دہشتگردوں کے بہت سے منظم گروپس کام کر رہے ہیں جہیں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور شہر بھر میں موجود بہت سے ایسے مدارس ہیں جن کی مدد سے ان کو باقائدہ پروٹیکشن دی جاتی ہے مجرموں کی گرفتاری کے بعد عدالتوں میں دوبارہ چھوڑا لیا جاتا ہے ۔

انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس اعتراف کو خطرناک قرار دیا جس میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک کے چار فیصد مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات ،وزیرستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابی کا تمام تر انحصار حکومت کی ترجیحات پر ہے۔ یہ حقیقت عیاں ہو جانے کے بعد حکومت کی یہ آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے مدارس کے خلاف موثر اور فوری کاروائی کرے جہاں پر دین اسلام کے نام پر دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔اور لاکھوں پاکستانی بچوں کو ملک کے خلاف سرگرمیوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ جب تک دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے خلاف بھرپور آپریشن نہیں ہوتا ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی سلامتی جیسے حساس معاملات پر ان عناصر سے بلیک میل نہ ہو جو پاکستان کے مفادات کے برعکس غیر ملکی ایجنڈے کو کامیاب کرنے کے لیے منفی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود تمام مدارس کا آڈٹ کرتے ہوئے ان کی آمدن کے ذرائعوں کو جانچا جائے تو پھر دینی تعلیم دینے اور فرقہ واریت پھیلانے والے مدارس کی شناخت کا عمل آسان ہو جائے گا ۔جو کالعدم تنظیمیں مدارس کے نام پر واویلاکر رہی ہیں انہیں مدارس کے خلاف ایکشن سے اپنے مفادات کی فکر لاحق ہونے لگتی ہے۔حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ اس حوالے سے دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اپنی بالادستی ثابت کرے اور ریاست کے مفادات کو تمام سیاسی مصلحتوں سے بالاتر رکھے ۔

وحدت نیوز (دنیور) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل اور حلقہ 3 کے امیدوار شیخ نئیر عباس نے دنیور، بگروٹ، جلال آباد، اوشکھنداس سمیت تمام حلقے میں اپنی سیاسی کمپین کا بھر پور آغاز کردیا رابطہ مہم کے سلسلے میں شیخ نئیر عباس نے کل بگروٹ اور جلال آباد کا دورہ کیا جلال آباد میں کپمین آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے مسلک ، علاقائی ، لسانی اور تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ہے کسی بھی مسلک کے مظلوم کو ہماری حمایت حاصل ہے اور ظالم کے مخالف ہیں چاہے وہ ہماری صفوں میں ہی کیوں نہ ہو ایم ڈبلیو ایم نے پاکستان سطح پر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لئے آواز بلند کی اور آج اس جماعت کے بدولت پاکستان میں اس خطے کے حقوق کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے اس علاقے سے ڈوگرا کو مار بھاگایا اور اسے آزاد کرایا اور پاکستان سے الحاق کیا تمام پاکستانیوں سے ہم زیادہ پاکستانی ہیں کیونکہ چار صوبوں کے لوگ بائی چانس پاکستانی ہیں ہم بائی چوائس پاکستانی ہیں انہوں نے پارٹی امیدواروں کے بارے میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے تمام حلقوں سے قابل اہل اور سچے دوستوں کو ٹکٹ دیا جو تمام پارٹیوں کے امیدواروں سے بہتر ہیں بگروٹ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے حطاب کرتے ہوئے نئیر عباس نے پر تپاک استقبال اور تاریخی پزیرائی پر بگروٹ کے عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مز ید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس کی وجہ سے گندم کی سبسڈی بحال ہے وگرنہ وفاقی حکومت نے ہمیں بھوکا مارنے کو ئی کثر باقی نہیں رکھا حکومت نے ہمیں مظلوموں کی حمایت کے جرم میں دہشتگردقرار دیا اور اپنے گھروں میں دہشت گردوں کو پالنے پالوں کو پارلیمنٹ میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہ وحدت کی جماعت ہے ہم نے شیعہ سنی کو ایک پلیٹ فارم میں کھڑا کردیا آج وحدت کے پلیٹ فارم میں شیعہ اور سنی دونوں کی نمائندگی ہے نئیر عباس نے کہا کہ ہم 20سالہ ایجنڈا لیکر آئے ہیں سابقہ حکمرانوں کی نیت بھلے صاف رہی ہوگی مگر ان کو پتہ نہیں ہوتا تھا کی کیا کام کرنا ہے ہم پہلے سے ہی آئندہ 20سال کے لئے پلان بنا کر آرہے ہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) گندم سبسڈی کی بحالی کا دکھ ان جماعتوں کو ہے جنہوں نے اس اہم عوامی ایشو پر حکمرانوں کے ساتھ مل کر عوامی مطالبات کے خلاف سازشیں کرتے رہے،ہمیں فخر ہیں کہ ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں،آج سیاسی فرعون عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں یہی ہماری کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین حلقہ 1 کے امیدوار علامہ زاہد حسین زاہدی نے حلقہ 1 میں اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا ہم مذہب کے نام پر ووٹ نہیں لیں گے بلکہ اپنی کارکردگی کے بنیاد پر عوام سے حمایت لیں گے،مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں،عوامی حلقے ان کی کارکردگی سے بخوبی واقف ہیں،ہم سیاست میں بھی اخلاقیات ، رواداری اور برداشت کی سیاست کے حامی ہیں،ہمارا ماضی اس بات کاگواہ ہے کہ ہم نے عوامی حقوق اور علاقے کی ترقی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا،ہماری طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں،اور انشااللہ 8 جون عوامی فتح کا دن ثابت ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree