وحدت نیوز (خپلو) مجلس وحدت مسلمین نے خپلو سے نوربخشیہ مکتب فکر کو ترجیح دیتے ہوئے ٹکٹ دے کر مکتب نور بخشی سے تعلق رکھنے والوں کے دل جیت لئے ہیں،ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان میں واحد وہ جماعت ہے جس کے پیلٹ فارم سے ہر مکتبہ فکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،ہم خپلو مشہ بروم کی سیٹ جیت کر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر کو تحفہ کے طور پر پیش کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خپلو کے امیدوار مولانا اسحاق ثاقب نے خپلو میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مستضعفین کی جماعت ہے،یہ وہ قومی جماعت ہے جس نے بلا رنگ ونسل ومذہب ہر مظلوم کو سینے سے لگایا،ہماری امیدیں اس جماعت سے وابسطہ ہے،انشااللہ 8 جو کو ایم ڈبلیو ایم جی بی کی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی،اہلیاں خپلو کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوامی حقوق غصب کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔
وحدت نیوز(شگر) ن لیگ کی جانب سے غیر جانبدار انتظامیہ کو برداشت نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی مکمل پلان رکھتی ہے،شگر ضلع کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا جارہاتھا اسسٹنٹ کمنشنر شگر نے بر وقت کاروائی کرکے کے افواہ سازوں اور عوام کو گمراہ کرنے والوں کو خاموش کردیا جو ان افواہوں کے بنیاد پر سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا رہے تھے،اب ن لیگ اپنی شاہانہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے شگر انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے جا رہی ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ اس عمل کے سنگین نتائج برآمد ہونگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شگرکے امیدوار فدا علی شگری نے پارٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم عدم تشدد اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،تشدد کی سیاست ن لیگ کی میراث ہے،بلتستان جیسے پرامن خطے میں ہم گلو کریسی کو ایمپورٹ نہیں کرنے دینگے،گذشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم کی گاڑی پر پتھراوُ کیا گیا جو قابل مذمت ہیں،ن لیگ طاقت کے بل بوتے پر حکمران بننے کے خواب دیکھنے کے بجائے عوام کی عملی خدمت کریں تاکہ ان کو یہ دن دیکھنا نہ پڑے،شگر کے عوام باشعور ہیں،چند شرپسندوں کے ہاتھوں شگر کی امن کو برباد نہیں ہونے دینگے،شگر میں ن لیگ کے ذمہ داران اگر مخلص ہیں تو اپنے صفوں ان شرپسندوں کو نکالیں تاکہ علاقے میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈسکہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں وکلاء کا قتل اور کوئٹہ میں شیعہ تاجر انور کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور شریف برادران نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر مخالفین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یکفرطہ نواز برادارن کی من پسند جی آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعدسے اب پولیس گردی میں مذید اضافہ ہو گیا ہے نواز لیگ کی جانب سے عدلیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود چند کالی بھیڑوں کی ایماں پر تھانہ افسران کو مکمل اختیارات ہیں کے وہ جب اور جہاں چاہیں اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کریں جس کی بڑی واضح مثال آج سیالکوٹ ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلا تحصیل بار کے صدررانا خالد اور عرفان چوہان کا قتل و دیگر وکلا پر پولیس کی جانب سے تشدد ہے ۔نواز حکومت نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے پنجاب میں مخالفین کو کچھلنے کیلئے پولیس کو بے دریغ استعمال کیا جانا شرم ناک فعل ہے ۔علامہ نا صر عباس جعفری نے کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں اضافہ کا سبب کوئٹہ میں نواز حکومت کے مذہبی اتحادیوں اور کالعدم جماعتوں کو فری ہینڈ دینے کا نتیجہ ہے کوئٹہ گزشتہ ایک ہفتہ میں تین شیعہ جوانون سمیت ایک تاجر کو نشانہ بنایا گیا۔لیکن دہشتگردی میں ملوث کوئی ایک بھی مجرم گرفتار نہیں ہو سکا جو اتنظامیہ کی ناکامی ہے انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب میں ڈسکہ وکلا پر پولیس کی جانب سے دہشتگردی اور کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف فوری کاروائی کریں ۔اور دہشتگردی کے ان واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے خلاف جاری سازشوں کے پیش نطر مسلمانوں کو چاہیئے مکمل ہوشیاری سے کام لیں اور دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر تہران میں منعقدہ قرآنی مقابلوں کے شرکاء سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عالم اسلام، جاہلانہ نظاموں کے دباؤ کے سبب، داخلی جنگوں اور آپسی اختلافات کا شکار ہے، جو ان کی غربت اور کمزوری کا سبب بن رہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ اس کے مقابلے کا واحد راستہ، قرآن کے سامنے سرتسلیم خم کرنا اور پختہ عزم کے ساتھ اس کے اعلٰی اہداف کی جانب قدم بڑھانا ہے۔ سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ اگر کوئی قرآنی اہداف کی سمت ایک قدم بھی اٹھاتا ہے تو خداوند عالم اسے دوگنی قوت عطا فرماتا ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس کا ایرانی قوم نے تجربہ کیا ہے۔
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت کے لئے ایرانی قوم کے تجربات سے بہرہ مند ہونے کو عالم اسلام کی مشکلات کا حل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں اختلافات اور پھوٹ ڈالنا آج دشمنان اسلام کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے، اس لئے سب کو ہوشیار رہنا چاہئے، ایسا نہ ہو کہ مسلمان، اختلافات کا شکار ہوکر دشمنان اسلام و قرآن کے آلہ کار بن جائیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہر وہ آواز جو اختلافات کو ہوا دینے کے مقصد سے بلند ہو، وہ دشمن کی آواز ہے، کہا کہ شیعہ و سنی، عرب و عجم اور مختلف دیگر قوموں میں نسلی و لسانی تعصبات کو ہوا دے کر پھوٹ ڈالنا، بدخواہوں کی سب سے بڑی سازش ہے اور اس سازش کا بصیرت و پختہ عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اسلامی بیداری کے روز افزوں فروغ میں علماء، دانشوروں، طلباء، مصنّفین اور قاریان و حافظان قرآن مجید کی اہم ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایسے راستے کی امید دلانی چاہئے کہ جس کی قرآن حکیم، بشارت دے رہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اسلامی بیداری ایک ایسی حقیقت ہے کہ جسے ختم نہیں کیا جاسکتا اور اس کے اثرات مسلسل بڑھتے جائیں گے۔
وحدت نیوز(گلگت) اگر عوام میدان میں نکلیں تو سیاسی یزید شکست کھا جائیں گے، پاکستان کے ہر صوبے میں گورنر اسی صوبے سے لگایا گیا جبکہ گلگت بلتستان میں غیر مقامی گورنر کو تعینات کیا ہے، نگران سیٹ اپ بھی الیکشن میں برسراقتدار جماعت کو کامیاب کرنے کے لئے غیرجانبدار تعینات کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن مہم کے دوران گلگت میں انتخانی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے 2013ء کا الیکشن لوٹا، لیکن اگر گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو یہ مسلم لیگ (ن) کے گلے کی ہڈی بن جائے گی۔ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم گلگت کے تحت انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو عالم بریج، شموغار، جلال آباد، دنیور سے ہوتی ہوئی گلگت شہر پہنچی جہاں بےنظیر چوک کے مقام پر شرکائے ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی، جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز (گلگت) اہل بیت اطہار (ع) سے وابستگی رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پہلے اثناء عشری اور اب اسماعیلی برادری کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیلی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے گلگت میں صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کے ساتھ تعزیتی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اساس ایک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے مابین مشترکات بھی موجود ہیں۔ اس حقیقت کے پیش نظر ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیئے۔ اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) بیت اللہ نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جسم کے ایک حصہ کو تکلیف پہنچے تو پورا جسم بےسکون ہوتا ہے، سانحہ صفورا کے بعد ہمارے درد میں شریک ہونے والوں کے شکر گزار ہیں۔ آج پاکستان میں مساجد، امام بارگاہیں، سکول، حتٰی کہ فوجی مراکز اور جی ایچ کیو تک محفوظ نہیں ہیں۔ سانحہ صفورا میں ہمارے پیاروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ اس موقع پر زعمائے قوم ہمارے درد میں شریک ہوئے، اور ملک کی فوج اور ایجنسیاں حرکت میں آئیں، جس پر شکر گزار ہیں۔ شرپسند عناصر کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔