The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے آستان قدس رضوی اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے اشتراک سے (فلسطین پر قبضے کے 75 سال) کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔بین الاقوامی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے (فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی تاریخ اور تحریک آزادی فلسطین) کے موضوع پر خطاب کیا جبکہ افغانستان کی وزارت حج و اوقاف کے مسؤل مولوی نظام الدین نعمانی نے (اسرائیلی قبضے کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد)اور رضویہ اسلامک یونیورسٹی مشہد مقدس کے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ مرتضوی نے (اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے حوالے سے عالم اسلام کی اقتصادی حکمت عملی) کے موضوع پر خطاب کیا۔

کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے پانچ مقامات پر سر زمین فلسطین کو برکتوں والی دھرتی بتاتے ہوئے اسے عالمین کے لئے باعث برکت قرار دیا ہے۔ حضرت ابراہیم خلیل اللہ حضرت یعقوب علیہ السلام اور بنی اسرائیل کے انبیاء کرام علیہم السلام دین اسلام کے مبلغ اور محافظ تھے اور انہوں نے اپنی آخری وصیت میں بھی اپنی اولاد کو دین اسلام پر پابند رہنے اور مسلمان مرنے کی تاکید کی۔ انبیاء کرام کی نافرمانی کرتے ہوئے اسرائیلیوں نے انبیاء کرام کی تعلیمات سے بغاوت کی وہ فرعون اور فرعونیوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں گذشتہ ایک صدی سے جاری فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نے فرعونی مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہما نے برطانیہ اور استکباری قوتوں کی سازشوں کے نتیجے میں اس وقت فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی شدید مخالفت کی تھی۔ قائد اعظم کی ہدایت پر آل انڈیا مسلم لیگ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی سازشوں کے خلاف ایک ہزار سے زائد مقامات پر تاریخی احتجاج کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے اور مظلوم فلسطینی عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ اقوام عالم اب اسرائیل کو ایک غاصب اور قابض ریاست تسلیم کر رہے ہیں ان شاءاللہ فلسطین جلد آزاد ہوگا۔

وحدت نیوز(سکردو) کچورا پڑنگ /غلچو پوندس کے لیے ڈسپنسری کا سنگ بنیاد ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم، ایم ڈبلیو ایم سکردو کے صدر شیخ ذیشان کے ہاتھوں علاقے کے عمائدین اور سرکردگان کے ہمراہ رکھا گیا۔

 تینوں علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولت موجود تھی اور یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ آغا علی رضوی نے لینڈ ڈونر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد بنیادی طبی سہولت علاقے کے لیے میسر ہوگی۔

 اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجنئرنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے اس اہم منصوبے کو رواں سال ہی مکمل کرنے پر زور دیا جسے کنٹریکٹر اور محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(لاہور) علاقے کے نوجوانوں سے مشاورت کے بعد وحدت یوتھ شالیمار ٹاؤن کے صدر امیر کاظمی صاحب اور نائب صدر فہد بھٹی صاحب کو نامزد کردیا گیا ہے،آج  بمقام امام بارگاہ قائم آل محمد المعروف بھولے شاہ امن پارک شالیمار لاہور میں تقریب حلف برداری کی تقریب رکھی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے صدر نجم عباس خان, نائب صدر رانا کاظم علی اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر نقی حیدر، جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور دیگر مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی اور علاقے کے جوانوں سے مختصر خطاب بھی کیا گیا اس کے بعد صدر اور نائب صدر سے حلف لیا گیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بی این پی کے چیئرمین سردار اختر مینگل، سردار شفیق ترین، ثنااللہ بلوچ، آخونزادہ حسین یوسفزئی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ جج صاحبان کی طرف سے لکھے جانے والے خط کے محرکات اور نتائج پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارروائی کے مضمرات کا جائزہ بھی لیا گیا، دین اور آئین کی اساس پر قائم ہونے والے ملک میں جج صاحبان پر دباؤ ناقابل برداشت ہے، اس ضمن میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے خطوط ہوشربا ہیں۔

 اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدلیہ میں مداخلت کے تمام امکانی راستوں کو بند کر کے عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے ملک بھر کی بار کونسلز اور وکلاء سمیت سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آزاد عدلیہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد کا بنیادی رکن ہے، اجلاس میں چھ ججز کے سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے معاملے پر فل کورٹ سماعت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ عدلیہ کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، عدلیہ میں مداخلت کے تمام راستوں کو بند کیا جائےاور مداخلت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جائے، اجلاس میں بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت قید و بند میں بے گناہ اسیر کارکنان بلخصوص خواتین کارکنان کی رہائی آئین کی بالادستی کے لیے ضروری ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مسنگ پرسنز کی جبری گمشدگی غیر آئینی اور غیر اخلاقی اور ناقابل قبول ہے، قائدین نے مطالبہ کیا کہ تمام بے گناہ مسنگ پرسنز کی رہائی ممکن بنائی جائے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ دفتر خارجہ فلسطینیوں کی حمایت میں بھرپور کردار ادا کرے اور جنگ بندی بارے واضح اور جرآت مندانہ کردار ادا کرے، پنجاب حکومت کسانوں کی معاشی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان سے گندم خریدنے کیلئے موئثر اور فوری اقدامات کرے، کسانوں کے خلاف احتجاج کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

 اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار کسان رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پولیس گردی کر کے بیلٹ باکس بھرے گئے آٹھ فروری کے بعد ان انتخابات میں بھی دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے اس بدترین دھاندلی کو مسترد کرتے ہیں اور پولیس گردی کے واقعات ابھی بھی جاری ہے انہوں نے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت کراچی اور فیصل آباد کے جلسے شیڈول کے مطابق ہونگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ کردار ان محنت کشوں کا ہے جو محنت ومشقت کر کے رزق حلال کماتے ہیں اور اپنے خاندان کی کفالت کا پاکیزہ ومقدس فریضہ سرانجام دیتے ہیں، کسی بھی ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کا دارومدار مزدوروں کی انتھک محنت پر منحصر ہے، لیکن بدقسمتی سے یہی طبقہ شدید زبوں حالی اور زوال کا شکار ہے، زندگی کے تمام شعبوں میں ایسے محنت کش موجود ہیں جن کی محنت تو سب سے زیادہ ہے لیکن اجرت سب سے کم ہے، پاکستان میں مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ مسلسل مہنگائی کی چکی میں پسنے والے طبقات کے لیے آسانی پیدا ہو، صرف بیانات پر اکتفا کرنا ناانصافی ہے، یہی سرمایہ دارانہ نظام کا جبر اور معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے، یوم مزدور کے موقع پر دانشوروں اور سرکردہ شخصیات کی طرف سے محض لفاظی اور ہمدردی کے چار بول مزدوروں کی وقتی تسلی و تسکین کا باعث تو ہو سکتے ہیں لیکن ان کی مشکلات کا مستقل حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مزدور کی عزت و وقار کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرے، کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے، درد دل رکھنے والی بااختیار شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کو ریاستی جبر سے آزادی دلوانے کے لئے کوئی مضبوط لائحہ عمل پیش کریں، پاکستان میں مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، حکومت کی طرف سے مزدور کے لئے جو تنخواہ طے کی گئی ہے، اس سے تو بجلی و گیس کے بل بھی پورے نہیں ہوتے، مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر جب تک طے نہیں کی جاتی، تب تک اس نظام کو منصفانہ نظام قرار نہیں دیا جا سکتا، وطن عزیز کے پسماندہ علاقوں میں محنت کش نہ صرف غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ سرمایہ داروں کے ہاتھوں آئے دن ان کی عزت نفس کی تذلیل کی جاتی ہے، جب تک اس ملک میں مزدور خوشحال نہیں ہوگا، تب تک یہاں بہتری اور خوشحالی کا آنا محال ہے، اس استحصال ذدہ نظام میں حکومتی کردار کہیں نظر نہیں جس پر لا محالہ اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے حکمرانوں کے لیے عملی اقدامات اٹھانے ناگزیر ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو)ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں تاکہ معاشرے میں مزدور طبقہ خوشحال زندگی گزار سکے۔ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا احترام انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیبر طبقہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)پنجاب اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اسد عباس نے کہا ہے کہ نگران حکومت دودھ کے دھلے لوگوں کی نہیں تھی۔ ضرورت سے کہیں زیادہ گندم برآمد کرکے کسانوں کو برباد کیا اور اربوں کھربوں جیبوں میں ڈالے۔ اگر ملک میں کوئی محب وطن ادارہ ہے تو وہ اِس معاملے کی تہہ تک پہنچے اور ملک و قوم کا پیسہ ان کرپٹ افراد سے نکلوائے جن کی وجہ سے آج کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اسد عباس نے کہا کہ جب تک کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ نہیں خرید لیا جاتا تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اوراِس بحران کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی طرف سے آئی او لاہور ریجن کے ناظم سید نسیم عباس کاظمی کے انتخاب کا خیر مقدم ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برادر نسیم عباس کاظمی کو آئی او لاہور ریجن کے ناظم منتخب ہونے پر امامیہ آرگنائزیشن کے تمام معزز ممبران کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں  اور نسیم عباس کاظمی نومنتخب ریجنل ناظم کی صحت و سلامتی اور کامیابی و کامرانی کیلئے خصوصی طور پر دعا گو ہیں ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا کہنا تھا کہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ایک الہی تنظیم ہے جو اپنے الہیٰ اہداف کے حصول کیلئے مصروف عمل ہے، اور یہ سفر کامیابی سے جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نسیم عباس کاظمی صاحب  اپنی الہی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کے معروف خطیب ذاکر اہل بیتؑ جناب علی ناصر تلہاڑا کی سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سے لاہور میں ملاقات ۔

معروف خطیب مبلغ اسلام عالم دین جناب علی ناصر تلہاڑا کی سید اسد عباس تقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں لاہور کی معروف سماجی شخصیت سابقہ ممبر بیت المال حکومت پنجاب وفرزند مرحوم حیدر علی مرزا ، جناب امیر عباس مرزا بھی موجود تھے ۔ علامہ ناصر علی تلہاڑا صاحب نے سید عباس نقوی کو چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سنیٹر بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی درازی عمر کی دعا بھی کی ۔

 علامہ ناصر علی تلہاڑا  لاہور میں کسی پروگرام میں مدعو تھے اس پروگرام بعد ان کی ملاقات مرکزی سیکرٹری سیاسیات سے ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں نے قومی وملی اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملک کو درپیش چلنجز سے نپٹنے کے لئے قومی وحدت اور بین المذاھب ہم آہنگی پر زور دیا گیا ۔

علامہ ناصر علی تلہاڑا نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان اب ایک پارلیمانی جماعت بن چکی ہے ۔ تمام قوتیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مثبت کردار کی معترف ہیں۔ تمام پارٹیوں کے سربراہان سینیٹر قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی ذات پر متفق نظر آتے ہیں ۔
 
وہ ہر فورم پر برملا کہتے ہیں کہ ہمیں مسلم پاکستان چاہئیے ہمیں مسلکی پاکستان نہیں چاہیئے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) اور علامہ محمد اقبال (رہ) نے ہمیں مسلم پاکستان دیا تھا ۔ مگر پاکستان کے دشمنوں نے اسے مسلکی پاکستان بنادیا ۔ ہم ان شاءاللہ اس وطن عزیز کو جس میں ہمارا خون شامل ہے مسلکی پاکستان نہیں بننے دیں گے ۔

سید اسد عباس تقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے علامہ ناصر علی تلہاڑا کے احساسات وجذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کی سلامتی کی دعا بھی کی ۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ اٹک میں مرحوم سید ہادی شاہ نقوی کی رہائش گاہ آمد صوبائی صدر مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور ان کے بیٹوں سے تعزیت پیش کی ۔ صوبائی صدر ایک روزہ دورے پر اٹک تشریف لائے جہاں انہوں اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ اٹک شہر کی فعال سماجی شخصیت مرحوم ہادی شاہ کی رحلت پرمرحوم کی رہائش گاہ جاکر ان کے فرزندوں سے تنظیمی ساتھیوں سمیت اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ ہادی شاہ مرحوم کے فرزندوں نے صوبائی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آکر فاتحہ خوانی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Page 5 of 1462

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree