The Latest

وحدت نیوز (کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کئی ماہ سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کو امریکہ اور عالمی استکباری قوتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پوری دنیا کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر بمباری اور جارحیت بند کی جائے۔ یورپ اور امریکہ کی یونیورسٹیز کے اساتذہ طلباء و طالبات نے جس طرح اسرائیلی و امریکی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے یہ قابل تعریف عمل ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے جس جبر و تشدد کے ساتھ اسٹوڈنٹس کے پر امن احتجاج کو دبانے کی کوشش کی ہے اس نے مغرب کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے آپریشن کے اعلان کے باوجود آج بھی کشمور ضلع سے 30 معصوم شہری اغواء ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے بار بار آپریشن کے اعلان کے باوجود آج بھی کشمور شکار پور گھوٹکی سمیت کچے کے علاقے پر ڈاکوؤں کا قبضہ ہے دو دن قبل ایک ڈاکٹر اغواء کیا گیا جبکہ اس سے قبل بینک کا عملہ اغواء کیا گیا۔ پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہے۔ جبکہ رینجرز سندھ کے عوام کا اربوں روپے کا بجٹ لینے کے باوجود کراچی سے کشمور تک قیام امن میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے جھوٹے اعلانات اور آپریشن کے ڈراموں کے باوجود اغواء اور بدامنی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔ چند ھفتے قبل پیپلز پارٹی کے صوبائی مشیر کے بیٹے کو مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو ہتھیار فراہم کرتے ہوئے ملوث پایا گیا۔ مگر یہ ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں طاقتور قانون سے بالاتر ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اپنے وفد ہمراہ مانگا منڈی رائے ہاؤس اور ایبٹ روڈ کاشانہ آل عبا کا وزٹ کیا  جہان انہوں نے رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط سے ان کے بھائی مرحوم رائے یاسر علی مرحوم کے فاتحہ خوانی کی اسی کاشانہ آل عبا میں سید حسن زیدی مرحوم کی کے لئے ان کے بھائی سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے دعائے مغفرت کی ۔ دونوں مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی ۔ اور دونوں مرحومین کے خانوادوں کے لئے اور مرحومین کے لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کرائی گئی ۔

سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔سیدحسن کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ،نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین۔ ضلع لاہور بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(چمن)بلوچستان کے شہر چمن میں گذشتہ 7 مہینے سے اپنے مطالبات کے حق میں عوام دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چمن پرلت یعنی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جمہوری ملک میں جمہور کی آواز کو سنا جاتا ہے مگر اس نام نہاد جمہوری دور میں عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ عوام کے مسائل اور مشکلات سے بے نیاز حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں کہ حکومت کفر سے چل سکتی ہے ظلم سے نہیں۔ ہمیں وطن عزیز پاکستان میں ظلم کا نظام قبول نہیں ہم ہر مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین اور ہمارے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے مظلوموں کی آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے یعنی دس کروڑ سے زائد شہریوں کے پاس کھانے کے لئے روٹی ہے اور نا ہی پہننے کے لئے کپڑے ہیں۔ لوگ غربت و افلاس اور بے روزگار ی سے پریشان ہیں حکومت لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھین رہی ہے۔ بارڈر کے لوگوں کا روزگار تجارت ہے جس پر پابندیوں کے باعث لوگ پریشان اور سراپا احتجاج ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب برادر سید حسین زیدی کے بھائی سید حسن زیدی کے انتقال پر آپ سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی و دیگر قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رہنما مجلس وحدت مسلمین برادر سید حسین زیدی کے بھائی سید حسن زیدی کی وفات پر آپ سمیت تمام لواحقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں، دعا گو ہیں خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین

وحدت نیوز(قم المقدسہ) حرم جناب سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین قم کی جانب سے بسلسلہ شہادت امام جعفر صادق علیہ سلام مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا مجلس عزا میں صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ قم محترمہ نگہت زہرا نقوی اور نائب صدر محترمہ ذکیہ بتول نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اس موقع پر خواہران قُم نے سوز سلام و مرثیہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کا ضلعی شوریٰ اجلاس صوبائی سیکرٹری روابط فدا عباس لاڑک کی زیر صدارت مرکزی  امام بارگاہ کربلا معلی شکارپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی کابینہ و یونٹس اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی صدر نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی  سیکرٹری روابط فدا عباس لاڑک نے یونٹس کی فعالیت اور ملت کو منظم کرنے کے امور پر گفتگو کی، اراکین شوریٰ نے بھی اپنی آراء و تجاویز پیش کی اور یونٹ اور تحصیل میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور کپڑے تقسیم کیئے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور)پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اورتحریک تحفظ آئین پاکستان کی کوآرڈینیشنن کمیٹی کے رکن جناب سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں وفد کی اجلاس میں شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس جناب محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ہم خیال جماعتوں کے سرابرہان سمیت اہم نمائندہ وفود نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اہم ایشو پر گفتگوکی گئی ۔

اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر جلسوں کے انعقاد پر خصوصی ڈسکشن کی گئی اور تمام انتظامی اور سیکیورٹی معاملات پر غوروخوض کیا گیا ۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے گئے  مذکورہ عوامی اجتماعات کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مزید فعالیت بڑھانے اور آپس کی ہم آہنگی پر زور دیا گیا ۔

 عوامی شرکت کے لئے کراچی اور فیصل آبادمیں لوکل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بھرپور انداز میں کا م کررہی ہیں ۔ دونوں جلسوں کی جائزہ رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔ مزید اقدامات کے لئے کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ دارانہ اقدامات کی تعریف کی گئی ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی فنانس کمیٹی کی میٹنگ جس کی صدارت فنانس سیکرٹری پنجاب سید فصاحت علی بخاری نے کی۔ جس میں ضلعی صدر لاھور نجم خان جنرل سیکرٹری برادر نقی مہدی برادر شیخ عمران علی سیکرٹری فلاح و بہبود پنجاب اور سید فضل کاظمی فنانس سیکرٹری لاہور ، برادر خاور اقبال ، خرم زیدی ، ضیغم صفدر، علامہ مستنصر کاظمی برادر باقر معزز ممبران لاہور نے شرکت کی ۔

جس میں سید فضل کاظمی کی مشاورت سے فنانس کمیٹی لاہور کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا اور تمام معزز ممبران نے باکسز، ڈونرز اور ماہانہ چندہ اور فنڈ ز کی کولیکشن کے اور فنانس کمیٹی کے طریقہ کار کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق ھوا۔پنجاب اور ضلعی فنانس سیکرٹری کو اختیار دیا گیا کہ وہ اس سلسلے میٹنگ کی تجاویز اور کمیٹی کی تشکیل کو مشاورت سے ختم شکل دے۔ اللّٰہ حامی و ناصر ھو ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)پارہ چنار یوتھ ضلع راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام 4 مئی 2023ء پارہ چنار تری مینگل اسکول میں ہونے والے دل خراش سانحے کو ایک سال گزر چکا، قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہید ہونے والے اساتذہ کے بچوں سمیت کثیر تعداد میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارہ چنار یوتھ کے رہنما پروفیسر شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پورا ہو چکا مگر آج تک تری مینگل اساتذہ کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، سانحہ 4 مئی تری منگل سکول میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ہم بارہا احتجاج کر چکے ہیں، مگر وہ کونسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے مٹھی بھر دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ہمارا حکومت وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ اندوہناک واقعے میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ ضلع کرم پارہ چنار کے باشعور و محب وطن شہریوں کو سالہاسال سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا، اس عدم توجہی اور ناکامی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، آج اس احتجاج میں واقعے میں شہید ہونے والے اساتذہ کے یتیم بچے بھی سراپا احتجاج ہیں اور ریاست سے انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے کاظم حسین، زین حسین و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)تحریک تحفظ آٸین پاکستان کا اجلاس پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان منعقد ہوا۔اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الرحیم زیارت وال سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکریٹری کبیر افغان بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر غلام نبی مری پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ صوبائی جنرل سیکریٹری جہانگیر رند و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں چمن پرلت پر ایف سی کے ناروا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گٸی۔اور فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز اتوار 5 مٸی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنما چمن پرلت اور ڈی سی آفس چمن کے سامنے دھرنے میں شرکت کرکے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور چمن پرلت کے مطالبات کی بھرپور تاٸید و حمایت کی تجدید کریں گے۔اور بروز سوموار 6 مٸی کو کوٸٹہ میں دن 3 بجے تمام پارٹیوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کوٸٹہ پریس کلب پر منعقد ہوگا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چمن دھرنے کے مظاہرین گذشتہ چھ ماہ سے مکمل طور پر پر امن احتجاج کر رہے ہیں ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی گئی ریاست کو شہریوں کے لئے ماں کی طرح شفیق ہونا چاہئے مگر یہاں ریاست سوتیلی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Page 3 of 1462

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree