The Latest

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ روٹی کی قیمت میں چار روپے کمی اور پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام سے سنگین مذاق ہے۔ جس گھر کا انتظام عورت کے ہاتھ میں ہو وہ گھر بستا ہے اور نہ ہی چلتا ہے، یہ تو پھر ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پہلے ’’رمضان نگہبان پیکیج‘‘ کے نام پر خزانے پر ہاتھ صاف کیا گیا اور وسیع پیمانے پر ہر سطح کے لوگوں نے راشن میں بندر بانٹ کی۔

ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہیں، لیکن ائر ایمبولینس چلائی جا رہی ہے۔ چچا کے بعد بھتیجی بھی تشہیری کاموں میں اُلجھی ہوئی ہے۔ بہتر ہوگا صوبے کا انتظام و انصرام وہی سنبھال لیں جو چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں اور جو مریم بی بی کے پیچھے رہ کر صوبے کے معاملات کو  چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سالانہ مرکزی یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں علماء، مرد و زن، بچے، بوڑھے، نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور مختلف تنظیموں کے رہنماوں نے 8شوال کو تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ ریلی سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا سلیمان محمدی، مولانا جعفر انصاری، ضلعی صدر فخر نسیم، سید وسیم زیدی نے خطاب کیا۔
 
رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کی بے احترامی کی، بنی امیہ و بنی عباس نے آل رسول کو شہید کیا اور آل سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منھدم کر دیا۔ تقریبا سو سال گزر چکے مگر آل سعود تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہی۔ آل سعود نے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی، فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصی سے خیانت کی۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، ریلی میں سید ثقلین نقوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئرسخاوت سیال، متولی امام بارگاہ لال شاہ مخدوم حسن مشہدی، صدر انجمن تحفظ عزاداری اصغر نقوی، وحدت یوتھ کے رہنما ارتضی نقوی، شبر شاہ، ایڈوکیٹ شہنشاہ بخاری کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شریک کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام، دختر رسول خداحضرت بی بی فاطمتہ الزہرا س، ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مزارات کو منہدم کرنے کے تاریخی دن کی مناسبت سے نیشنل پریس کلب کے سامنے مطالباتی احتجاج کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت، شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، احتجاج میں شریک افراد مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے۔

 مطالباتی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید زاہد کاظمی نے کہا کہ آج کا ہمارا یہ احتجاج اور مظاہرہ یہودیوں کے خلاف نہیں بلکہ سعودی عرب کے متعلق ہے، کس قدر شرم کی بات ہے کہ خانوادہ رسول اکرم ص کی قبور مقدسہ کو دو مرتبہ پامال کیا گیا، دختر رسول خدا ص، امام حسن مجتبیٰ ع، امام جعفر صادق ع، امام محمد باقر ع، امہاتُ المومینین رض آور اصحاب رسول رض کے مزارات کو مسمار کیا گیا، ہم سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تاریخی مقامات کو فوری طور پر تعمیر کرے اور مسلمانوں میں پایا جانے والے ہیجانی کیفیت ختم ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس اور برگزیدہ ہستیوں کے مزارات مقدسہ کو منہدم کرنا صریحاً غلط اقدام تھا، اس وقت پاکستان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مقامات مقدسہ کو دوبارہ تعمیر کروائے، آج کا یہ احتجاج اس غیر اسلامی اور بے حرمتی پر مبنی آل سعود کے اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

مولانا شریف نفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن دنیا کے گوشے گوشے میں بسنے والے محبان محمد و آل محمد ع سراپا احتجاج ہیں، انکے دلوں میں یہ خلش ہے کہ روضوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے پامالی کی گئی، یہاں پر آنے والے تمام کلمہ گو مسلمان یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سفارتی سطح پر اس مسئلے کو حل کروائے اور ازسرنو مقامات مقدسہ کی تعمیر میں موثر اور عملی اقدام میں کردار ادا کرے۔ضلعی صدر مجلس وحدت اسلام آباد اسداللہ چیمہ نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزارات روشنی اور سائے سے محروم ہیں ہمارے دل رنج و الم میں مبتلا ہیں لہذا سعودی حکومت اس مسئلے کو حل کرے اور مسلمانوں کے درمیان وحدت و یگانگت کے فروغ کو یقینی بنائے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 39سو روپے فی من مقرر کی تھی تاہم کسان تین ہزار سے 32سو روپے تک گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے، حکومت یقینی بنائے کہ کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ صورت حال میں جب حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کر چکی ہے، ہرگز خاموش نہیں رہنا چاہیے، مجلس وحدت مسلمین عوامی حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 8 شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے۔ جس دن آل سعود نے دختر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بی بی فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا اور آل رسول کے روضہ ہائے مقدسہ جنت البقیع کو شرک کا فتویٰ لگا کر شہید کیا۔

 علامہ مقصود ڈومکی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 8 شوال 1344 ہجری کو سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزيز بن سعود نے جنت البقیع میں حضرت بی بی فاطمہ الزھراء بنت رسول خدا علیھما السلام، امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام، امام زین العابدین علیہ السلام، امام محمد باقر علیہ السلام، امام جعفر صادق علیہ السلام اور اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزارات مقدسہ منہدم کرا دیئے۔ آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کی بے احترامی کی۔ بنی امیہ و بنی عباس نے آل رسول کو شہید کیا اور آل سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منہدم کر دیا۔ تقریبا سو سال گزر چکے مگر آل سعود تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ آل سعود نے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی، اور فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصیٰ سے خیانت کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی  کے صدر علامہ صادق جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 شوال عالم اسلام کے لئے یوم سوگ ہے، آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسولؐ اور صحابہ کرامؓ کی قبروں کو مسمار کرکے صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے، حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے، ان خائن حکمرانوں نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود و نصاریٰ کی نصرت کی، جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کیسے مستحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے شدت پسندی کا راستہ ترک کرکے لبرل ازم کی راہ کا انتخاب کرلیا ہے، میوزک کنسرٹس، جوئے خانوں اور مخلوط رنگین محفلوں کی کھلم کھلا آزادی دی جا چکی ہے۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ دین کے نام پر نبی زادی کا روضہ زمین بوس کرنے والوں کا سماجی اعتبار سے عمل و کردار تبدیل ہوچکا ہے، جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر پر سعودی حکومت کی طرف سے انکار کا کوئی اخلاقی جواز اب باقی نہیں بچا، عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں، اپنے اجداد کی اشیاء کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے، سعودی حکومت فوری طور جنت البقیع کی سابق حیثیت و ہیئت بحال کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کرے۔ انہوں نے امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر زور دے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی کی سربراہی میں سیاسی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی، ملکی اور علاقائی صورتحال پر طویل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے علاوہ کاچو زاہد علی خان اور صابق معاون خصوصی برائے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان الیاس صدیقی سمیت ایم ڈبلیو ایم جی بی کے پارلیمانی لیڈر و اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی، رکن جی بی اسمبلی کنیز فاطمہ، رہنما مجلس وحدت مسلمین حاجی محمد علی شریک تھے۔

 اجلاس میں عالمی سطح پر عالم انسان کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور غیرت ملی سے عاری رویے کی شدید مذمت کی گئی۔ اسرائیل کی حمایت میں یورپی ممالک کے رویے کو غیرانسانی رویہ اور اخلاقیات سے عاری فعل قرار دیتے ہوئے یورپی ممالک کے نام نہاد انسانی حقوق کے نعرے اور روشن خیالی کو محض دھوکہ و سراب قرار دیا۔دوسری جانب عالم اسلام میں ایران، یمن، شام اور عراق کے رویے کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔ گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائیل حملوں کے بعد فلسطینی مظلوموں کے ابھرتے جذبے اور مقاوتی تحریکوں کے نئے ولولے اور فلسطینی عوام میں فتح کی امید قرار دی۔

 اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ عالم اسلام بالخصوص پاکستان بھی یورپ و امریکہ کے دباؤ سے نکل کر فلسطینی مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔ فلسطینی مسلمانوں کے بہتے لہو کو نام نہاد روشن مغرب کے چہرے پر بدنما داغ قرار دیا گیا اورکہا گیاکہ اسرائیل کی ڈیٹرنس مکمل طور پر ملیامیٹ ہوچکی ہے اور آئرن ڈوم کی ٹیکنالوجی اور دنیا پر اسرائیلی ہیبت مکڑے کا جھالہ ثابت ہوچکا ہے۔

 اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال میں کہا گیا کہ گرینڈ اپوزیشن کی جانب سے آئین پاکستان کو بچانے کے لیے جاری تحریک کو ملک کے بہتر مستقبل کی ضامن قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک کے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور اخلاقی اصولوں کی احیا ہی کسی قوم کی ترقی و استحکام کا سبب ہے۔ موجودہ حالات میں جس طرح آئین کو روندھاگیا اور عوامی مینڈیٹ کو کچل دیااسے تاریخ کا سیاہ باب ہے اور اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ آئین کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے ملک کو جمہوری ملک رہنے دیا جائے تاکہ پچیس کروڑ عوام کا ملک اپنے حکمران خود منتخب کرسکیں۔ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ پچیس کروڑ عوام کا فیصلہ بند کمروں میں کرے اور یہی عوام اصل میں پاکستان ہے۔ عوام کے فیصلے کو روندھنا دراصل ملک کو روندھنا۔

 اجلاس میں گلگت بلتستان میں رجیم چینج آپریشن کے بعد گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں ہمیشہ ہر عوام دشمن اور غیراخلاقی فیصلے تھوپنے میں دیر نہیں کی جاتی جس کے نتیجے میں عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ ماضی میں مارشل لاء کی ای زون کے طور پر توسیع ہو، پرامن لوگوں پر شیڈول فور کا اطلاق ہو یا رجیم چینج آپریشن ہر طرح کی مہم جوئی ہوتی رہی ہے لیکن حقوق کی بات آتی ہے تو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے۔جی بی اسمبلی کو جس انداز میں پانچ جولائی کو وفاق حکومت کی مداخلت سے روندا گیا اور یہ بتلایا گیا کہ موافق حکومت لاکر گلگت بلتستان کے عوامی مسائل حل کیے جائیں گے اور بحرانوں سے نکالا جائے گا۔ لیکن پہلے سے زیادہ گلگت بلتستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ نہ جی بی کے سیاستدانوں اور اسمبلی کی عزت و تکریم باقی رکھ کر عوامی مینڈیٹ کا خیال رکھا گیا اور نہ اس خطے کی تعمیر کے لیے کوئی کاوشیں کی گئی۔ البتہ موجودہ حکومت سے من پسند کے ایسے فیصلے کروا رہے ہیں جس سے عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔

 اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی منجمد ترقیاتی منصوبوں کو فوری پر بحال کرنے کے لیے وفاق خصوصی گرانٹ دے۔ وفاق نے گلگت بلتستان کو سک پروجیکٹ کی قبرستان بنانی ہے تو واضح کردیں یہ قضیہ بھی ہم سڑکوں پر حل کریں گے۔ موجودہ حکومت میں جس طرح کی من مانیاں اور ناانصافیاں چل رہی ہے اسے روکا نہ گیا تو جلد عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ موجودہ حکومت سے اتمام حجت کے بعد اگر عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ نہ ہوئی ہے تو عوامی دنگل سجے گا۔

 اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ جن دو وفاقی جماعتوں کی وجہ سے جی بی حکومت بنی ہے وہی دونوں جماعتیں وفاق سے مسائل حل کرانے میں کردار ادا کرے۔ عوام ان دونوں جماعتوں کو نہیں بخشے گی اگر آنکھیں بند کرکے بیٹھ گئی تو۔ جی بی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے، انٹرنیٹ کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بحالی، گورننس اور دیگر سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کے تیار نہیں تو عوام کے درمیان آجائیں مل کر وفاق سے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے۔ جی بی اسمبلی میں این ایف سی طرز پر گلگت بلتستان کے لیے مالیات کے تعین کی قراردادپاس ہونا موجودہ حکومت کے لیے امتحان ہے۔ اس قرارداد پر ہونے والے عمل سے ثابت ہوگا کہ وفاقی جماعتیں گلگت بلتستان سے کتنا مخلص ہے۔ اب اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی بہانا بھی نہیں ہےجس کو لیکر عالمی قانون کی رام کہانی سنائیں۔ اسی طرح دیامر بھاشہ ڈیم میں نیٹ ہائیڈرل پروفیٹ اور دیگر جزیات اور عوامی مطالبات پر فوری طور پر وفابیٹھ کر جی بی کے شئیر کا تعین کرنا نہایت ضرورت ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کا مسئلہ حل ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں سنجیدہ کوشش کی جائے۔ یہاں کی زمینیں دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک اس خطے کے عوام کی ہے۔ عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے متعلقہ عوام کو راضی کیے بغیر یا معاوضہ کے بغیر چڑھ دوڑنے کی سازشیں خطے کو نئی بحران میں دھکیل دے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام تیار رہیں اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر بڑی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔

 اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری مالیاتی بحران اور سکیورٹی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور آئندہ مہینے میں وفاق کی جانب سے فوری گرانٹ نہ ملنے کی صورت میں ملازمین کی تنخواہوں پر لگنے والی ممکنہ کٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ترقیات کی مد میں وفاق فوری گرانٹ جاری کرے اور وفاقی خزانہ خالی ہونے کی کہانی عوام سننے کو تیار نہیں کیونکہ تین سکولوں کے لیے 20 ارب  وفاق دے سکتا ہے تو پورے خطے کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے چند سو ارب کیوں نہیں دےسکتے۔ جس کا وعدہ رجیم چینج آپریشن کے وقت وفاق اور اداروں نے کیا تھا۔ اجلاس میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے مالیاتی بحران اور دیگر ایشوز کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا وقت آ گیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر جو حملہ کیا اس میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ فلسطینی معصوم بچوں اور فلسطینی ماؤں بہنوں کے قاتل غاصب صیہونی اسرائیل پر ایران نے جو حملہ کیا اس حملے سے غاصب اسرائیل لرز اٹھا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے عالمی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی بی سی کے مطابق اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ اسرائیل پر ایک بہت وسیع اور تاریخی حملہ تھا۔ جس نے غاصب اسرائیل کی ہیبت کو تہس نہس کر دیا ہے۔ آج تک غاصب اسرائیل اور اس کے آسمان نے بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کیا تھا۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈرون اور میزائل آپریشن تھا۔

 علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اس سے قبل اس طرح کا حملہ غاصب اسرائیل پر کبھی بھی نہیں ہوا۔ اس حملے کے نتیجے میں آئرن ڈوم مکمل تباہ ہو گیا ہے۔ جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ جن میں اکثریت غاصب اسرائیل کے فوجیوں کی ہے۔ اس کے 13 جدید طیارے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ وہ وقت قریب آ چکا ہے کہ غاصب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے، جنت البقیع اہلبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کرام کا مدفن ہے، بقیع کا قبرستان سب سے پہلا قبرستان ہے جو رسول ص اسلام کے حکم سے مسلمانوں کے ذریعے تاسیس کیا گیا تھا اور یہ قبرستان اسلام کے قدیمی ترین اور ابتدائی آثار میں سے ہے، یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان رسالت کی برگزیدہ ہستیوں کے روشنی اور سائے سے محروم مزارات مقدسہ امت مسلمہ کے لیے رنج و الم کا باعث ہیں، جنت البقیع چونکہ عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اور جنت البقیع کی تعمیر اور حرمت و تقدس کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ ایک عرصہ سے اسلامی دنیا کی اکثریت کی طرف سے کیا جا رہا ہے اس لئے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنائیں اور مسلمانوں کے دلوں میں موجود غم اور خلش کا مداوا کریں، مقدس ہستیوں کے مزارات ایک قابل قدر اسلامی ورثہ ہیں، اور کس کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پابندیاں لگائے یا انہیں ختم کرنے جیسے اقدامات کرے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مُسلمین پاکستان کے ایک وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علّامہ سیّد احمد اقبال  رضوی کی سربراہی میں جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر  حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نور حق میں مُلاقات کی۔

وفد نے انہیں  اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علّامہ سیّد باقر عبّاس زیدی، ڈویژنل صدر علّامہ صادق جعفری، ڈویژنل رہنما علّامہ مبشر حسن، علّامہ حیات عباس نجفی، ناصرالحسینی ، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ  حافظ نعیم الرحمن  کی قیادت میں جماعت اسلامی مظلومین فلسطین کیلئے پہلے سے بھی زیادہ توانا آواز بلند کرے گی اور پاکستان کی حقیقی آزادی ، آئین کی سربلندی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان" میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی، حافظ نعیم الرحمن نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین کی آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شُکریہ ادا کیا۔

Page 10 of 1462

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree