ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنما رائے ناصرعلی کے بردار بزرگوار رائے یاسر علی کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

29 April 2024

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم جناب رائے ناصر علی کے بھائی رائے یاسر علی کی نماز جنازہ خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کی اقتداء میں ادا کردی گئی ۔ مرکزی ،صوبائی اور ضلعی مسئولین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علاؤہ جنازہ میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت ۔  لاہور میں صوبائی سیکرٹری روابط جناب رائے ناصر علی کے بھائی رائے یاسر علی گذشتہ روز اچانک انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی رحلت کی خبر جیسے ہی نشر ہوئی تو سینکڑوں لوگ اور کئی اہم سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور حکومتی شخصیات ان کی رہائش گاہ رائے ہاؤس واقع مانگا منڈی لاہور جمع ہونا شروع ہوگئے ۔

نماز ظہرین کے بعد خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی صدر اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ممبر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے بھی جنازہ میں شرکت اور رائے ناصر علی سے تعزیت کی ۔ رائے فیملی مانگا منڈی ملتان روڈ لاہور کی مذہبی ،سیاسی بااثر فیملی ہے ان کا اپنا امام بارگاہ ۔ ڈیرہ اور رہائش گاہ بھی ہے ۔ رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے مجلس وحدت مسلمین میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ کافی عرصہ صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب بھی رہے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree