پاکستان کو افکار قائد اعظم پر گامزن کرنے کیلئے موجودہ کرپٹ سسٹم سے چھٹکارہ ضروری ہے، علامہ تصورجوادی

18 اگست 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) انقلاب مارچ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود حکومت ناکام ہو چکی ہے، خیابان سہروردی میں لاکھوں افراد کی موجودگی اس بات کی غماز ہے کہ حکومت ربڑ سٹیمپ سے زیادہ کسی چیز کا نام نہیں ہے ، شیعہ سنی مسلمانان پاکستان نے کراچی سے کشمیر تک اپنی مسلّمہ قیادت کی کال پر لبیک کہتے ہوئے نکل کر ثابت کر دیا کہ اس ملک میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں ، شیعہ بھی مظلوم ہیں ،سنی بھی مظلوم ہیں، اپنے دور کے ظالموں کے خلاف متحد ہو کر انقلاب کی راہ ہموار کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے یہاں اسلام آبادمیں انقلاب مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ اس ملک میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں آج ہم نے اکٹھے نکل کر اپنے عمل سے بتا دیا کہ ہم ایک تھے، ہیں اور رہیں گے،آج دشمن حیران و انگشت بدندان ہے کہ ہم نے اپنا سرمایا ، اپنی طاقت، اپنی ساری توانایاں شیعہ سنی محبان وطن کو جدا کرنے میں لگائیں تھیں، مگر آج یہ پھر سے ایک ہوگئے ہیں، جو کہ انہیں برداشت نہیں۔



علامہ تصور جوادی نے کہا کہ اس ملک کو محمد علیؒ نے بنایا تھا، اب محمد ؐو علیؑ کے ماننے والے ہی ملکر بچائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو، ڈاکٹر طاہر القادری کو، صاحبزادہ حامد رضا کو کہ جنہوں نے امت محمدیؐ کو اکٹھا کر کے ایک پلیٹ فارم سے ان کے حقوق کے لیئے آواز اٹھائی۔آج وہ تمام اندرونی وبیرونی قوتیں دیکھ لیں کہ ملک کے وفادار بیٹے ملکی آئیں وقانون کی حکمرانی اورملکی بقاسالمیت کی جدوجہد میں اکٹھے ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی سرزمین سے اپنے قافلے کے ساتھ اس لئے آئے ہیں کہ جو پیغام بھی ہماری قیادت دے گی ہم اسے کشمیر کے کونے کونے تک پہنچائیں گے، ا نہوں نے کہا کہ کشمیر سے آنے والا قافلہ پنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں ساتھ میں آنے والے بھائیوں ، شیعہ سنی محب وطن قوم کو سلام پیش کرنے آیا ہے کہ تم نے طاغوتی و استعماری نظام سے مقابلے کے لیئے اپنے گھر بار کو چھوڑا ، کشمیر کے باسی تمہارے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔کرپٹ اور بے رحم حکمران اب زیادہ دیر ٹکنے والے نہیں ، انہیں جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل و دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین کی جرأت و بہادری پر کارکنان و عوام نازاں ہیں۔



تفصیلات کے مطابق علامہ تصور جوادی ایک بہت بڑے قافلے کے ساتھ پیڈال میں داخل ہوئے تو پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل ،مسلم لیگ قائد اعظم اوردیگر جماعتوں کے کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کیمپ میں کارکنوں کے ساتھ موجود رہے جہاں آنے والے مہمانان کا خیرمقدم کرتے رہے اس موقع پر کشمیر کابینہ اور اضلاع کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد آج تحریر اسکوائر کامنظر پیش کررہا ہے حکمرانوں کو نوشتہ دیور پڑھ لینا چاہیے عوامی سیلاب کے آگے طاقت کے استعمال سے بندنہیں باندھے جا سکتے آوازخلق کو نقارہ خدا سمجھتے ہوئے حکمرانوں کو باعزت گھر جانا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree