علامہ راجا ناصرعباس ،اورعلامہ طاہر القادری کی سیاسی بصیرت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مفتی کفایت حسین نقوی

18 اگست 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) ممتاز کشمیری رہنماء سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کہا ہے کہ انقلاب اور آزادی مارچ پاکستان کے آئین کیخلاف نہیں ،بلکہ اُن روئیوں کیخلاف ہے ،جو مملکت میں نا انصافیوں اور ظلم کو رواج دینے کا سبب بنے ہوئے ہیں ،علامہ راجا ناصر عباس ،اور علامہ طاہر القادری کی سیاسی بصیرت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے دھرنوں کی کال کی پُرزور حمایت کرتے ہیں ،علامہ طاہر القادری سے اختلاف رائے الگ ،مگر اُنھوں نے ملکی مسائل و چیلنجز کے حوالے سے اپنا جو 10نکاتی ایجنڈہ پیش کیا ہے ،اُس کے مندرجات کو رد نہیں کیا جاسکتا ،گلگت بلتستان کے حوالے سے طاہر القادری کا مطالبہ درست ہے ،مذکورہ مطالبے کی مخالفت کرنیوالے ’’حقائق ‘‘سے بے خبر ہیں ، ،ان خیالات کا اظہار مفتی سید کفایت حسین نقوی نے یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو اور علامہ سید تصور نقوی الجوادی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔



مفتی کفایت حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ،کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ،اصل مسئلہ کرپشن اور بد عنوانی ہے ،جسکی وجہ سے عدل و انصاف ناپید ہورہا ہے ،اور عوام کی غالب اکثریت مسائل سے دوچار ہے ،ہمار اُصولی موقف رہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ’’پارلیمنٹ ‘‘ میں کام ہونو چاہئیے ،جوکہ نہیں ہوا ،اُنھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قائد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اور دھرنوں کی ملک گیر کال کی حمایت کرتے ہیں ۔



صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے بزرگ کشمیری رہنماء مفتی کفایت حسین نقوی نے کہا ،کہ کشمیری الحاق پاکستان چاہتے ہیں ،مگر پُرامن خوشحال اور باوقار پاکستان ہی کشمیریوں کی منزل ہوسکتا ہے ،موجودہ حالات کشمیریوں کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں ، پاکستان کی سلامتی کے تحفظ میں ہی کشمیریوں کی عافیت ہے ،اس لئے تمام طبقات کو مرکزیت مضبوط کرنے پر توجہ دینی ہوگی ،مرکزیت کی جانب مائل لوگ ہی بہتر طور پر قومی وحدت کا نمونہ پیش کرسکتے ہیں ،مرکز گریز روئیوں نے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے ،انفرادی ترجیحات ،منتشر خیالات اور مفاد پرستانہ سیاست ،مرکز گریز روئیوں کی بنیاد بنی ہے۔



عید الفطر کے موقع پر ملاقاتوں کیلئے آنیوالوں سے گفتگو میں کیا ہے ،اُنھوں نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دورہے پر کھڑا ہے ،اور مذید کسی غلطی کی گنجائش نہیں رہ گئی ،افواج پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اُکھاڑنے میں لگی ہیں ،اور لاکھوں پاکستانی قوم و ملک کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں ،ان حالات میں مرکزیت کی مضبوطی اور بھی ضروری ہوگئی ہے ،سیاست میں اختلاف رائے کوئی اچھنبے کی بات نہیں مگراختلاف کو دشمنی سے تعبیر کرنا غلط روش ہے ،ملکی حالات کا احساس کرنیوالی سیاسی و دیگر قوتوں کو چاہئیے ،کہ وہ اپنی ترجیحات کو قومی ترجیحات میں ڈھالیں ،اور نفرتوں کا بیوپار ترک کیا جائے ،کیونکہ خطہ جنوب مشرقی ایشیاء میں اس وقت بہت سی سازشیں جاری ہیں ،اور ہر طرف صرف خون مسلم کی ارزانی ہے ،طاغوت اور مسلمانوں کے لبادے میں صہیونیت ،انسانیت واخلاقیات کی دھجیاں اُڑا رہی ہے ۔



مفتی کفایت حسین نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر حیرت و افسوس کا اظہار بھی کیا کہ صہیونی ٹولہ اسلام کے لبادے میں مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے ،اور ناصرف متعدد اسلامی ممالک میں کشت وخون کا بازار گرم ہے ،بلکہ انبیاء کرام ؑ کے مزارات بھی محفوظ نہیں رہے ،ان حالات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے ،اور پاکستان کی سلامتی کا تحفظ واجب ہوچکا ہے ،کیونکہ یہود ونصاریٰ کو اب مسلمانوں کیخلاف براہ راست کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہی ،کیو نکہ اُنھیں مسلمانوں کی صفوں سے ایسے گمراہ عناصر آلہ کا کے طور پر حاصل ہیں ،جو انسانیت و اخلاقیات ودینیات سے نابلد ہیں ،اور صحابہ کرامؓ کے مزارات ڈھانے جلانے کے بعد اب انبیاء کرام ؑ کے مزارات بھی نشانہ بنا رہے ہیں ، پاکستان کو ایسے گمراہ عناصر کی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے ، اور ایسا تب ہی ممکن ہے ،جب عادلانہ نظام استوار ہو ،



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree