وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبد المجید نےجیوٹی وی بند کرکے سچا محب اہل بیت ع ہونے کا ثبوت دیا، علامہ تصور جوادی

17 مئی 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) جیو جنگ گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے آزادکشمیرمیں جنگ گروپ کے تمام چینل بند کروانے پر وزیراعظم آزادکشمیرکے اصولی فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ریاست آزادجموں وکشمیرکے غیور ،عشق محمدﷺ و آلہ محمد علیہم السلام سے سرشار عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے جرئت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں امام المتقیان علی(ع)ابن ابی طالب اور سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے میڈیاہاؤس کو بند کرکے آزادکشمیر کے لاکھوں عوام کا دل جیت لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے سربراہ علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے ایک بیان میں کہا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر ریاست گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ وزیراعظم آزادکشمیر سے جرئت و بے باقی اور حق سچ پر فیصلہ کرنے کی ہمت سکھیں۔عمران خان جیوکے خلاف ہیں پر خیبر پختوں خواہ میں جنگ جیو بند کروانے کی ہمت نہیں رکھتے ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے اس اقدام نے انہیں پاکستان کے تمام سیاست دانوں میں ممتاز کردیا ہے۔دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم محب اہل بیت علیہماسلام نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی اس بہادرانہ فیصلہ کو خوب سراہا ہے ۔ اللہ و زیراعظم چوہدری عبدالمجیدکو دارزی عمر ،صحت، کامیابی وکامرانی عطا کرے اور محمدﷺ و آلہ محمد علیہم السلام کے صدقے و زیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام کرے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے سیکریٹری جنرل علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے مذید کہامسلمان امام المتقیان علی(ع)ابن ابی طالب اور سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہا کی توہین کو توہین رسالت ﷺ سمجھتاہے۔حکومت پاکستان فی الفور جنگ اور جیو پر توہین رسالت ،توہین اہل بیت اطہاراور توہین شعائر اسلام کا مقدمہ قائم کرئے.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree