ایم ڈبلیوایم زاہد امین کاشف کی قیادت میں سول سوسائٹی کے دھرنا کی مکمل حمایت کرتی ہے،علامہ تصورجوادی

09 جون 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد)عوام سڑکو ں پر رل رہے ہیں حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں مجید خان کے سر میں درد ہو تو الشفاء انٹرنیشنل سے معائنہ ہوجاتا ہے لیکن پیرامیڈ یکل سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو جس پریشانی کا سامنا ہے اس کا حکمران جماعت پر کوئی اثر نہیں ہورہا پیرامیڈیکل ملازمین کے مطالبات کی اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوسکی آزادکشمیر میں وزیر صحت نام کا کوئی شخص موجود ہی نہیں ہے پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل فوری طور پر حل کر کے ملازمین کو ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں پر واپس بھیجا جائے،معلوم نہیں حکومت محکمہ صحت کے ملازمین کو ہیلتھ الاونس دینے سے کیوں قاصر ہے جب تک ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوں گے اس وقت تک عوام کو معالجہ کی سہولیات کیونکر میسر آسکتی ہیں ،ستاف کی ہڑتال کی وجہ سے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال اور عباس انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غریب لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں سے معالجہ کروانے سے بھی قاصر ہیں ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کیا ۔

 

انہوں نے کہا انتہائی تشویشناک ناک بات ہے کہ سول سوسائٹی دارالحکومت میں دھرنا دئیے بیٹھی ہے ،پیرامیڈیکل سٹاف ہڑتال پر ہے ،دیگر محکموں کے چھوٹے ملازمین بھی ہڑتالیں اور ریلیاں کر رہے ہیں لیکن حکمران بھر بھی اقتدار کے نشہ میں چور نظرآرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت مجلس وحدت مسلمین چھوٹے ملازمین کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتی ہے نیز ان کی جماعت زاہد امین کاشف کی قیادت میں سول سوسائٹی کے دھرنا کی مکمل حمایت کرتی ہے،علامہ تصور جوادی نے کہا کہ جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو یہ اس بات کا واضح اعلان ہوتا ہے کہ عوام حکمرانوں کی حاکمیت اور حق ھکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں لیکن حکومت کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حلکے لئے راست اقدام اٹھائے ،مظفرآباد دارالحکومت ہونے کے ناطے سب کا ہے اس سے مخاصمانہ رویہ حکمران جماعت کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرئے صرف لگژری گاڑیوں اور پروٹوکول کے مزے لینے سے اقتدار کو دوام نصیب نہیں ہوتا بلکہ کامیاب حکمران وہی ہوتے ہیں جن کی حکومت میں عوام اپنے گھروں میں پر سکون زندگی گزار سکیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree