علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال ظلم کے خلاف ایک عالمی تحریک بن چکی ہے، مولانا حمید نقوی

27 مئی 2016

وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین مظلوم طبقات کی آواز بن چکی ہے ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال صرف ان کی ذات تک محدود نہیں رہی بلکہ ظلم کے خلاف ایک عالمی تحریک بن چکی ہے، ملک پاکستان کے علاوہ دنیا کے ممالک میں 53سے زائد شہروں میں ہڑتالی کیمپ قائم ہو چکے ہیں ، یہ تحریک ظالموں کو لے ڈوبے گی ، ایک مرد مجاہد جو شیعہ کی بھی بات کرتا ہے سنی کی بھی بات کرتا ہے ، ہر مظلوم کی آواز بن کر اسلام آباد کے چوک میں ظالم کو للکار رہا ہے ، ہم سلام پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر مولانا سید حمید نقوی نے ہٹیاں بالا کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔

مولانا حمید نقوی نے کہا کہ قائد وحدت کی بھوک ہڑتال ظلم کے خلاف ایک تحریک بن چکی ہے ، ملک بھر میں احتجاجی کیمپ لگا دیے گئے ، جس طرح سے منظم شیعہ نسل کشی ہو رہی تھی ، چن چن کر مارا جارہا تھا ، ملک کے محب وطن بیٹون کو ، قابل بیٹوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ، وقت آگیا تھا کوئی مرد آہن نکل کر ظالم کو للکارتا ، علامہ راجہ ناصر عباس نے عصر کی کربلا میں حسینی بنکر یزیدیوں کو للکارا ہے ، حکومت وقت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، ملت اور ملک کے لیے جو بھی قربانی دینا پڑی دیں گے ، کراچی سے کشمیر ایک چین کے طور پر ملت آواز احتجاج بلند کر رہی ہے ، ملت کی مظلومی کی تمام اہلسنت جماعتوں اور سیاسی پارٹیوں نے گواہی دی ۔ سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملت تشیع ہے ، حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس لینا ہو ، ہم اب گھروں سے نکل چکے ، مطالبات کی عملی صورت میں منظوری تک گھر نہیں جائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کسی جماعت یا شخصیت کا نہیں بلکہ ملت جعفریہ کا احتجاج ہے، مظفرآباد میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر ، امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر سمیت تمام انجمنوں اور سنگتوں نے قائد وحدت سے نہ صرف اظہار یکجہتی کی ہے بلکہ مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اور بتا دیا ہے کہ ملت قائد وحدت کے ملت پر فدا ہو جانے کے جذبے اور عملی قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، اور قائد وحدت کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کی خاطر میدان میں رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree