کھیلوں کے مقابلے صحت مند اور پر امن معاشرے کی تشکیل میں معاون ثابت ہو تے ہیں،آغامحمدرضا

27 مارچ 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا رضوی نے ہزارہ فٹبال ایسوسی ایشن اورہزارہ گرین فٹبال کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں کھلاڑیوں اوردیگرشرکاء سے خطاب میں کہا کہ قوم کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہے۔نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں۔سہولیات کی عدم دستیابی، سیکیورٹی حالات کی ابتری اورسپورٹس کے شعبہ میں موجودناانصافیوں کی موجودگی کے باوجود ملکی سطح پر منعقدہونے والے مقابلوں میں ہزارہ گرین فٹبال کلب کی شاندارکامیابیاں قابل تحسین ہیں۔اِن کی کامیابیوں سے قوم کا سرفخرسے بلند ہوا ہے۔اِن کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ ہزارہ قوم کے جوانوں میں کسی بھی شعبہ میں ترقی کے لئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ صحت مندمعاشرے اورصحت مندذہن کے لئے صحت مندجسم کا ہونالازمی ہے۔جن معاشروں اوراقوام کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ایسی قوم کے جوانوں کو کوئی بھی منشیات کی لعنت اوردیگرجرائم میں ملوث نہیں کرسکتے۔آغارضانے مزیدکہاکہ نوجوان ہمارافخرہیں۔تمام عوامی منصوبے قوم کی ملکیت ہیں۔ عوامی پروجیکٹ کے لئے مختص فنڈکوسوفیصد عوامی بہبودکے لئے ہی استعمال کیاجائے گا۔اُن کا کہناتھا کہ جب تک میری سانس میں سانس ہے اورجب تک میری رگوں میں خون دوڑرہاہے میں اپنی قوم کوتنہانہیں چھوڑوں گا۔میراجینااورمیرامرنااسی قوم اوراسی صوبے کے عوام کے ساتھ ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ قوم کے درمیان سے مزیدٹیلنٹ کی تلاش اورعلاقے میں کھیل کے فروغ کے لئے سابقہ سینیئرکھلاڑی اورموجودہ کھلاڑیوں کومتحدہوکرذہنی ہماہنگی اوراتفاق رائے سے فٹبال، ہاکی، کرکٹ، مارشل آرٹس، باکسنگ، سکواش، بیڈمنٹن اوردیگرکھیلوں کے اکیڈمیاں قائم کرنی چاہیے ۔ جہاں نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کی کھیل کے مختلف شعبوں میں تربیت کااہتمام ہو۔ آپ کے نمائندے کی حیثیت سے آپ کی آوازکووفاق تک پہنچانامیری ذمہ داری ہے۔میں آپ کی آوازبن کرکھیل اورکھیل کے میدان کے حوالے سے آپ کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا۔

 

انہوں نے کہاکہ وہ ہزارہ سپورٹ ایسوسی ایشن اورہزارہ گرین فٹبال کلب کے ممبروں کی فٹبال کی ترقی میں کوششوں اوراخلاص کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں ۔ انہوں نے آخرمیں ہزارہ گرین فٹبال کلب کے لئے سپورٹس فنڈسے پچاس ہزارروپے کااعلان بھی کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree