پشاور، دہشتگردی کے متاثرین کو فوری معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، ایم ڈبلیو ایم

14 جون 2013

mwm logo officialوحدت نیوز (پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ امامیہ کالونی کے متاثرین کو کسی قسم کا معاوضہ ادا نہیں کیا اور نہ ہی اب تک کوئی حکومتی شخصیت ان کی خبر گیری کو آئی ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور میں رواں سال سے اب تک ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 15اہل تشیع افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں ڈاکٹرز، وکیل،سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ جبکہ ان قاتلانہ حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم اب تک کسی قسم کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہوئی ہیں اور نہ ہی مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں دھماکہ کے نتیجے میں 4افراد شہید اور 14زخمی ہوئے، اس سانحہ کے محرکات کو بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق ان تمام دہشتگردی واقعات کے متاثرین کی حکومتی سطح پر کسی قسم کی خبر گیری تک نہیں کی گئی، اور نہ ہی متاثرین کو کوئی معاوضہ ادا کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے نئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت دیگر متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے ان متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کیا جائے، کیونکہ بلخصوص سانحہ امامیہ کالونی کے متاثرین انتہائی غریب ہیں اور ان کے گھرانوں کے واحد کفیل شہید ہوچکے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree