شام کا معرکہ اسرائیل کو تحفظ اور حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا گیا، علامہ جواد ہادی

06 جون 2013

jawwad hadiوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن اورسابق سینیٹرعلامہ سید جواد حسین ہادی نے کہا ہے کہ شام کا معرکہ اسرائیل کو تحفظ دینے اور حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کا ساتھ دینے والے عرب ممالک کے اندر جمہوریت نہیں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام خمینی (رح) کی 24ویں برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) نے جو بھی قدم اٹھایا وہ امریکہ یا مغرب سے خوفزدہ ہوکر نہیں بلکہ اللہ کیلئے اٹھایا، ان کا ایمان تھا کہ ان کا اٹھنے والا ہر قدم اور کامیابی صرف اللہ کی مدد سے ممکن ہو ہے۔ اس کے برعکس آج کے حکمران دوسروں کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہید مطہری فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) کا اپنے مشن اور جدوجہد پر مکمل ایمان تھا۔ ان کو اپنی ہر کوشش اور ہدف پر یقین تھا۔ یہ وہ یقین کامل تھا جس کی بنیاد پر انسان دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت سے ٹکرانے کو تیار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام (رح) کا راستہ بالکل واضح تھا، اس میں کوئی ابہام نہیں تھا۔ ایک لمحہ کیلئے بھی انہیں آگے بڑھنے کے حوالے سے شک و شبہ نہیں تھا۔ علامہ سید جواد ہادی نے مزید کہا کہ شہید مطہری ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) جب یقین کی منزل پر پہنچتے تھے تب بات کیا کرتے تھے، وہ ہوا میں تیر نہیں چلاتے تھے۔ یہ ان کی روحانی اور سیاسی قیادت کا اظہار تھا، جس کی وجہ سے آج دنیا بھر کے مسلمان ان پر فخر کرتے ہین۔ اور تمام انسان انہیں نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔

علامہ سید جواد ہادی کا کہنا تھا کہ آج مسلمان حکمرانوں کو اپنے رب پر بھروسہ نہیں، ان میں ذرہ بھر بھی ایمان موجود نہیں۔ آج ایک طرف ایران اور اسلامی تحریکیں ہیں اور دوسری طرف امریکہ ہے۔ اور امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو تحفظ دے۔

علامہ جواد ہادی نے کہا کہ آج شام میں جاری جنگ اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور مزاحمتی قوتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے لڑی جا رہی ہے۔ وہ عرب ممالک جو امریکہ کیساتھ کھڑے ہیں، ان ممالک کے اندر حقوق کہاں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آج سعودیہ، قطر اور بحرین میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ اگر وہ سوریہ میں جمہوریت کیلئے مدد کر رہے ہیں تو کیا ان عرب ممالک میں جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے یہ معرکہ شروع کیا گیا ہے۔ ایران کی مدد کرنے والوں کے گرد دائرہ تنگ کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ شیطان بزرگ آج بھی انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈال رہا ہے۔ جیسے مجاہدین نے امریکہ کو افغانستان مین شکست دی ہے، اسی طرح شام میں بھی شکست ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree