مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک گیر توسیع تنظیم مہم تیزی سےجاری

28 جنوری 2023

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک گیر توسیع تنظیم مہم تیزی سے جاری ہے ،ٹنڈو محمد خان میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم سندھ محمودالحسن اور ضلعی صدر امجد حسینی، جنرل سیکرٹری سجاد علی ڈومکی اور سیکرٹری تنظیم سازی ساجن علی کے یونٹس دورہ جات۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان یونٹ  یوسف لغاری، لہنو تالپور، سید علی محمد شاہ، موریو رند، محمد رحیم رند، اسماعیل شاہ، حسن جتوئی، مویا اور شیر محمد رند کے اراکین سے  توسیع تنظیم کے امور پر گفتگو۔ اس کے ساتھ  مولود کعبہ ریلی اور ضلعی شوریٰ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں ضلع خیرپور میرس میں MWM یونٹ راھوجا کی جانب سے ولادت باسعادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں مولانا الطاف حسین نے خطاب فرمایا۔ جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت فرمائی۔

توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے ضلع تحصیلوں و یونٹس کےدورہ جات شروع کردیے گئے ہیں  مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی ضلعی کابینہ کے اراکین نے محلہ علمدار یونٹ کا دورہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree