کراچی،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شہید علی رضا عابدی ودیگر شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں تعزیتی تقریب، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

01 جنوری 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے امام بارگاہ شاہ خراسان پر شہید علی رضا عابدی و شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں عائیہ اجتماع منعقد کیا گیا اور شمع روشن کی گئیں،تعزیتی تقریب میں معروف سیاسی رہنما فاروق ستار ،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن، ناصرحسینی،علامہ سجاد شبیر ،میر تقی ظفرسابق رکن سبدھ اسمبلی قمرعباس رضوی، روحانی شخصیت شیخ مبشرعالم سمیت عوام کی بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ سمجھتا ہوں علی رضا عابدی کا سب بڑا قصور یہ تھا کہ وہ سچے اور کھرے انسان تھے۔سیاست میں کبھی مصلحت پسندی رکھی جاتی ہے۔علی رضا عابدی شہید سیاست میں رہ کر مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر سچ بولا کرتے تھے۔علی رضا عابدی ملک کا اثاثہ تھے اور یہ ملک کا نقصان ہے.جب تک قاتل کیفر کردار تک نہیں پہنچیں گے ہم بھی خاموش نہیں بٹھیں گے.ہم عہد کریں شہید علی رضا عابدی کامشن لوگوں کو جوڑنا تھا اسے جاری رکھیں گے.مشکلات ہیں لیکن اسکی روح سے عہد کرتے ہیں اسکے مشن کو جاری رکھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماسید علی حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علی رضا عابدی کے اصلی قاتلوں کو سامنے لایاجائے،جعلی قاتلوں کو قوم قبول نہیں کریگی،حکومت کراچی کو فوکس کرےسیلپرز سیل آپکو معلوم ہے کس کے ہیں.علما ءاکابرین اور اہم شخصیات کو سیکورٹی فراہم کی جائے.ہم پاکستان پر جان قربان کردینگے لیکن وطن پر آنچ نہیں آنے دینگے،شہر قائدمیں بم دھماکوں ،خودکش حملوں اور ٹارگیٹ کلنگ کے سانحات میں لاکھوں بے گناہ شہری شہید ہوئے،دہشتگردی کا نشانہ بنے والے ڈاکٹر،پروفیسرز،انجینئر ملک و قوم کا سرمایہ تھے،شہید علی رضا عابدی سچے، محب وطن ،بے لوث ،نڈر سیاست دان تھے،کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا نیٹورک شہر میں دوبارہ مستحکم ہوتا جارہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree