ملت جعفریہ کی حب الوطنی کو اس کی کمزوری سمجھا جا رہا ہے، علامہ اقبال کامرانی

08 ستمبر 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں آئے دن شہید ہونے والے ملت جعفریہ کے شہداء اور شہید علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر تعزیتی اجلاس ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے کہا کہ کراچی میں ایک منظم سازش کے تحت ہماری نسل کشی جاری ہے ملت جعفریہ کے علماء نے ہمیشہ اپنے عوام کو امن محبت بھائی چارے کا درس دیا اور ملک میں کسی بھی قسم کے خلاف قانون و آئین اقدام کو ہمیشہ حرام قرار دیتے رہے لیکن پاکستان پر مسلط دہشت گردوں کے سرپرست حکمرانوں نے ہمیشہ ہمیں لاشوں کے تحفے دیے آخر یہ سلسلہ کب تک چلے گا انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کو یہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے اُن سے کام لیا جارہا ہے آج قاتل سرعام دندناتے پھر رہے ہیں کراچی میں سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شمالی وزیررستان کے طرز کا بے رحمانہ آپریشن کیا جائے تاکہ ان درندوں سے مملکت پاکستان سے پاک کیا جائے بصورت دیگر عوامی غیض و غضب سے نہ حکمران بچ سکیں گے نہ اُن کے کارندے دہشت گردبچ پائے گا ظلم کا نظام کوئی بھی برداشت نہیں کریگا انہوں  نے کہا کہ اگر حکومت ہمارا تحفظ نہیں کر سکتی تو ہم اپنا تحفظ خود کرنا جا نتے ہیں مگر ہم اپنے وطن کی بقاء کی خاطر خاموش ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree