قائدین کے حکم پر بی بی زینب (س) کے روضہ کی حفاظت کیلئے شام جانے کیلئے تیار ہیں، فیصل عمران

23 جولائی 2013

mwm logo officialوحدت نیوز (سرگودھا)  شام میں روضہ مبارک حضرت زینب (س) پر حملہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سرگودھا میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے ہوا اور حسین چوک میں پہنچ کر ریلی اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹا رکھے تھے، جن پر دہشتگردوں اور تکفیری سوچ کی حامل قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی لبیک یا زینب (س) کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران چوہدری، سیکرٹری سیاسیات سید ظفر عباس بخاری ایڈووکیٹ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء عمران علی رانجھا اور مولانا ظہور حسین خان نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران چوہدری نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملک کے خارجی راستوں کو بند کرے، جہاں سے جاکر دہشتگرد شام میں دہشتگرادنہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود اور آل یہود کا گٹھ جوڑ ہوچکا ہے، جوکہ اسلام کو مٹانے کیلئے ہوا ہے۔ لہذا باشعور طبقات کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے بی بی زینب (س) کے روضہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اپنے نوجوانوں کو شام لیجائیں گے بی بی (س) کے روضہ کی حفاظت کریں گے۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو آمادہ و تیار رکھیں، اگر ہمارے قائدین کی جانب سے حکم آیا تو ہم شام جائیں گے۔ انہوں نے قائد مقاوومت سید حسن نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حسن نصر اللہ کی موجودگی میں کوئی دہشتگرد اس قسم کی ناپاک جسارت نہیں کر سکتا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ظہور خان نے کہا کہ تکفیری سوچ کے حامل طبقہ نے اس بزدلانہ حملہ سے اپنی سوچ کو ظاہر کردیا ہے۔ لہذا حکومت پاکستان کو اپنا دوہرا کردار ختم کرتے ہوئے واضح طور پر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس نے سپاہ یزید کا ساتھ دینا ہے یا حسینیت کا۔ انہوں نے کہا کہ فلاح اسی میں ہے کہ حسینیت کا ساتھ دیا جائے تاکہ ان کی دنیا و آخرت بہتر ہوسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree