علامہ امین شہیدی بلتستان کا دورہ مکمل کرکے گلگت پہنچ گئے، کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال

21 اپریل 2015

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تین روزہ دورے پر سکردو سے گلگت پہنچ گئے۔ عالم برج پر کارکنوں اور مجلس وحدت مسلمین گلگت کے رہنماؤں کا استقبال۔

 

وحدت ہاؤس گلگت میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے نہیں دینگے۔ 67 سال سے آئینی حقوق سے محروم عوام کو ہردور کے وفاقی حکمران سبز باغ دکھاکر لوٹتے رہے اب گلگت بلتستان کے عوام بیدار اور باشعور ہیں اور کسی کو اپنے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔گلگت بلتستان کے آئندہ الیکشن میں عوام دھاندلی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے اور عوامی حقوق پر اگر ڈاکہ ڈالا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ مسلم لیگ ن مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو گلگت بلتستان سمیت ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

 

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں اور ملک کا فطری دفاع ہیں لیکن بد قسمتی سے وفاقی حکمرانوں کی نظر میں یہاں کے عوام کی کوئی قدر وقیمت نہیں اور انہیں تیسرے درجے کے شہری کے برابر بھی حقوق دینے کو تیار نہیں۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے جائز آئینی و بنیادی انسانی حقوق کی جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گی بلکہ ہراول دستے کا کردار ادا کریگی۔انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں سبز باغ دکھاکر اقتدار تک پہنچنے کی ناکام کوشش میں مصروف عمل ہیں اور عوام سے جھوٹے وعدوں کے عوض ووٹ کے طلبگار ہورہے ہیں لیکن علاقے کے باشعور عوام ان کے جھانسوں میں آنے والے نہیں اور اس مرتبہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو عیش و عشرت میں لٹانے والے سیاسی مداریوں سے اپنے ووٹ کی طاقت سے انتقام لینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree