اقبال نے وحدت امت کوسربلندی اسلام کا بنیادی زینہ قرار دیا،علامہ راجہ ناصرعباس

21 اپریل 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ اقبال کا فلسفہ خودی اور عشق رسول اللہ ﷺ سے حقیقی آگہی امت مسلمہ کو تنزلی سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔ عظیم شاعر کے افکار مسلمانوں کی کامیابی و کامرانی کے بہترین درس سے مزین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 77 ویں یوم وفات کے موقعہ پر مرکزی سیکریٹریٹ  سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے دل میں قوم کا درد تھا۔ وہ وحدت و اخوت کے داعی تھے۔وہ وحدت امت کوسربلندی اسلام کا بنیادی زینہ قرار دیتے تھے۔عالم اسلام کا اتحاد ان کا دیرینہ خواب تھا ہم نے ان کے خواب کو عملی شکل دینی اور ان کے درد کو سمجھنا ہے۔ ہمیں ان سازشوں کو آشکار کرنا ہو گا جن کے ذریعے امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا جا رہا ہے۔ اقبال نے ہمیشہ بیداری اور خودی کا درس دیا ہے۔ وہ غلامانہ طرز زندگی کو انسانی حمیعت و عظمت کے خلاف سمجھتے تھے۔ہمیں علامہ کے درس کو سامنے رکھ کر دوست دشمن کی پہچان کر نا ہوگی اور خواب غفلت سے جاگ کر اپنی قدر و منزلت کو سمجھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کوصرف برصغیر تک محدود کرنا بددیانتی اور ناانصافی ہے۔ ان کا شمار دنیا کے صف اول کے مفکرین و دانشوروں میں ہوتا ہے۔ آپ نے قوم کے اذہان کو جس انداز سے جھنجوڑا اس کے اثرات متاثر کن ثابت ہوئے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ دنیا بھر کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں اس وقت اقبالیات کوبطور مضمون خصوصی طور پر پڑھایا جاتا ہے۔یہ اس عظیم مفکر کی خدمات کا برملا اعتراف ہے ۔اس وقت اگر ہم اختلافات و انتشار کی سرحدوں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں تو پھر اقبال کی تعلیمات کو سہارا بنانا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree