اختیارو اقتدار کا حصول فقط رضائے الہٰی اورخدمت خلق خدا کے لئے ہو نا چاہئے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

02 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام علمدار روڈ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  کہا کہ الحمداللہ جس مقصد کے لیے مجلس وحدت مسلمین وجود میں آیا ہے بڑی تیزی کے ساتھ اپنے مقاصد اور اہداف کی راہ پر گامزن ہے جس میں سرفہرست اتحاد اُمت مسلمہ ہے اور یہ پیش رفت ہماری سب سے بڑی کامیابی ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں جس طرح شیعہ و سنی اتحاد کا گلگت میں بے نظیر مظاہرہ ہوا وہ انشااللہ اتحاد ، اُمت، ملکی بقا و سلامتی اور وطن عزیز کو استکباری قوتوں سے نجات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ جس طرح عرصہ دراز سے اقتدار کے بھوکوں نے اس ملک کو اور اسکے عوام کی حق خودارادیت کو بیچ ڈالا اب ہم شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ اس ملک کو آزاد کرینگے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ شیطانی قوتوں اور اسلام دشمن عناصر سے جو امریکی اور اسرائیلی ٹکڑوں پر پلتے ہیں دیکھی نہ گئی اور اس اتحاد کے خشت اول ہے کو نشانہ بنایا گیا اور عاشور کے دن ایک منظم سازش کے تحت راولپنڈی کا واقع کرایا گیا اور اسی فساد کو پورے ملک میں پھیلانے کی کوشش کی گئی مگر ایوانوں میں بیٹھے بد مستوں نے صرف تماشا کیا مگر جس انداز سے باشعور اُمت نے اس سازش کا مقابلہ کیا وہ خوش آئند ہے۔

 

 اُنھوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں انشااللہ لوگ ہم پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرینگے کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت اور اُنکے حقوق اُن تک پہنچانا ہے ۔ وگرنہ اقتدار و منصب ہمارے ٹھوکر پر ہے ہم جیتے یا ہارے ہم کامیاب ہیں۔ کیونکہ ہمارا مرکز و محور خدا اور دین خدا ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین جن میں( ایم پی اے) سید محمد رضا ، رکن شوریٰ عالیٰ علامہ سید ہاشم موسوی، ڈویژنل جنرل سیکریڑی سید عباس شاہ اور مختلف حلقوں کے نامزد اُمیدواران نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری شرکت کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کا اُنکی دہلیز پر حل کرنا ہے ہم کھوکھلے دعووں اور نعروں کے بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہماری کوششوں کا ہدف اور محور رضائے الہیٰ ہیں ہمارے لیے اقتدار میں آنا نہ آنا برابر ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ ایک مثبت سوچ اور فکر کے ساتھ میدانوں میں قدم رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری ترجیحات بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ دہشگردی کا خاتمہ ، تعلیم و تربیت اور تعلیمی اداروں کا قیام، پانی،بجلی، گیس کے مسائل کا حل، ترقیاتی کاموں کی توسیع اور نادرا کے ناروا رویے کی چارہ جوئی ہیں۔ بلند و بالا دعوؤں کے بجائے بس ہم اتنا کہتے ہیں کہ انشااللہ عوام کا ایک ایک روپیہ عوام کے اُوپر خرچ ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں مختلف حلقوں کے اکابرین نے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اُمیدواروں کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree