فقہ جعفریہ کے مطابق امسال فطرے کی رقم 450 روپے ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

03 اپریل 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)معروف عالم دین اور مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی کے مطابق اس سال فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کیلئے فطرے کی رقم 450 روپے ہے، یہ رقم ان کیلئے ہے جن کی ابلغ غذا آٹا ہے، جبکہ چاول استعمال کرنیوالوں کیلئے احتیاطاً یہ رقم 800 روپے ہے۔ یہ فطرہ آٹا اور چاول کی موجودہ قیمت کے مطابق ہے، اگر عید سے قبل قیمتوں میں رد و بدل ہو جائے تو اس کے مطابق فطرہ ادا کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فطرہ واجب ہے اور شریعت میں اس کی ادائیگی کی خاص تاکید ہے، فطرہ کی رقم شوال کا چاند نظر آنے سے عیدالفطر کی نماز سے پہلے تک نکالا جا سکتا ہے اور یہ رقم فقراء مساکین کو دی جائے تو بہتر ہے، جبکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی دی جا سکتی ہے، جو کہ غریب اور مستحق ہوں۔ بہتر ہے کہ فطرہ نماز عید سے قبل نکالا جائے، تاکہ غریب، نادار اور ضرورتمند افراد اس سے فیضیاب ہوں اور یہ افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree