قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی میں ہمارا لہو بھی شامل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

03 اپریل 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے سخت الفاظ میں اسرائیل کی مذمت کی تھی۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں ہر چند عرصے بعد ایسے لوگ آتے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی بات کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے منعقد ہونے والے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ کوئٹہ میں القدس کانفرنس کی میزبانی کر رہے تھے۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبدالقادر لونی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ ظفر عباس سمشی، جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، علمائے دین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ جمتہ الوداع کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور فلسطین کی آزادی کیلئے یوم القدس مناتے ہیں۔ افسوس ہے کہ کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی تو اسرائیل کے ایجنٹوں نے ریلی پر حملہ کیا اور مظاہرین کو شہید کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کیلئے پاکستانی بلخصوص  کوئٹہ کے عوام نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ فلسطین کی آزادی میں ہمارا لہو بھی شامل ہے۔ انہوں نے شرکاء کو یوم القدس کی ریلی پر شرکت کی دعوت دیتے ہوئے گذارش کی کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree