The Latest

وحدت نیوز(لاہور) یوم تکبیر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی ملک کی سالمیت اور بقا اس کی جوہری صلاحیت میں پوشیدہ ہے پاکستان نے ایٹمی قوت حاصل کر کے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے انہوں نے کہا ’یومِ تکبیر‘ جہاں پاکستانی قوم کے بے مثال جرات اور بہادری کی علامت ہے وہاں پاکستان کے دشمنوں اور بد خواہوں کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کاانجام عبرت ناک ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا 28 مئی کے اس عظیم کارنامے کا سہرا افواج پاکستان ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان تمام افراد کے سر جاتا ہے جنہوں نے ابتدا سے لے کر تکمیلی مراحل تک  اپنی جان خطرے میں ڈال کر وطن کا دفاع مضبوط کیا ان کا مزید کہنا تھا ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے جہاں ایٹمی طاقت کو حصول ناگزیر ہے اسی طرح تعلیمی و معاشی ترقی بھی لازم ہے جس میں حکومت اور عوام دونوں کی محنت لگن اور جدوجہد درکار ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) بہاولنگر اور جڑانوالہ کی  مساجد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے اندوہناک واقعے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ملک میں عدم برداشت اور شدت پسند رویوں کے حامل یہ تکفیری فکر رکھنے والے عناصر دین کے دشمن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسی تکفیری سوچ کی بنا پرآج پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، مسلمان ممالک کو کمزور کیا جا رہا ہے، مسلم سوسائٹی کو کمزور کیا جا رہا ہے، اسے ٹکڑوں میں بانٹ کر اس کی طاقت کو کمزور کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کو ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا بہاولنگر اور جڑانوالہ میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انھیں قرار واقعی سزا دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو ایک مسلکی ملک بننے کی سازش سے بچاۓ اور تکفیریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک و آئی ایس اوطالبات قاسم سلیمانی یونٹ کی جانب سے معرکہ سیف القدس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ عابدہ بتول نے اپنے خطاب میں کہا اسلام کی کسی نشانی پر حرف آئے تو کوئی مسلک نہیں دیکھا جاتا کیونکہ یہ فرقے ہم نے بنائے ہیں حقیقت میں رسول اللہ ؐ فرماتے ہیں تم ایک واحد امت ہو۔

 ان کا کہنا تھا امام حسین ابن علی ع نے جو دو راستے بتائے مزاحمت اور مقاومت ان کو اختیار کر کے ہی ستمگروں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے بیت المقدس کی آزادی کے دن قریب ہیں۔ انہوں نے کہا فلسطینی عوام نے اسرائیلی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کا غرور خاک میں ملا دیا ۔

پروگرام میں آئی ایس او طالبات کی جانب سے شہداۓ فلسطین کو اشعار کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات زینب بنت الھدی اور محترمہ صائمہ زہرا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواہران اور الہدی سنٹرکے عہدیداران نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین وومن یوتھ ونگ کی اراکین نے سینئر رہنماؤں سے امور شعبہ جوان میں خصوصی تربیتی پروگرامات کے حوالے سے بات چیت کی اور گلگت میں ہونے والی سیاسی اور ثقافتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامات کو تشکیل دیے جانے کے حوالے سے بریف کیا ۔

اس موقع پرایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف حسین قنبری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قیام جن حالات میں ہوا  اس وقت شیعہ بہت کمزور ہو چکے تھے آج ہماری طاقت سیاسی پلیٹ فارم ہے اور اس سے دور رہ کے ہم اپنے اصل ہدف تک نہیں پہنچ سکتے ۔انہوں نے آئی ایس او کی سینئر خواہران کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ شعبہ جوان  ایک وسیع شعبہ ہے جس میں مختلف انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نوجوانوں کی سیاسی اور نظریاتی تربیت کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کے آج آئی ایس او کی سینئر ارکین کی ملت کی خدمت کے لیے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت قابل تحسین ہے۔

وحدت نیوز(رگیول)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و رکن اسمبلی کنیز فاطمہ علی نے رگیول حلقہ دو کے خواتین کی دعوت پر دورہ کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ نے خواتین سے انکے مسائل سنے۔

انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور رگیول سمیت پورے حلقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو روزگار کے موقع فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے تحت جلد حلقے میں ایم سی ایچ سنٹر اور دستکاری سنٹرز کے قیام کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

آخر میں علاقہ رگیول کے خواتین نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و ممبر اسمبلی کنیز فاطمہ علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکو پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اورنگی یونٹ کراچی کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ بنین زہرا نے خطاب کیا ۔

مجلس عزا کے بعد اجلاس ہوا جس میں اورنگی یونٹ کی تشکیل کی گئی محترمہ بنین زہرا نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اہداف پر خواہران کو بریف کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ڈپٹیز محترمہ نایاب زہرا ، محترمہ یاسمین اور محترمہ سائرہ نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم کی جانب سے گلگت میں شعبہ جوان کی پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئ جس کے اہداف اور مقاصد میں معاشرے میں ہونے والی اسکولوں اور کالجوں میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کروانا ،   ثقافتی یلغار سے لوگوں کو آگاہ کرنا ، نوجوان طبقے کو مایوسی اور نا امیدی سے نکالنے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرنا ،   کیریئر گائیڈنس اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی روابط مضبوط بناتے ہوۓ اجتماعی مسائل کی روک تھام کے لیے جدوجہد کرنا  شامل ہے۔

 اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارا کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کا دارومدار اس کے نوجوان طبقے کی استعداد و صلاحیتوں پر ہوتا ہے ہمارا مقصد نوجوان نسل کے اندر اپنے دین اور معاشرے کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور موجودہ دور کی ثقافتی یلغار اور بے راہ روی سے دور رکھنا ہےپانچ رکنی کمیٹی اراکین میں سیدہ رباب رضوی فارغ التحصیل جامعۃ الزہرا ، سیدہ شمسیہ رضوی معلمہ ، محترمہ بلبل نسا فارغ التحصیل قم المقدس ، محترمہ نازیہ ایم اے پولٹیکل سائنس ، ایم اے اردو وومن ڈویلپمنٹ ، محترمہ ثوبیہ فارغ التحصیل جامعہ المصطفی ، محترمہ عابدہ گورنمنٹ ٹیچر ، محترمہ نور جہاں فارغ التحصیل مشہد المقدس شامل ہیں

وحدت نیوز(حیدرآباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری قبلہ کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ھوئے ملک بھر میں کی طرح حیدر آباد میں بھی اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں مرکزی رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین محترمہ سیدہ سیمی نقوی ،پی ٹی آئی رکن نازش فاطمہ ، رخسار ڈویلمپنٹ آرگنائنزیشن کی محترمہ شبینہ شاہ کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب ہپراحتجاج میں شرکت کی۔

 اس موقع پر میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیمی نقوی نے کہا کہ بیت المقدس کا دفاع اور آزادی کی جدوجہد کرنا تمام مسلمانوں پر لازم ہے اسرائیل کی فلسطینی عوام پر جارحیت اور بمباری کے خلاف دنیا کی تمام امن پسند قوموں کو انسانیت کے تحت آواز اٹھانی چاہیے انہوں نے کہا اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے جسے فلسطینی عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت  کے زیر اہتمام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حماس کی فتح پر تقریب کا اہتمام ہوا ریلی موخر کر کے فلسطین کی مظلوم عوامُ کے ساتھ جشن منایا گیا اور شہدا کی لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیدہ رباب رضوی نے کہا کے ہماری اٹھائی آوازُ کو معمولی نہ سمجھیں اس میں بہت طاقت ہے پوری دنیا میں ظالم کے خلاف اٹھتی آوازوں نے آج اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا فلسطین کے مظلومین کے ساتھ خدا کی مدد ہے حماس کی مقاومت اور جوابی کاروائیوں نے یہ بات واضح کر دی کہ وہ دن دور نہیں جب سرزمین انبیاء سے اسرائیل کے نجس قدم مٹ جائینگے ان کا مزید کہنا تھا  جرات مند فلسطینیوں کی مقاومت نے اسرائیل کو ذلیل و رسوا کر دیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے گذشتہ سال ماہ رمضان سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے دینی و تربیتی کورسز کا آغاز کیا گیا تھا جو اس سال ماہ شعبان میں اختتام پذیر ہوا ، ان ماہانہ دس روزہ ورکشاپ میں معروف و جید علمائےکرام ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معلمات اراکین کے علاوہ دیگر معلمات نے تدریس کے فرائض انجام دیے۔

 ان ورکشاپ میں چالیس سے زائد خواتین نے باقاعدہ امتحانات میں حصہ لیا جن میں پہلی پوزیشن کلثوم کاظمی ، دوسری پوزیشن فاطمہ گیلانی ، تیسری پوزیشن طاہرہ گیلانی جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن بالترتیب نسرین عالیہ اور ندا حیدر نے حاصل کیں۔

 تمام پوزیشن ہولڈر خواہران کے لیے کیش انعامات اور اسناد  جبکہ دیگر امتحانات دینے والی خواہران کے لیے اسناد اور کتب بطور ھدیہ ان کے ایڈریسز تک بھجوای گئ ہیں ، گروپ ممبران کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے المجلس علمی و تربیتی گروپ میں ماہ شوال سے ایک سال تربیتی کورس کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے جسکے تحت ہر ماہ چار موضوعات پر مشتمل سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائےگااس سلسلے کی پہلی "حماسہ فلسطین و نابودی اسرائیل ورکشاپ" کا آغاز آٹھ شوال سے کیا جائے گا۔

Page 40 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree