The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہےجس میں بیدیاں روڈ یونٹ کے مخیر حضرات کا خصوصی تعاون شامل ہے ۔مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاھور نے کہا کہ کرونا وائرس اور کمرتوڑ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش خاندانوں کا زندگی گزارنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے ،اس کٹھن وقت مخیر حضرات آگے بڑھیں اور حتی الامکان کوشش کریں کہ اس کار خیر میں حصہ لیں اور ضرورتمند و مساکین کی دل کھول کر امداد کریں اور رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور استفادہ کریں۔

وحدت نیوز(لاہور)ام المومنین ، زوجہ رسول خدا(ص) مادر حضرت فاطمۃ الزہرا(س) حضرت خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا کے یوم وفات کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں تمام اہل اسلام کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ملیکۃ العرب جناب خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا ایسی با بصیرت و با معرفت خاتون ہیں جو زمانہ جاہلیت میں بھی آسمانی کتب پر اعتقاد رکھتیں اور خداۓ وحدہ لاشریک کی پرستش کرتی تھیں ۔

انہوں نے کہا بی بی خدیجہ س وہ عظیم خاتون ہیں جنہوں نے سب سے پہلےرسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق کی، اسلام قبول کیا اور اسلام کی پہلی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ادا کی  رسول خد ؐ نے آپ کو دنیا کی چار بہترین خواتین میں سے قرار دیا آپ کی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ تمام عالمین کی عورتوں کی سردار حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مادر گرامی اور جوانان جنت کے سردار امام حسن ع و امام حسین ع کی نانی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ام المومنین،سیدہ خدیجۃالکبریٰ عرب کی معزز ترین اور دولت مند خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ علم و فضل اور ایمان و ایقان میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔پیغمبر اسلام صلی ا للہ آپ  کی رفاقت اور غمگساری کو آخری سانس تک نہ بھول پائے اور فرمایا کہ خدیجہ جیسی رفیقہ مجھے کوئی اور نہ ملی محترمہ زہرا نقوی کا کہنا تھا  حضرت خدیجہ (س) نے دین اسلام کی خاطر حضور اکرم (ص) کے ساتھ ہر قسم کے مصائب و آلام کو جھیلا اور آپ کے بعد دین اسلام کی محافظت اور بقا کی خاطرآپکی بیٹی حضرت فاطمہ الزھرہ سلام اللہ علیہا اور نواسی حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیہا نےعظیم اور بے مثال قربانیاں پیش کیں حضرت خدیجہ الکبری ٰ (س) کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کی خواتین کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے اور آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کو بطور رول ماڈل سامنے رکھتے ہوئے ہمارا معاشرہ ان کے تاریخ ساز کردار سے عمل کی راہوں کو روشن کر سکے۔

وحدت نیوز (لاہور) یوم وفات حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا حضرت علامہ اقبال نے اپنی لازوال شاعری اور دانشمندانہ اقوال کے ذریعے ناصرف انسانیت کو اس کی حقیقت اور اہمیت سے آگاہ کیا بلکہ خصوصی طور پر عالم اسلام کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگا کر بیدار کیا اور دنیا میں عزت و وقار سے جینے کا حوصلہ عطاء کیا۔

 انہوں نے کہا سیاست  انکی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب رہا، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔

 انہوں نے کہا حکیم الامت علامہ محمد اقبال سچے عاشق رسولؐ اور با عمل مسلمان تھے یہی وجہ ہے کہ مغربی تہزیب کی ظاہری چمک دمک بھی آپ کو خیرہ نہ کر سکی یہ آپ کا دین اسلام اور پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے والہانہ عشق اور محبت تھا کہ آپ نے مسلمانان عالم کو بھی اس مغرب کے جھوٹے چکا چوند اور باطل نظام سے چھٹکارا دلانے کے لیے اپنے قلم کے ذریعے انقلاب برپا کیا ان کا کہنا تھا آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا اور رسالت مآب کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے اقبالؒ کا تصور شاہین محض ایک شاعرانہ تخیل نہیں بلکہ اس میں اسلامی فقر کی تمام صفات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین حلقہ 3 گلگت اور آئی ایس او جلال آباد ڈویژن شعبہ طالبات کے زیر اہتمام نوبالغ فرزندان توحید کیلئے بنیادی شرعی مسائل سے آگاہی کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،تربیتی ورکشاپ میں جلال آباد کے 20 سے زائد دینیات سینٹرز کے خواہران نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شعبہ خواتین محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ کیطرف سے دینیات سینٹرز کے معلمات اور بچیوں میں تحائف اور اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔آخر میں دینیات سینٹرز کی معلمات نے مجلس کے اس اقدام کو سراہا اور آئندہ بھی مل کر اس طرح کے تربیتی پروگرامز کرنے کی خواہش کی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین حلقہ 2 گلگت ،آئی ایس او گلگت ڈویژن شعبہ طالبات اور شہید رضوی قرآن سینٹرکے اہتمام گلگت ڈویژن میں جشن بلوغت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ تربیت کے مرکزی معاون محترم آغا محمدجان حیدری نے خطاب کرتے ہوئے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارک باد پیش کی اور کہا کے مائیں اپنی بچیوں کی خصوصی تربیت پر توجہ دیں گلگت کے تقافتی ماحول کو تباہ کرنے کے لئے دشمن بر سر پیکار ہے اور ہمیں اپنی آنے والی نسل کو بچانا ہے۔

 پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین حلقہ 2 کے سیکریٹری جنرل محترم شعیب کمال نے کہا کے ماہ رمضان پورے سال کی تربیت دیتا ہے اور ہمیں گناہوں سے روکنے کا بہترین زریعہ ہے پروگرام میں خانم نور جہاں نے تقلید اور رمضان کے احکام بیان کئے۔

 پروگرام میں مرکزی سیکریٹری امور جوانان مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے مدرسے زینب کبری اکیڈمی کی بچیوں کے ہمراہ شرکت کی تلاوت قرآن پاک اور نعت کا شرف زینب کبری کی بچیوں نے حاصل کیا ۔

جشن بلوغت پروگرام میں گلگت ڈویژن کے تمام مدارس کی بچیوں نے اپنی ٹیچرز کے ساتھ بھرپور شرکت کی بچیوں میں حوصلہ افزائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گے۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک اور آی ایس او طالبات اٹک کے زہر اہتمام ولادت امام زمانہ عج کی مناسبت سے  مکتب قرآن و اہلبیت میں بچوں میں اپنے امام وقت سے آشنای اور قلبی لگاو پیدا کرنے کے لیے  " آج کا جوان ناصر امام عج " کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دی نالج سٹی سکول ' آی ایس او محبین اور مکتب قرآن و اہلبیت کے بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی اراکین محترمہ فرح دینا ، محترمہ قراۃ العین اور محترمہ زینب بنت الھدی  اور ضلع اٹک کی مسئولین محترمہ نزہت نقوی اور محترمہ عاصمہ نوید بھی شریک ہوئیں ۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ظہور امام زمان عج  کے لیے وہ ہی افراد آمادہ ہونگے جو آج کے امتحان میں سرخرو ہونگے امام عج کے ساتھی ایسے افراد ہونگے جو مظلوم کے مددگار اور ظالم سے بیزار ہونگے کلمہ حق اور جہاد مسلسل کرتے رہینگے ان کا کہنا تھا آج جب ہم امام مھدی علیہ سلام کا انتظار کر رہے ہیں تو ہمین دیکھنا ہوگا کہ عملی طور پر ہم کیا کر رہے ہیں ہمارے بے گناہ شیعہ بھای جو عرصہ دراز سے لاپتہ ہیں جن کی مائیں بہنیں بیوی بچے کرب و اذیت میں سراپا احتجاج ہیں ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ہم نے کیا کردار ادا کیا۔

 انھوں نےمزید کہا یہ وقت باتوں کا نہیں عمل کا ہے جو آج میدان عمل میں موجود ہوگا وہ ہی کل امام زمان عج کی نصرت کے لیے آمادہ ہوگا پروگرام کے اختتام پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گۓ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ یہ وہ با برکت مہینہ ہے کہ جسکے بارے میں رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ شعبانیہ میں فرماتے ہیں" اے لوگو برکت رحمت اور مغفرت کا مہینہ تمہاری طرف آرہا ہے یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو تمام مہینوں سے افضل ہے " اس ماہ میں انجام دیے جانے والا ہر عمل خیر اور چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی خداوند عالم کے ہاں بے حساب اجر و ثواب کی حامل ہے۔

 انہوں نے کہا اللہ تعالی کا احسان ہے کہ ایک بار پھر ہم ماہ صیام کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادہ کرنے والے ہیں اس ماہ میں اپنے دن اور رات کا بیشتر حصہ تلاوت قرآن ،عبادات دعا و مناجات میں وقت صرف کیا جاۓ تاکہ خداوند کریم کے اس دسترخوان فیض و کرم سے اپنی بخشش و نجات کا ذیادہ سے ذیادہ سامان اکھٹا کر سکیں۔

 انہوں نے کہا رمضان کریم تقوی الہی اور پرہیزگاری کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ ایام تزکیہ نفس اور خود کو خدا کے لیے خالص کردینے کے ایام ہیں  اس ماہ میں ایک خاص لطف یہ بھی ہے کہ انسان گناہوں سے بچنے اور خدا کا تقرب حاصل کرنے کی سعی کرتا ہے یہ ایک ایسی مشق ہے جو ہمیں باقی مہینوں میں بھی اعمال صالح بجا لانے کی ترغیب دلاتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا وطن عزیز اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے  غریب ونادار طبقہ بے شمار مالی مسائل کا شکار ہے ماہ عظیم میں رضاۓ پروردگار کیلیے مستحق خانوادوں کی دل کھول کر امداد کریں اپنی دعاؤں میں مسنگ پرسنز اور ان کے خانوادوں کو یاد رکھیں خداوند عالم اس ماہ مقدس کے وسیلے سے تمام انسانیت کو کرونا وائرس جیسی جان لیوا وبا سے نجات عطا فرماۓ ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمن اور شر پسند عناصر سے محفوظ رکھے ۔آمین

وحدت نیوز(لاہور) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کی حمایت میں دسویں روزبھی ملک بھرمیں علامتی احتجاج جاریلاھور لبرٹی چوک پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور محترمہ حناتقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی کے ہمراہ  تمام کابینہ ممبران نے بھرپور شرکتِ کی اس کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے علامتی احتجاجی مظاہرہ کر تےہوےملک بھرمیں جاری جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کراچی میں جاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کی بھرپور حمایت کی۔

علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ایوانوں کو للکارتے ہوئےسیدہ حنا تقوی نے کہاکہ جب تک ھمارے نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جائےگا تب تک ھمارا احتجاج جاری رہے گا ۔یہ ھمارا قانونی اور آئینی مطالبہ ہے۔ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ھمارا مطالبہ نہ روٹی کا ہے نہ کپڑے نہ مکان اور نہ بجلی کے بل کا ہے ھمارا مطالبہ گمشدہ افراد کی بازیابی کا ہے۔

 انھوں نے کہا میرا سوال اداروں وزیراعظم آرمی چیف پولیس اور یہاں سے گزرنے والے ہر شخص سے ہےکہ ھمارا قصور کیا ہے اس ملک پاکستان کو اللّٰہ اور رسول ص کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ محمد رسول ص تو پھر بتائیں رسول ص کی آل پاک سے محبت کرنا جرم ہے ان کے روضوں کی حفاظت کرنا جرم ہے پولیس اور فوج ہمیں بتائیں لاپتہ افراد کہاں ھیں؟ اگر وہ کہتے ھیں ھم نہیں جانتے تو ھم نہیں مانتے سکیورٹی اداروں کو آسمان سے گرا ہوا ابی نندن تو مل جاتا ہے مگر زمین سے اٹھے افراد نہیں ملتے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ھمارے احتجاج کو مذاق نہ سمجھا جائے اگر آج گمشدہ افراد کو رہا نہ کیا تو پھر یہ احتجاج لبرٹی چوک تک محدود نہیں رہے گا اربعین کی طرح پاکستان کے ہر چوک گلی کوچے بازار سڑک سے لبیک یا حسین علیہ سلام لبیک یا زینب ع لبیک یا مہدی عجل اللہ تعالیٰ کی صدائیں بلند ھوں گی.احتجاجی شرکاء نے پورے لبرٹی چوک کا چکر لگایا اور چوک میں علم مولا غازی عباس ع نصب کیا گیانماز مغربین باجماعت ادا کر کےمسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے دعا کی اور شمع روشن کیں۔

وحدت نیوز(گلگت) شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کے تحت محترمہ سائرہ ابراہیم کی زیرقیادت علامتی دھرنا دیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے ایک مخصوص مکتب فکر کے ساتھ ڈھایا جانا والے اس ظلم کی مثال نہی ملتی ہے ہمارا جرم کیا ہے آج ہم اعلی عدالتوں سے اسلام آباد میں بیٹھے ایوانوں میں لوگوں سے سوال کرتے ہیں ایسا کون سا جرم ہے جس کی سزا عدالتوں میں نہی ہے ایسا کر لے اعلی عدلیہ کی توہین کی جارہی ہمارے گمشدہ افراد کو جلد از جلد عدالتوں میں پیش کیا جائے، جرم چاہیے قتل ہی کیوں نہ ہو اس کی سزا عدالت میں ہوتی ہے۔

 ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کے جلد از جلد ہمارے جوانوں کو بازیاب کروائے آج ہم نے علامتی دھرنا دیا ہے ہم کسی دفع سے ڈرنے والے نہی ہیں اگر کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو ہم گھروں سے باہر آنے پر مجبور ہو جائیں گے، اگر کوئی یہ چاہتا ہے ہماری عزاداری کو بند کروا سکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہے یا ہماری عزاداری کو چاردیواری میں بند کر سکتا ہے، ہم محب وطن شہری ہیں اور اپنے مادر وطن کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو اس کو حرام سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے ہم پورے پاکستان میں موجود ماوں بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اس طرح کا عمل تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پر تماچہ ہے ۔

اس موقع پر آئی ایس او کی ڈی پی خواہر ہیرا روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے دشمن ہوش کے ناخن لے ہمارے نوجوانوں کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ،ہم قانون شکن نہیں ہیں، آج تک ہم نے جب بھی دھرنے دئے ہم نے ایک پتھر بھی نہی پھینکا ہے، ریلی میں سابقہ ممبر جی بی اسمبلی اور ڈپٹی سیکرٹری خواہر سلیمہ بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے وحدت ہاؤس گلگت سے مین ہسپتال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسپتال روڈ میں علامتی دھرنا دیاگیا ۔

مظاہرین نے اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیااور کہا کہ کراچی میں موجود دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیںاور جب تک خانوادہ اسیران ملت کے مطالبا ت پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ہماری قیادت جب جہاں حکم کریں ہم حاضر ہیں اور میدان میں رہینگے۔احتجاجی جلسے میں شریک ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت وسابق رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہم اسیروں کی رہائی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Page 42 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree