The Latest

وحدت نیوز(چنیوٹ) گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ شعبہ خواتین نے ۲۹ محرم الحرام تا ۳ صفر المظفر ٹھٹھی شرقی امامبارگاہ میں خمسہ مجالس عزا کا انعقاد کیا،ان مجالس ہائے عزا سے ذاکرہ اہل بیتؑ محترمہ انجم زہراء کاظمی(چنیوٹ) محترمہ سمیرا نقوی(فیصل آباد)اور محترمہ رباب رسول(فیصل آباد) نے خطاب کیا ، اپنے خطاب میں ان معلمات نے جناب زینب سلام الله علیھا کی سیرت و کردار کواجاگر کیا ، محترمہ سمیرا نقوی نے واقعہ کربلا کے بعد ام المصائب سیدہ زینب ع کے کردار کو پیش کیا ،کوفہ و شام کے بازاروں میں بے مقنعہ و چادر بی بی کے خطبوں نے دربار ابن ذیاد و یزید کو لرزا کر رکھ دیا اور اپنے بابا علیؑ کی فصاحت و بلاغت کا عکس پیش کیا ۔

محترمہ رباب رسول نے آج کے دور میں خواتین کے لیے کردار زینبی کو بہترین اسوہ قرار دیا اورکہا کہ سیدہ زینب ع کی سیرت پر عمل کرتے ہوے ہی ہم مردہ معاشروں کو زندہ کر سکتے ہیں اور ایک انقلابی روح پھونک سکتے ہیں ، جب دین پر بات آجاے تو عورت چار دیواری تک محدود نہیں رہتی بلکہ جناب فاطمہ و زینب ع کی طرح میدان میں اتر آتی ہے اور دفاع ولایت و امامت اور دفاع دین میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ۔خانم زھرا کاظمی نے ان ایام کو بی بی زینب سلام الله علیھا سے مخصوص کیا اور سیرت سیدہ کے مختلف پہلوؤں پر بھرپور روشنی ڈالی ۔ مجالس ہائے عزا کا اختتام نوحہ خوانی و ماتمداری کے بعد دعا و زیارت سے ہوا ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی کی ہدایت پر ملک بھر میں ماہ صفر المظفرکے پہلے عشرے کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا سے منسوب کیا گیا ،  اسی مناسبت سےمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی کی جانب سے یومِ زینب (س) کے عنوان سے گوالمنڈی امام بارگاہ راولپنڈی میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیامجلس عزا کے آغاز میں محترمہ روبینہ نے تلاوت حدیث کساء کا شرف حاصل کیا اس کے بعد ننھی ثنا خواں بچیوں نے منقبت کی صورت میں شان اھل بیت ع بیان کی۔ محترمہ عفت بتول اور محترمہ مہوش کاظمی نے بھی جناب زینب (س) کی شان میں ھدیہ منقبت پیش کیے۔ محترمہ تسمیہ زھرا اور خواہران نے سوز و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ،اور آخر میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) راولپنڈی کی سیکرٹری جنرل محترمہ قندیل زھرا نے یوم زینبؑکے عنوان سے مجلس عزا سے خطاب کیا۔۔جس میں انھوں نے سیرت سیدہ زینبؑ اور ان کے کوفہ و شام کے دربار میں دیے گئے تاریخی خطبوں پر روشنی ڈالی اور آج کے دور کی خواتین کے لیے ان کے شجاعانہ اور با بصیرت کردار کو کنیزان زینب س کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی کے مضافاتی علاقے اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کالونی میں شہید استاد سبط جعفر زیدی رحمتہ اللہ علیہ کے دست مبارک سے قائم شدہ اظہر اکیڈمی اسکول میں طلباء کے بیٹھنے کے لئےڈیڑھ لاکھ روپے Rs.150000مالیت کی 100 نئی بینچیں آرڈر پر بنواکر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے اسکول کے پرنسپل اور روحِ رواں مولانا میر عباس کے حوالے کیں. اس موقع پر مولانا میر عباس نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسکول کے بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے تعاون کیا۔

وحدت نیوز (چنیوٹ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ رجوعہ سادات یونٹ اور مدرسہ خواہران رجوعہ کے اشتراک سے عشرہ زینبیہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزا سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور ضلعی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ صائمہ زیدی نے خطاب کیا، جس میں فضائل بی بی زینب (س) پر روشنی ڈالی گئی اور خواتین کو کردار زینبی اپنانے کی تشویق دلائی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ پروگرام کے آغاز میں ننھی بچیوں اور جوان بیٹیوں نے جناب زینب س کی خدمت میں بھر پور عقیدت کا اظھار کیا ۔

وحدت نیوز( چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے نئ ضلعی عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔ اس اھم اجلاس میں ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی اور مولانا سید حسن مھدی کاظمی شعبہ برادران کی طرف سے شامل ہوئے۔ نئی مسئولین میں بطور ضلعی جنرل سیکریٹری محترمہ صائمہ زیدی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محترمہ حنفیہ عمر دراز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔امور کی بہتر انجام دہی کی خاطر ضلعی مسئولین کی مدد کے لیے چھ رکنی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ اس میٹنگ میں شعبہ خواتین کی مرکزی مسئولین محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ لبانہ کاظمی نے بھی شرکت کی۔آخر میں سابقہ سیکرٹری جنرل محترمہ رداء شفقت کو تمام اراکین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ انشاءاللہ خداوند سبحان تمام سابقہ مسئولین کو ان کی بےلوث خدمات کی بدولت جزائے خیر عنایت فرمائے. آمین

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے عشرہ ثانی سنجوال میں و مجالس خمسہ 16محرم الحرام سے 20محرم الحرام تک اٹک کینٹ میں بمقام مکتب قرآن واہلبیت میں انعقاد کیا گیا ۔عشرہ ثانی سنجوال میں خواہر زینب رباب( جنرل سیکرٹری ضلع اٹک) نے خطاب کیا اور بہت خوبصورتی سے فضائل و مصائب اہلیبت کو بیان کیا ۔مجالس خمسہ سے خواہر آمنہ نقوی از قم نےمعرفت ایلبیت کو بہت خوبصورتی سے گلدستہ بنا کر پیش کیا اور مصائب اہلبیت کو بھی بیان کیا ۔19محرم الحرام کو یوم علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ منایا گیا ۔جس میں تمام اضلاع سے خواہران نے اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی نیز بچوں میں چوغے , سکارف و ماتھے کی پٹیاں تقسیم کی گئیں ۔اس مجلس خواہر آمنہ نقوی نے سب خواہران سے تجدید عہد لیا ۔سب خواہران نے اپنے بچوں کو ہاتھوں پر بلند کیا اور جن کی اولاد نہیں تھی انہوں نے بھی  کہ جانب سیدہ سے عرض کی جانب علی اصغر کے صدقے خالی جھلیوں کو بھر دیں ۔جو بھری ہوئی جھلیاں ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہماری یہ نسلیں اور آئندہ آنے والی نسلیں آپ کے فرزند ہمارے امام وقت کے لیے حامی و مددگار ہو گئی ۔انشاءاللہ ۔۔۔لبیک یا حسین ۔۔۔لبیک یا مہدی ۔۔کے نعروں سے مجلس کا اختتام ہوا ۔ہر مجلس کے آخر میں نیاز امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کے تحت قائم بیت زہرہ انچارج وٹیم کی جانب سے مکتب اہل بیت (ع۔س) کی تعلیمات اور خدمت کے سلسلے میں گیارہ روزہ ۱۳ محرم الحرام تا ۲۳ محرم الحرام 11روزہ دستر خوان سید شہدا ءؑامام حسین (ع)کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں بالخصوص مستحق افراد وخانوادہ یعنی مزدورو کم آمدنی یا روزانہ آمدن والے افراد اورمختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر کے افراد بھی دسترخوان کے فیض و برکات سے مستفید ہوۓ ۔اس کے علاوہ دستر خوان میں کسی بھی حوالے شمولیت و شرکت کرنے والے افراد  کے لیے ان افراد کی  جانب سے اظہار تشکر اور بہت ساری دعائیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ یمن میں جاری سنگین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے مخالفت میں ووٹ دے کر حکومت کس منہ سے کشمیری مظلوموں کا مقدمہ لڑیں گی؟حکومت کا یہ عمل مشرق وسطیٰ کے دلدل میں پاکستان کو دھکیلنے کی استعماری طاقتوں کی ایک اور سازش کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نےاپنے بیان میں کہاہےکہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ملک بھر میں ماہ صفر المظفرکے پہلے عشرے کو مولاعلی ؑ کی شیر دل بیٹی فاتح کوفہ وشام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یاد میں عشرہ زینبیہؑ کے عنوان سےمذھبی جوش و جذبے اور راہ زینب س کو اپنانے کے عہدکےساتھ منائےگا، اس مناسبت سے ملک بھرمیں مجالس عزااور سیمینارز کا انعقادکیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ سیرت زینب ؑ نے کربلا کی تحریک کو وہ طاقت دی کہ ظالم کو ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا اس پر آشوب دور میں بھی جس طرح سے اسلامی اقدار کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ہماری خواتین کو میدان میں آکر کردار جناب زینب ؑ پر عمل کر تے ہوئے اسلامی اقدار اور اصولوں کا محافظ بننا ہو گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزامیں میں مومنات کے لیے دختر امام حسین ؑ جنابِ سکینہ (س) کی یاد میں سبیلِ جنابِ سکینہ (س) لگائی گئی، فرسٹ ایڈ کیمپ اور نماز و آرام کا اہتمام کیا گیاجس میں خواہر صدیقہ کائنات، خواہر حنا، خواہر اجلا زہرا،ڈاکڑ نسیم زہرا اور اسلام آباد کی تمام سکاؤٹس نے بہت ذمہ داری سے اس بہترین عملِ خیر کو بخوبی سر انجام دیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی آرگنائزر خواہر صدیقہ نے کہاکہ پروردگار عالم سب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائےاور  بی بی (س)اس عظیم عبادت کا اجرِ عظیم عطا فرمائیں اور ہم سب خواہران کو کردارِ زینبی (س) پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائیں ۔

Page 79 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree