وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے کہا ہے کہ شیعہ سنی وحدت ہی ملکی استحکام اور سا لمیت کی ضامن ہے ۔یہ دونوں پاکستان کی وہ پُرامن طاقتیں ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔جو قوتیں قیامِ پاکستان سے قبل ارض پاک کی مخالف تھیں آج انہی کے نظریات کو بنیاد بنا کرملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اور صوبائی زمہ داران کا اجلاس وحدت ہاوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کی فکری تربیت کے ادارے ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ شیعہ سنی اتحاد و یگانگت کے ہتھیار سے انہیں شکست دینا ہو گی۔ شہید قائد عارف حسین الحسینی ملک میں شیعہ سنی اخوت کے داعی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارے عقیدے اور نسلوں کی بقا ہمارے وطن عزیز کی سلامتی سے مشروط ہے اورہم نے اپنے آپ کو اس کے دفاع کے لیے وقف کرنا ہے۔ انہیں صیہونی و نصرانی طاقتوں نے اپنے گماشتوں کے ذریعے اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے شہید کروا دیا۔ آج وہی یہود و نصاری پاکستان میں طالبانی و داعشی قوتوں کی سرپرستی کر رہے ہیں تا کہ ملک میں بد امنی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کو پروان چڑھا سکیں۔ ہم نے شہید حسینی کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ان عناصر کوناکام بنانا ہے۔ شہید قائد کو ہم سے جدا ہوئے 28 سال گزر گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی دارالحکومت میں قائد شہید کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے اس برسی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔سات اگست کو اس برسی کے جلسہ میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے شیعہ سنی علما کرام کی بڑی تعداد کے علاوہ ایک لاکھ سے زائد افرادکی آمد متوقع ہے،تحفظ پاکستان کانفرنس ، شہید قائدعارف حسینی ؑ سے ملت پاکستان کے عشق کامظہرثابت ہوگی، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ برسی سے ایک دن قبل شروع ہو جائے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ کو اس کی باقاعدہ اطلاع دی جا چکی ہے تاکہ وفاقی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں لاہور،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کا اجلاس ،اجلاس کی صدارت مرکزی رہنما علامہ مبارک الموسوی نے کی اجلاس میں پنجاب میں حکومتی انتقامی کاروائیوں سمیت 7 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع برسی شہیدقائد عارف حسین الحسینی پر تفصیلی گفتگو کی،اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع ہزاروں کی تعداد میں پنجاب سے کارکنان شریک ہونگے،یہ قومی اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہو گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک الموسوی نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہوں کی گرفتاری عزاداری سید شہداء ؑ کے راستے میں رکاوٹیں ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،ملت جعفریہ نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور آئین و قانون کی پاسداری کی اور ہم اسی جرم کی سزا بھگت رہے ہیں،ہمارے 74 روزہ پرامن احتجاج کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،ن لیگ نے بدترین آمریت کی مثال قائم کرکے اپنے سرپرست آمرجنرل ضیاء کی یاد تازہ کر دی ہے،اجلاس میں مطالبات کے حق میں لاہور اور پنجاب کی سطح پر احتجاجی تحریک چلانے پر بھی فیصلہ کرکے مرکزی کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی  کےضلعی سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی  کی زیر صدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پرریاستی ناانصافیو ں ، عزاداری اور عزاداروں پر حکومتی پابندیوں کے خلاف اور  ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئیے22 جولائی کو فیض آباد شاہراہ کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ  بعد نمازجمعہ تا 6بجے شام تک دھرنا ہوگا،ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام کاوقت کا آگیا ہے راولپنڈی اسلام آباد کے عوام نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے سڑکوں پر نکلیں اور اپنا حق چھین لیں ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ 63روز سے دہشتگردی،لاقانونیت اورکرپشن کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف عملی احتجاج جاری ہے جو پوری قوم کی آواز ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماوں نے احتجاجی کیمپ میں جا کر مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کو اصولی اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس کے باوجود وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل سرد مہری برتی جا رہی ہے جو پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد ملت تشیع کی تضحیک ہے۔ حکومت ایک طرف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلند و بانگ دعووں میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف کالعدم مذہبی جماعتوں کو ان قومی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے جو ملک میں قیام امن کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی، مولانا عمران ظفر، ثقلین نقوی، اختر عباس اور مہدی رضوی سمیت دیگر رہنما موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی عالمی سازش کو تقویت دے رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر محب و طن کو قائد و اقبال کے اس پاکستان کی تلاش ہے جو نفرتوں اور تفرقہ بازی سے پاک ہو۔جہاں ہر مذہب و مسلک اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کرسکے۔ 17جولائی کو پاکستان کے مختلف شہروں میں ایم ڈبلیو ایم کی خواتین احتجاج کریں گی۔22 جولائی کو ملک کی تمام اہم شاہراوں پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دیے جائیں گے۔7اگست کو اتحاد بین المسلمین کے داعی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا۔رہنماں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پر زور مذمت کی مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جارحانہ کاروائی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین ترین واقعات کا فوری نوٹس لیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا جس میں تنظیمی امور کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سترہ جولائی کو ملک کے اہم شہروں میں خواتین کے احتجاج کو کامیاب بنانے جبکہ 22 جولائی کو ملک بھر کی اہم شاہراوں کو پانچ گھنٹے تک بند کرنے کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس نے پورا احتجاجی شیڈول جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق، سترہ جولائی کو خواتین کا احتجاج، بائیس جولائی کو ملک کی اہم شاہرائیں بند کی جائیں گی اور سات اگست کو اسلام آباد میں برسی شہید قائد کا اہم پروگرام کیا جائیگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree