وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی، صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری، کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری جنرل سید عباس علی، ڈیٹی سکریٹری جنرل رجب علی، حاجی عمران علی ہزارہ، رشید علی طوری، کامران حسین ہزارہ، ضلعی سکریٹری جنرل جعفر علی جعفری، ضلعی ڈپٹی سکریٹری جنرل فدا حسین ہزارہ، ودیگر زمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت اور انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پھنسے ہوئے زائرین کی تفتان روانگی کا جلد از جلد انتظام کیا جائے۔ زائرین وطن عزیز کے گوشہ و کنار سے نواسہ رسولﷺ کی زیارات کیلئے اس وقت کوئٹہ شہر میں مشکلات کے شکار ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ہر سال جان بوجھ کر زائرین کیلئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں۔ عراق میں داعش کا خطرہ ہونے کے باوجود بھی زائرین کو ایسی مشکلات درپیش نہیں آتی۔ لیکن کوئٹہ سے تفتان کا سفر زائرین کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ کیا ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت عراقی سیکیورٹی اداروں سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔ سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے لیکن کوئی بھی ملک اپنی ہی عوام کو اس طرح سے تنگ نہیں کرتی اس وقت تقریباً 400 بسیں اور ہزاروں زائرین کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لیکن حکومت نے صرف 140 بسوں کو اس سال لے جانے کا شرط لگائی ہے۔ جو ایک غیر منطقی اور غیر آئینی شرط ہے۔ حکومت اور انتظامیہ جلد از جلد تمام زائرین کی تفتان روانگی کا بندوبست کریں۔

وحدت نیوز(لاہور) نوازشریف سمیت تمام کرپٹ عناصر کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے،ن لیگ اپنے لیڈورں کی چوری چھپانے کے لئے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے،پنجاب میں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،کرپٹ سیاستدانوں کو انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسات سید حسن کاظمی نے لاہور ڈویژن کے سیاسی کونسل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم خیال جماعتوں سے رابطے میں ہیں،کارکنان الیکشن 2018کی تیاری  چلینج سمجھ کر کام جاری رکھیں،کرپشن کیخلاف ہماری  عملی جدوجہد جاری ہے،ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو کرپٹ مافیا اور شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے،حصول پاکستان سے لے کر اب تک ہم نے مادر وطن کے خاطر جانی مالی قربانیاں دیں ہیں ،انشااللہ آئندہ بھی ملکی سلامتی و بقا کے لئے بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،لاہور ڈویژن میں یوسی سطح پر تنظیم سازی جاری ہیں،اس عمل کو آنے والے دنوں میں مزید تیز کرینگے،ن لیگی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،وقت آگیا ہے کہ ہم ووٹ کے طاقت سے کرپٹ عناصر کو سود سمیت حساب چکا دیں،انشااللہ ہم اپنی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دینگے،اجلاس میں سید حسین زیدی،آغا نقی مہدی،رانا ماجد علی ،رائے ناصر علی،زاہد مہدوی،سید سجاد نقوی،سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی علامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرکی رہائش گاہ پر آمد اور علامہ تصور کی عیادت ۔ وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن اور ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت علی کاظمی ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر سید تصور عباس موسوی ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سید حسین سبزواری اور سید بنیاد علی کاظمی بھی موجود تھے۔ علامہ سید تصور حسین نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے علاج معالجے سمیت دیگر معاملات پر عدم توجہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ کے بعد آپ عیادت کے لیے تشریف لائے ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے علامہ تصور جوادی کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ علامہ تصور جوادی آزادکشمیر میں وحدت بین المسلمین کے علمبردار ہیں۔ دشمن نے آزاد خطہ کے امن پر حملہ کر نیکی مذموم کوشش کی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کا تعاقب جاری رکھیں گے اور جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مصروف ہیں اور میں خود سارے معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم آزاد حکومت جناب راجا فاروق حیدر خان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ آزاد حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑی رہے گی ، میں جلد خود علامہ تصور جوادی سے دوبارہ ملاقات کروں گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام پیام کربلا ورکشاپ کا صوبائی سیکریٹریٹ میں انعقاد کیا گیا، جس میں16 اضلاع کے مسئولین نے شرکت کی، ورکشاپ میں  مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر یونس حیدری،کوآرڈینیٹر مرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی مولانا نیاز بخاری نے مختلف موضوعات پر شرکاءسے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین حسینی یونٹ کوئٹہ ڈویژن کی تنظیم نو برادرعارف علی پہلے یونٹ سیکریٹری جنرل منتخب، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن حسینی یونٹ کی تنظیم نو کیلئے اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ، جس ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی اور مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے شرکاء سے خطاب کیا، اجلاس میں کارکنان نے کثرت رائے سے برادر عارف علی کو یونٹ سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا بعد ازاں  مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے نو منتخب یونٹ سیکریٹری جنرل اور ان کی کابینہ سے ان کے عہدوں کا  حلف لیا۔

وحدت نیوز( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی دورہ کوئٹہ کے موقع پر وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خادم حسین وردک اور بلوچستان کی صوبائی قیادت سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی،کو آرڈینیٹر مرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ،ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی ، کونسلر رجب علی، کیپٹن ریٹائرڈ حسرت اللہ اور دیگر بھی ناصر شیرازی کے ہمراہ موجود تھے، دونوں کے جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال سمیت کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماوں نے آئندہ بھی ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree