وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کی جانب سے ناصر عباس شیرازی کے اغوا اور تفتان سرحد پر پھنسے زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے ناصر عباس شیرازی کے اغوا اور تفتان سرحد پر پھنسے زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف پاراچنار پریس کلب میں احتجاجی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کرم ایجنسی کے سیکرٹری جنرل شبیر ساجدی، مسرت حسین منتظر، علامہ باقر حیدری، علامہ مزمل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کے اغوا کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ معزز شہریوں کا اغواء پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور شہباز شریف و رانا ثناء اللہ اپنے جرائم چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ شبیر ساجدی کا کہنا تھا کہ ناصر عباس شیرازی کو ملک بھر سے لاپتہ افراد کے حق میں بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بیرونی اشاروں پر ناچنا بند کر دے اور ناصر عباس شیرازی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما شبیر ساجدی نے تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کی مشکلات حل نہ کرنے پر بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت زائرین کے امیگریشن پراسس اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، تاکہ زائرین چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کے لئے بروقت کربلا معلٰی پہنچ سکیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کے اغوا میں نواز شریف،شہباز شریف، حمزہ شہباز،رانا ثنا اللہ اور سی ٹی ڈی کے سربراہ رائے محمد طاہر ملوث ہیں اور مغوی رانا ثنا اللہ اور رائے طاہرکے نجی ٹارچر سیل میں قید ہیں۔وزیر اعظم،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اس لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے ناصر شیرازی اور ملت تشیع کے دیگر جبری گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو خطرے کا واویلا کرنے والے نون لیگی حکمران اس ملک میں فسطائیت چاہتے ہیں،ریاستی اداروں کو اپنے گھر کی لونڈی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہے،ہم اپنے شہدا کے سو سو جنازے لے کر سڑکوں پر بیٹھے رہے،ہمارے نوجوانوں کو شناختی کارڈ چیک کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا جاتا رہا،ہم نے سیاسی مذہبی جماعت ہونے کے ناطے ہمیشہ قانون و آئین کی بالادستی کی بات کی،اس ملک میں محبت و اخوت کے فروغ میں ہمارا کردار روز روشن کی طرح آشکار ہے،ہم اقلیتوں کے پاس بھی گئے تا کہ دنیا کو پتا چلے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارہ قائم ہے۔ علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ جمہوری اقدار اور قانون کا راگ الاپنے والے قانون شکنوں نے ملت تشیع کی زبان بندی میں ناکامی پر انتقام کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، حکمرانوں کو اپنے ہر ظلم کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔اللہ کے قانون سے یہ ظالم کبھی نہیں بچ سکیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سوشل میڈیا ذرائع پر جاری اپنے ایک آڈیو پیغام میں ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر ملک بھر سے جبری طور پر گمشدہ عزاداروں بالخصوص ایم ڈبلیوایم کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواءکے خلاف مجالس عزاء اور مرکزی جلوس ہائے عزا میں بھرپور اور موثرصدائے احتجاج بلند کریں،انہوں نے اربعین حسینی ؑ کے موقع پر نجف ، کربلا، سامرہ ، کاظمین، قم ومشہد میں موجود زائرین سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ مقامات مقدسہ پر پاکستان کے طول وعرض سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ تمام عزاداروں خصوصاً مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف شیعہ سنی اتحاد کے داعی اور مادر وطن کے باوفا بیٹے سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کی صحت وسلامتی اور فوری بازیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔

وحدت نیوز( لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ یہ جان لیں کہ ابھی تو پاکستانی قوم نے ان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ لینا ہے، شیعہ قوم کسی صورت بھی ناصر شیرازی اور دیگر بے گناہ جوانوں کی غیر قانونی حراست پر چپ بیٹھنے والی نہیں اور ہم رانا ثناءاللہ کا پھانسی گھاٹ تک پیچھا کریں گے، ہم پاکستانی اداروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ کسی صورت بھی حکومتی ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،اگر ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو ناصر شیرازی کی بازیابی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹری امورتربیت علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر بےقانون راناثناء اللہ نے اس مرد مجاہد ناصر شیرازی کو اغوا کر کے گرتی ہوئی حکومتی دیوار کو اپنے ہاتھوں سے ایک اور دھکا دیا ہے،یہ باشعور اور متحد پاکستانی قوم حکومتی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں،پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ شیعہ اور سنی متحد ہو کر قائد اور اقبال کے مثالی پاکستان کو زندہ کر دیں، پاکستان کے آئینی و قانونی ادارے رانا ثناءاللہ کی اس سازش کے خلاف فوری ایکشن لیں اور ناصر شیرازی کو بازیاب کرایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ یہ حکمران فرعون،شداد اور دیگر ظالم حکمرانوں کا انجام بھول چکے ہیں، ہم ان ظالموں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ بغیر کسی جرم کے حراست میں لیے گئے ہمارے بھائی ناصر شیرازی کو اگر رہا نہ کیا گیا تو اس ملک کی خواتین سیرت زینبیہ ع پر عمل کرتے ہوئے اس تحریک میں بھرپور کردار ادا کریں گی اور اس ظالم حکومت کو اس کے انجام تک پہنچائیں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree