وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر ملتان میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا محمد فراز نون سے ملاقات کی، اس موقع پر معاون مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ سیدہ عابدہ حسین بخاری، چیف کوارڈینیٹر سید مطلوب حسین بخاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی کے سربراہ نے جھوک فراز پہنچنے پر استقبال کیا اور سرائیکی اجرک بھی پہنائی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اسد عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے سرائیکی جماعتوں کی جانب سے جاری سرائیکی صوبے کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کی ہمیشہ حمایت کرتی رہی ہے۔ اس خطے کی محرومیاں دیکھ کر لگتا ہے حکمرانوں کو اس خطے کی عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، صوبائی فنڈز کو مخصوص حلقوں اور علاقوں میں استعمال کرنا حکمرانوں کی اس علاقے سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وحدت نیوز (آرٹیکل) آغا علی رضوی ایک ایسی قیادت کا نام جو ہمیں ستر سال پہلے درکار تھی ۔مگر دیر آید درست آید کے مصداق آج میسر ہیں جو گلگت بلتستان کی عوام کی خوش قسمتی ہے ۔ستر سال سے تمام تر بنیادی انسانی ، آئنی ، قانونی ، معاشرتی ، معاشی حقوق سے محروم خطہ بے آئین ڈوگرہ راج سے آزادی کے پہلے دن سے ہی قیادت کے بحران کا شکار رہا ۔ سنجیدہ اور مخلص قیادت کے بحران ، اپنوں کی غداری اور میجر براون کی چالاکی نے کرنل مرذزا حسن خان کی قیادت میں ملنے والی آزادی کو سرادر عالم نامی ایک پولیٹیکل ایجنٹ کی جولی میں بلا کسی شرائط اور معاہدے کے ڈال دیا ، آج اس پٹواری کا نام بدل کر چیف سکریٹری رکھ دیا گیا ہے مگر حالات آج بھی وہیں کےوہیں ہیں ، آج بھی پورےجی بی کی سڑکوں پر بیٹھے عوام کے نمائندے اور وفاق کے جوتے صاف کر کے مراعات لینے والے چند نمائندہ نماء ایک دستخط کیلیئے اسلام اباد آنے پر مجبور ہیں اور کئی دن سے عوام اس انتظار میں سڑکوں پر ہین کہ گلگت بلتستان کے عوام کے انتخاب سے بالکل غیر متعقلہ وفاقی ممبر نیشنل اسمبلی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ جس میں انکم ٹیکس اڈاہٹیشن ایکٹ کے خاتمے کی سفارش کی گئی ہے کا نوٹیفیکیشن وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے جاری ہو جائے۔ گلگت بلتستان کی 1947 سے بعد کی تاریخ سے شناسا لوگ جانتے ہیں کہ یہاں کی عوام نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے کبھی بھی اس طرح سڑکوں پر آ کر احتجاج نہیں کیا جس طرح 2013 میں گندم سبسڈی اور 2017 کے آخر میں اینٹی ٹیکس مومنٹ چلی ، ان دوںوں تحریکوں کی کامیابی سے یہ امید ہو چلی ہے کہ آنے والوں وقتوں میں ہم اپنے آئینی حقوق کیلئے میدان عمل میں اترنے کے قابل ہو رہے ہیں ، یہ بات بھی یہاں بتانا بہت اہم ہے کہ یہ دونوں تحریکیں بلتستان ریجن کی پیدار عوام کی وجہ سے کامیاب ہوئی اور ان تحریکوں کی کامیابی میں دیگر تمام تر عوامل اور بہت ساری مقامی پارٹیوں کے اتحاد عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی کوششوں کے علاوہ ایک شخصیت کا کلیدی کردار ہے جن کا نام آغا علی رضوی حفظ اللہ ہے ۔

 گندم سبسڈی کی تحریک کی کامیابی ہو یا اینٹی ٹیکس موممنٹ کی کامیابی ہو دونوں کی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ آگا علی رضوی کی قیادت کو جاتا ہے ، جس کا اعتراف عوامی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین  اور انجمن تاجران کے چئیرمین سمیت سب کر چکے ہیں ، یہ بات بتانی انتہائی اہم ہے کہ آغا علی رضوی پر عوام کا دیوانہ وار اعتماد اس امر کا مظہر ہے کہ ان کی قیادت گلگت بلتستان کو اپنے تمام تر حقوق کے حصول ممکن بنا سکتی ہے ۔بڑی عجیت شخصیت کا مالک یہ سید زادہ نہ جانے کس دنیا سے آیا ہے جنہیں نہ اپنےگھر کی فکر ہے ، نہ اپنی صحت کی فکر ، عہد جوانی میں ہی شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود آغاصاحب کا دن رات عوام اور عوامی مسائل کے درمیان گزرتا ہے ۔ ہر مظلوم کی آیک آہ پر پہنچ جانا، چھوٹے سے چھوٹے مسئلے پر ڈٹ جانا ، کسی حکومتی دباو ، لالچ میں نہ آنا ان کی قیادت کے مخلص ہونے کے ثبوت ہیں ، نہ نام بنانے کی فکر ہے نہ کریڈٹ لینے کا شوق، نہ حکومتی بڑوں کے ساتھ مذاکرات کار بنے کا شوق ہے نہ کسی کے ساتھ فوٹو کچھوانے کا ، نہ ہار لگوانے کا شوق ہے اور نہ تالیاں بجوانے کا بس عوام کے درمیان رہ کر عوام کی طاقت سے عوام کے نام پر کھانے پینے والوں کے غرور و تکبرکو خاک میں ملانا ان کا مرغوب مشغلہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں جس طرح سے آغا صاحب کی عوام کے اندر پذیرائی ہے اسے دیکھتے ہوۓ گلگت بلتستان کے حقوق سے دلچسپی رکھنے والوں کو چاہیےکہ ان کے ساتھ جڑ جائیں اور ان کی اس صلاحیت کو جی بی کے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے استعمال کرے ، سید حیدر شاہ رضوی جیسی قیادت کو ہم نے بے قدری کی نذر کر دیا مگر اس سید زادے کو اگر ہم نے بے قدری کی بھینٹ چڑھا دیا تو پھر گلگت بلتستان کے حقوق کا خواب مزید سو سال تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مصلحت پسندی ۔ ذاتی مفادات ، لالچ اور وفاقی سیاسی پارٹیوں کے چاپلوسیوں کو چھوڑکر ایک بار اور صرف ایک بار اس سید زادے پر اعتماد کر کے دیکھیں ، آپ کے تمام تر حقوق آپ کے در پر خود آکر گریں گے ، خدا ہمیں نیک مخلص اور ایماندار قیادت اور ڈمی ، بزدل ، لالچی اور کرپٹ قیادت مین فرق کرنے کی توفیق عطا کرے۔


تحریر : انجینئر شبیر حسین

وحدت نیوز(جیکب آباد/شہدادکوٹ/ شکارپور/خیرپور/ لاڑکانہ) مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر یونس حیدری نے سندھ کے مختلف کا پانچ روزہ دورہ کیا، اس دوران انہوں نے جیکب آباد، شہدادکوٹ، شکارپور،خیرپور، لاڑکانہ میں مختلف تنظیمی نشستوں سے خطاب کیا جبکہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ، ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے دورہ شھدادکوٹ میں سینئر صحافی سید صادق شاھ جو دو دن قبل لینڈ مافیا کے حملی میں زخمی ہوئے انکے گھر جا کر عیادت کی اور یقین دلایا کہ مجلس وحدت مسلمین حق اور سچ کے ساتھ ہے اور مظلوموں کی ساتھ صف اول میں کھڑی ہے اس موقعی پر موجود مجلس کے ذمیداران کو تاکید کی کہ وہ شہداد کوٹ کہ ہر مظلوم کی حمایت کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں اس موقع پر سینیئر صحافی سید صادق شاہ نے کہا کہ مجلس وحدت کے کارکنان بلخصوص صوبائی رہنما سید علی اکبر شاھ پہلے دن سے اسپتال سے لیکر احتجاج اور ایف آئی آر کٹواتے وقت بھی ساتھ رہے آج مجلس کے مرکزی رہنما کی آمد نے مجھے مذید حوصلا دیا ہے اور استقامت دی ہے میں مجلس کی تمام قیادت کا مشکور ہوں، بعد ازاں انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے مختار سومرو کی عیادت کی  اورانکی  جلد صحتیابی کی دعا بھی کی،ڈاکٹر محمد یونس حیدری نےمقامی امام بارگاہ میں وحدت یوتھ ضلع شہدادکوٹ کے کارکنان کو  دور حاضر میں جوان کا کردارکے عنوان  پر درس دیا ۔

مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے جیکب آباد کے دورے کے دوران یوتھ کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی اور ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،دورہ شکارپورکے دوران ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے وزڈم پبلک اسکوم میں وحدت یوتھ ضلع شکارپورکے زیر اہتمام  فلسفے کا تعارف کے عنوان سے سیمینار سے خصوصی خطاب کیا،انہوں نے جوانوں کو تاکید کی کہ دورحاضر کے چیلنجز کو درک کرتے ہوئے اپنی تربیت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور دشمنان دین کی چالوں کو سمجھیں ، مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر یونس حیدری نے دورہ خیرپور سٹی کے موقع پر "انسان کو دین کی ضرورت" کے عنوان سے منعقدہ فکری نشست سے جوانوں سے خطاب بھی کیا بعد ازاں انہوں نے ٹھری میرواہ کے یونٹ مینگھوفقیر شر کا تنظیمی دورہ کیا اور جوانوں سے خطاب بھی کیا ،اس موقع پہ ان کے ساتھ صوبائی سیکرٹری وحدت یوتھ سندھ برادر فدا اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ احمد علی طاہری بھی موجود تھے،ضلع لاڑکانہ کے دورے کے دوران انہوں نے تعلقہ رتوڈیرومیں وحدت یوتھ کے کارکنان کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کیا ،اس موقعے پر ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر اور صوبائی سیکریٹری یوتھ کے معاون برادر جاوید علی میرانی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں ماہانہ کابینہ کے اجلاس میں سندھ کی موجود ہ صورتحال پر گتفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوامی مسائل اورمشکلات کے حل میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، اس وقت سندھ کا سب اہم اور سلگتا ہوامسئلہ آبادگاروں کے مسائل ہیں جس کی جانب حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں، شوگر ملیں بند پڑی ہیں اور کاشتکاروں کا لاکھوں ٹن گناسوکھ کر برباد ہورہاہے، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی ،مولانا دوست علی سعیدی ،یعقوب حسینی ،آصف صفوی اور منور جعفری سمیت دیگر رہنما موجود تھے ،علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت مل مالکان کو سرکاری نرخ پر گنے کی خرید کا پابند نہیں بنارہی، سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غریب کسان اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور گھروں کے چولھے جلانے کیلئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، افسوس ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، مجلس وحدت مسلمین ان مظلوم کاشتکاروں کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور جائز حق کے حصول کی اس جدوجہدمیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت)  میونسپل کمیٹی کے دفتر کو جوٹیال شفٹ کرنا بد نیتی پر مبنی اقدام ہے ۔دفتر کی شفٹنگ سے مسائل میں اضافہ ہوگا ،عوام کی سہولت کیلئے دفتر کی شفٹنگ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے میونسپل کمیٹی گلگت کے ہیڈآفس کی شفٹنگ کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے گلگت شہر کے عوام براہ راست متاثر ہونگے۔میونسپل کمیٹی سے متعلقہ شکایات اور جملہ مسائل کے حل کیلئے موجودہ دفتر زیادہ موزوں ہے جوٹیال شفٹ کرنے سے عوام الناس کی تکلیفوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ آفس تک رسائی ہر کسی کے لئے بس میں ہے اور شہر کے وسط میں واقع ہونے کی وجہ سے شکایات کا اندراج اور دیگر مسائل کیلئے مناسب اور موزوں جگہ ہے جسے تبدیل کرکے جوٹیال لیجانے میں حکومت کی بدنیتی صاف نظر آرہی ہے۔ا نہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ آفس کی شفٹنگ کو فوری رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا ہونے سے بچائیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی حمایت پر  صوبائی حکومت سیخ پا، آغا رضاکو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سکیورٹی واپس لے لی گئی، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان آغا ہادی کے مطابق  صوبائی حکومت نے شدید خطرات کے باوجود ایم پی اے آغا رضا کی سیکیورٹی واپس لے لی،آغا رضا کی جان کو خطرہ ہے، کسی بھی ناخواشگوار واقعے کی صورت میں صوبائی حکومت ذمہ دار ہوگی،آغا رضا نے اپنے ضمیر کا فیصلہ کیا، حکومتی دباوکو مسترد کرتے ہیں۔

 دوسری جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ میری سیکیورٹی ہٹانا حکومت کی اوچھی حرکت ہے، سخت تھریٹ کے باوجود میری سیکیورٹی ختم کرنا حکومتی بوکھلاہٹ ہے، موجودہ حکومت عدم اعتماد کی تحریک سے خوفزدہ ہوکر انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے، مسلم لیگ کے آج اجلاس میں اکثریتی لیگی ارکان نے شرکت نہیں کی،وزیراعلی بلوچستان کے خلاف آئینی راستہ اپنایا ہے، نواز شریف اور ثناءاللہ خان زہری میں کوئی فرق نہیں،بلوچستان میں کرپشن بدعنوانی عروج پر ہے تحریک کا مقصد تبدیلی لانا ہے،  لیگی حکومت نے بلوچستان کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جمہوریت کی بات مسلم لیگ ن کو زیب نہیں دیتی،  1989ء کا دور آج بھی تاریخ کا حصہ ہے جس میں نواز شریف کا کردار واضح ہے نااہل نواز شریف کو بچانے کیلئے پوری حکومتی مشینری لگادی گئی ہے، نواز شریف سیاسی شہید ہونے کی ناکام کوشش کررہا ہے،نواز شریف اپنے عزائم میں ناکام ہوگا جیت عوامی طاقت کی ہوگی،  بلوچستان حکومت عوامی نمائندوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ، تحریک عدم اعتماد ممبران اسمبلی کا حق ہے، حکومت اپنا کام کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،سیکیورٹی واپس لے کر ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، میری حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،مشاورت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree