وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کو جیل عملے کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سخت ترین سیکورٹی میں بغیر کسی مدد کے جیل سے فرار ہونا ممکن نہیں۔ ملکی امن و سلامتی کے ذمہ دار اداروں میں دہشت گردوں سے فکری مطابقت رکھنے والے افراد کی موجودگی خطرناک ہے۔دہشت گردوں کو فرار میں معاونت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔وطن عزیز میں دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قومی اداروں میں موجود اس طرح کے سہولت کار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں عزاداری کے پروگراموں کا انعقاد جاری ہے۔مختلف شہروں سے مرکزی جلوس برآمد ہونے ہیں جہاں عزاداروں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے۔ایسے موقعہ پر دہشت گردوں کا فرار مختلف شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ملک کے کسی بھی حصے میں خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔اس سے قبل بھی ملک کے بعض جیلوں سے ایسے خطرناک قیدیوں کو فرار کرایا گیا جو دہشت گردی کے سنگین ترین واقعات میں ملوث تھے۔اس طرح کے واقعات کا تسلسل عوام کے لیے عدم تحفظ کے احساس میں تقویت کا باعث اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حکومت کو عوام کی جان ومال کی اہمیت کا ادارک کرنا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم علیؑ کے موقعہ پر ملک کے تمام شہروں میں سیکورٹی کی فراہمی میں کسی قسم کو کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے تاکہ موقعہ پرست اور ملک دشمن عناصر کو شر پسندی کا کوئی موقعہ نہ مل سکے۔

وحدت نیوز(لاہور) ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بھی ایام خلیفتہ المسلمین امیرالمومینن حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے مناسبت سے 19 رمضان تا 21 رمضان المبارک مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کا انعقاد ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے تحفظ عزاداری سیل کے سیکرٹری رانا ماجد علی نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پنجاب حکومت عزاداروں کی سکیورٹی اور مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کے انعقاد میں عزاداران امام عالی مقام کیساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم سے پنجاب بھر کے اضلاع سے رابطے میں رہیں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں انتظامیہ کیساتھ مل کر اس کا سدباب کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن عزاداری جو ہمارا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہماری یہ عبادت ہے اور ہم اس میں کسی بھی قسم کے خلل کو بنیادی آئینی حقوق سے متصادم سمجھتے ہوئے مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت معصومینؑ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں باہمی وحدت اخوت اور امن و محبت کی فضا کر برقرار رکھنا ہے تاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کا میاب نہ ہو سکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے اسلام آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافی حضرات، مختلف تنظیمیں، ماتمی سنگتیں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکمرانوں کا بیس کمیپ دبئی اور جدہ ہے، مضبوط خارجہ پالیسی ان کے بس کی بات نہیں ہے، انڈین اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی دشمن ہے، دشمن کی شناخت میں پس و پیش تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، وطن عزیز میں کرپشن اور فساد کو روکنے کی کبھی کوشش نہیں کی گئی، یہی وجہ ہے کہ سیاستدان دن بدن امیر اور پاکستان غریب ہوتا جا رہا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے درست سمت میں کام کیا تو یہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا نقطہ آغاز ہوگا، تاجر طبقے نے ملکی سیاست پر قبضہ جمایا ہوا ہے، جن کے اپنے مفادات ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم نے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عوام کو تقسیم ہونے کی بجائے قوم بننے کی ضرورت ہے، خطے کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لئے مختلف ممالک میں انتشار پیدا کر رہا ہے، سعودی عرب مشرق وسطٰی میں تفرقہ پھیلا رہا ہے اور امریکہ کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ عرب ممالک سے پیسے بٹورنا چاہتا ہے جبکہ عرب ممالک بےوقوف بن کر اس کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یمن میں بےگناہوں پر تین سال سے جنگ مسلط کی گئی ہے، ہزاروں لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ عرب کے ہاتھوں عرب اور مسلمان کے ہاتھوں مسلمان مر رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے حواری مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں، بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے تنظیمی کارکردگی اور ملکی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے آج پورا ملک بدامنی اور انتشار کا شکار ہے۔ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔ ملکی ترقی کے راستے میں عوام نہیں حکمرانوں کی نیت اور کردار رکاوٹ ہے، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے معیشت کو کھو کھلا کردیا ہے۔ بدعنوانی اور کرپشن ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوانی سے ناانصافی، غربت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مستحق کو اس کا حق نہیں ملتا،ہمارے عوامی نمائندوں نے لوگوں کی آنکھوں سے پردہ ہٹایا آج شہر کے بچہ بچہ ایک عوامی نمائندے کی فنڈ سے با خبر ہے ۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اسلامی احکامات،امن و امان،ملکی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں، عوام کی خدمت، انکی فلاح اور ہر میدان میں ترقی ہمارا عزم ہے، ہمارے نمائندے ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی میدان میں جدو جہد کر رہے ہیں اور نتائج قوم خود دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار پروپیگنڈوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دے کر، ہمارے حوصلوں کو پروان چھڑا دیا۔ملکی ترقی اور عوام کو انکے حقوق دلانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میںمصروف ہیں۔ نہ صرف کوئٹہ میں بلکہ ملک کے تمام دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی قوت کے علاوہ ، عوام کے دلوں کو جیتنے والی جماعت کی حثیت رکھتی ہے، ہم نے مشکلات کے دوران قوم کا ساتھ دیا ، انکے حقوق کیلئے استقامت کا سہارا لیا اور ان کیلئے ہر میدان میں جد و جہد کی۔

وحدت نیوز(باری شاخ) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے بلوچستان باری شاخ مرکزی امام بارگاہ میں افطاری پارٹی دی گئی جس میں افطاری پارٹی میں شریک مومنین سےمجلس وحدت مسلمین کےصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا اور انہوں نے کہا کہ کربلا کے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 24 قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں دہشت گرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کر رہے ہے اس تنظیم کا وجود صرف مسلمانوں کو خطرہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے اس تنظیم کا بانی امریکہ اور سعودی عرب ہے امریکہ اور سعودی عرب مسلمانوں کی بربادی پر تلے ہوئے ہیں مسلمانوں سے اپیل ہے کہ امت مسلمہ کے مستقبل کے بارے میں سوچا جائے کہ داعش کی دهشت گردی کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے یہ مسلمانوں کے لیے چیلنج بن چکا ہے اسی داعش نے کچھ عرصہ پہلے انبیاء علیہ السلام  اور صحابہ کرام کے مزارات کو مسمار کرنے کے بعد اجساد مبارک کی اہانت کی گئی ہے داعش امریکہ و اسرائیل پروردہ ہےجسے خلیجی ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے ان امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے حکم پر منافقین کی طرح اسلام کا لباس اوڑھ کر اسلام کو ختم کر رہے ہیں امریکہ کے صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا  ایران کی پارلیمنٹ میں  امام خمینی کے مزار پر خود کش حملہ اور اب کربلا میں حملہ یہ سب دورہ سعودی عرب کے اثرات ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)  معاشرے کامظلوم طبقہ ہی مجلس وحدت مسلمین کی اصل طاقت ہے اور آج پورے ملک میںمجلس نے برسوں سے خوف زدہ عوام کو ظالم و جابر قوتوں کے سامنے کھڑا کیا ہے۔

ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر قصر ابوطالب برمس گلگت میں شعبہ خواتین کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق افراد اور یتیم بچیوں کو عید کے کپڑے تقسیم کئے گئے۔اس سال رمضان کا پہلا روزہ رکھنے والے تمام بچیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

محفل میلاد میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صوبائی کوآرڈینیٹرمحترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ معاشرے کے ستم رسیدہ افراد کی دلجوئی ہمارا دینی فریضہ ہے اور ہم ہرسطح پر مستحق و نادار خاندانوں سے رشتہ جوڑے رکھیں گے۔ظلم کے آگے ہر گز تسلیم نہیں ہونگے اور عدل وانصاف کے حصول میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ موجود حالات کے تناظر میں ہماری ذمہ پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آئمہ علیہم السلام کے ایام ولادت و شہادت کو بھرپور طریقے سے منائیں تاکہ ان محافل و مجالس کے ذریعے دشمنوں کو ایک واضح پیغام دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ ہم پہلے سے زیادہ باہمت اور حوصلہ ہیں او ر دشمن کی ہرچال کا جواب دیا جائیگا۔اس موقع پر رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مظلوم کی آواز بنے ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان کے محروم و مجبور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree