وحدت نیوز(گلگت)  اپنی ذاتی منفعت کیلئے جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں،پیپلز پارٹی اپنے احتساب کے خوف سے نواز شریف کی مخالفت سے گھبرارہی ہے۔نگر کی ایک سیٹ جیتنے پر پھولے نہ سمانے والوں کو جنرل الیکشن میں پورا پورا حساب چکادینگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ نگر حلقہ 4 کے الیکشن کمپین میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مذہبی جماعتوں پربہتان تراشی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیا۔خود کو سیکولر سمجھنی والی جماعت کے رہنمائوں نے پوری الیکشن کمپین مذہب کے نام پر چلائی ہے اور شعائر اسلامی کا جس طریقے سے مذاق اڑایا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے دامن میں مذہبی انتہا پسند پروان چڑھ رہے ہیں  یہ جماعتیں اقتدار تک پہنچنے کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرتے ہیں۔نواز شریف اورزرداری کے گن گانے والوں کیلئے طوفان کی آمد آمد ہے اور ملک  عزیز پاکستان میں ستر سالوں سے چند خاندانوں کی غلامی سے عوام کو نجات ملنے والی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو ناکوں چنے چبوائے گی اور ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حق ملکیت و حق حاکمیت کا نعرہ ڈھونگ ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کئی ہزار کنال اراضی کی بندربانٹ کی ہے۔

وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین ضلع اورکزئی ایجنسی کے  ضلعی تنظیمی عہدہ داروں نے کلایہ کے محترم حسینی انوری سادات کرام (جو کہ قائدشھید علامہ عارف حسینی ؒکے جدامجد، شھیدمیرانورشاہ بزرگوار کاخانوادہ اور کلایہ انکا آبائی گاؤں ہے) کی دعوت پروہاں کا دورہ کیا،جہاں گاؤں کے تمام سادات،غیرسادات نے بالاتفاق، انکا گرمجوشی سے استقبال کیااورایم ڈبلیوایم کی پورےملک خاص کر پاراچنار اور ڈی آئی خان،کوئٹہ اور کراچی کے حوالے سے جرائت مندانہ موقف کی تعریف وتائید کی اور بمقام کلایہ دربار ایم ڈبلیوایم کلایہ یونٹ کی تشکیل بھی عمل میں آئی، تقریبا سو کے قریب سادات و غیر سادات نے اس یونٹ میں شمولیت کا اعلان کرکے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمارے لیئے کلایہ میں  تنظیم سازی اوریونٹ سازی سے زیادہ خوشی اس بات کی ہےکہ وہاں کی مومنین سادات غیرسادات کے درمیان وحدت وہم آہنگی مثالی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتی کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے فاضلہ قم اور پرنسپل جامعہ بعثت چنیوٹ محترمہ معصومہ کو ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی نامزد کردیا گیا ہے ،جبکہ محترمہ معصومہ لاہورڈویژن کے امور میں بھی معاونت کریں  گی، محترمہ زہرا نقوی نے محترمہ  معصومہ  کو مرکزی کابینہ میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کےتنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی اور ملک و ملت کے سر بلندی کیلئے بہترین سرمایہ ہونگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کی ضلعی شوری کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل محمد حسین شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نثار فیضی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی، تعلیم و تربیت اور تنظیمی فعالیت سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔محمد حسین شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں ملت تشیع کی وہ نمائندہ مذہبی و سیاسی جماعت ہے جسے ملت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ارض پاک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے موثر روابط ہمارے سیاسی استحکام کی علامت ہیں۔پاکستان میں ملت تشیع کی اہمیت کو ثابت کرنے اور اپنے وجود کے موثر اظہار کے لیے ہمیں سیاسی طور پر فعال ہونا ہو گا۔سیاست سے دوری ہماری مشکلات کا بنیادی سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی اور تربیتی رجحان کے فروغ کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ہم میدان عمل سے غافل نہیں رہ سکتے۔شہید عارف حسینی ہمارے باعمل اور بابصیرت رہنما تھے۔ہمیں ان کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔6اگست کو اسلام آباد میں شہید حسینی کی برسی شاندار انداز سے منائی جائے گی۔برسی کے انعقاد کے سلسلے میں تشکیل دی جانے والی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نثارفیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔برسی میں ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کر ے گی۔مختلف نامور شخصیات اور علما کرام کو بھی دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کی اہم شاہراؤں پر بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ شہید عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا اجتماع اسلام آباد کا تاریخی اجتماع ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زھراء نقوی کی سربراہی میں  وفد نےمرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں نثار فیضی  کنوینر مہدیؑ برحق کانفرنس سے ملاقات کی اس وفد میں راولپنڈی ،اٹک ، چکوال ،تلہ گنگ اور مری سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماوں نے شرکت کی ، اس موقعہ پرعلامہ اعجازبہشتی مرکزی سیکرٹری تربیت نے خواتین سے خطاب بھی کیا۔

اجلاس میں شہید قائد کی 29 ویں برسی میں خواتین  کی بھرپور شرکت اور  بہترین انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کی کارکنان اور عہدیداران مہدی ؑ برحق کانفرنس میں  میزبانی کے  فرائض انجام دیں گی جبکہ ضلع اٹک ،جہلم ،چکوال ،مری کی خواتین کارکنان  پنڈی ڈویژن کی معاونت  کریں گی اس سال مرکزی اجتماع میں خواتین  کی ایک بہت بڑی تعداد  شرکت کرے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دن بہ دن دہشت گردی عروج پر جارہی ہے کل کوئٹہ میں ایس ایس پی مبارک شاہ سمیت چار اہلکار شہید کیے گے آخر یہ دہشت گرد کون ہے کہا سے آتے ہیں اور حملہ کر کے چلے جاتے ہیں گزشتہ سال محرم الحرام  چهلگری امام بارگاہ میں خود کش حملہ ہوا حملہ آور کے سہولت کارآج تک  دھندناتے پھر رہے ہیں حکومت بلوچستان کا کوئی ردعمل نہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر دن بہ دن دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے ہم عسکری داروں  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree