وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت سندھ کی جانب سے 118افراد کے نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی مجوزہ فہرست میں بزرگ عالم دین مرزا یوسف حسن کا نام دوبارہ شامل کر نے پرمجلس وحدت مسلمین کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ مرزا یوسف حسن سندھ میں اتحاد بین المسلمین کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔سندھ میں اتحاد و یگانگت کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کی حکومتی شخصیات بھی معترف ہیں۔انہوں نے ہمیشہ ملک و ملت کے مفادات اور امن کی بات کی۔مرزا یوسف کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور افہام تفہیم کے فروغ میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔اس طرح کے متعصبانہ اقدامات محب وطن قوتوں کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ بزرگ عالم دین کا نام دوبارہ شیڈول فورتھ میں تجویز کرنے والوں کے خلاف انکوائری کے احکامات صادر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ یوسف حسین کا نام پرویز مشرف کے دور حکومت میں بیلنس پالیسی کے پیش نظر شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ۔ بیلنس پالیسی کے تحت اس طرح کے اقدامات ملت تشیع کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ دہشت گرد اور محب وطن جماعتوں میں فرق رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مرزا یوسف ایک بزرگ عالم دین ہیں اور ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علما کا ان کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم ہے۔انہوں نے ہمیشہ رواداری اور اخوت کا درس دیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے ان کا نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی سفارش بدنیتی ،تعصب اور شر پسندی پر مبنی ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور مرزا یوسف کا نام شیڈول فورتھ سے نکالا جائے۔

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی جنوبی پنجاب کے دورہ جات کے دوران مرکزی امام بارگاہ کوٹ ادو میں عمائدین سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے استحکام کے لیے انصاف کا عمل بہت ضروری ہے۔ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اب کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے کے وہ اب بھی وزارت عظمی کے عہدہ پر فائز رہیں۔ اس لیے انہیں فورا استعفی دینا چاہیے۔ جنوبی پنجاب کی عوام کا معاشی استحصال کیا گیا۔ اس خطہ میں عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کل مستونگ میں ہونے والے سانحہ پرحکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


بلوچستان حکومت امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،دہشتگردوں کے نرسری کالعدم شدت پسند گروہ کو بلوچستان میں مکمل آزادی دینا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کی سازش ہے، ان دہشتگردوں گروہوں نے نام بدل کر پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اب یہ سارے دہشتگرد گروہ داعش کے کے تلے جھنڈے منظم ہوکر پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانے میں کوشاں ہےاور ہر سانحے کے بعد باقاعدہ طورپر داعش واقعے کی ذمہ داری نہ صرف قبول کرتی ہے بلکہ آئندہ بھی اسی طرح کے حملوں کی دھمکیاں دیتی ہے  ،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اگر عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے یا پھر وزیر داخلہ کے پاس اختیارات نہیں ہے تو  تو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیاعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی کی عیادت۔ وفد میں سابق وزیر شمع علی ملک ،سابق وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی، سابق وزیر سید مرتضی گیلانی،میر عتیق الرحمن ،راجہ ثاقب مجید، خواجہ شفیق احمد، انجینئر یاسر علی کاظمی، سردار سجاد عباسی، عاصم علی نقوی، تصور عباس موسوی، سمیعہ ساجد کے علاوہ عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد شامل تھی۔ سردار عتیق احمد خان نے علامہ تصور جوادی کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ پر حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش ہے، حکومت اس مسئلے کو چھوٹا مسئلہ نہ سمجھے، مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں سابق وزیر شمع علی ملک اور سمیعہ ساجد نے علامہ تصور جوادی کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) پانچ اگست تاریخ تشیع پاکستان کا وہ دردناک دن ہے جس میں فرزند صادق سید الشھداء  و انقلاب اور اسلام ناب محمدی ؐ  کے حقیقی علمبردار، محروموں اور مظلوموں کی آواز قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ نے جام شہادت نوش کی اور اپنے آبا و اجداد کی سنت پر عمل کرتے ہوئے کربلا کی سرخ تاریخ کا حصہ بن گئے۔ آپ نے اپنی مظلومانہ شہادت سے قوم و ملت کو اسلام ناب محمدی ؐکے حقیقی چہرے سے روشناس کرایا اور لوگوں میں فکر و شعور کی خیرات تقسیم کی۔ یہی وہ چیز تھی جسے زندہ رکھنے کی رہبر کبیر روح اللہ خمینی ؒنے ملت پاکستان کو تاکید کی۔

آج جب پوری دنیا دو بلاک میں تقسیم ہو چکی ہے ایک بلاک امام مھدی آخرزمان ؑکے ظہور کی زمینہ سازی کرنے والوں کا بلاک جبکہ دوسرا اس کاراستہ روکنے والوں کا بلاک ہے۔آج آل یہود،آل ہنود، آل سعودکا گٹھ جوڑکھل کراس جنگ کی تیاری کر رہاہے ۔آج قائداعظم ؒ اور اقبالؒ کاپاکستان تکفیریت اور انتہاء پسندی کی لپیٹ میں ہےاور دشمن پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو پارہ پارہ کرنے کے در پے ہے۔ایسے میں اہل حق، اہل اسلام اور انسانیت کے حقیقی غمخواروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لبیک یارسول اللہؐ، لبیک یا حسین ؑ اور لبیک یامھدی ؑکی صدائوں میں اپنا کردار ادا کریں۔

 آیئے!!!    

٭  آج شہید قائدؒ کی 29 ویں برسی کے موقع پر انکی روح سے تجدید عہدکریں کہ ہم اُنکے افکار و نظریات کو زندہ رکھیں گے اور انکے رستے سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
٭ ہم عہد کریں کہ ہم عدل و انصاف اور حق کے پرچم کو سرزمین پاکستان میں کبھی گرنے نہیں دیں گے۔
 ٭ امت مسلمہ کی وحدت کا خواب جو آپ نے دیکھا جس کے لئے آپ وطن عزیز کے گوش و کنار میں گھر گھر گئے اور عوام کو بیدار کیا، آج ان کے نظریاتی فرزند اسی پیغام کو لیکر آگے بڑھ رہیں ہیں اور مسلسل بڑھتے رہیں گے۔
٭  آپ کی قیادت میں ہونے والی جدوجہد محرومین و مظلومین پاکستان کے لئے امید اور بالخصوص امام عصر عج کے عالمی انقلاب کے لئے مقدمہ تھی ۔ہم اس جدوجہد کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے اور امام عصر عج کے عالمی انقلاب کی زمینہ سازی کے لئے اپنی جان ومال اور اولاد کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
٭ آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مستضعفین اپنے نجات دہندہ حضرت امام مہدی عج کے منتظر ہیں۔ انشا اللہ ہم پوری طاقت اوروحدت کےساتھ ہر میدان میں حاضر رہ کر انتظار امام زمانہ عج کے تقاضوں کو پورا کریں گے تاکہ ہمارا شمار بھی امام زمانہ عج کے اصحاب و انصار میں ہو۔

رونق شاخ کردار بنو!        
  لشکر ظلم سے لڑنے کے لئے        
وقت کے میثم تمار بنو!       
  دست مظلوم کی تلوار بنو!
صبر کے سر کو جھکانے کیلئے  
صبر سجاد  ؑکا معیار بنو!
ہاتھ سے ہاتھ نہ چھٹنے پائے  
  تم سے زنداں بھی لرزجائیں گے
آہنی عزم کی دیوار بنو!
جرأت جذبہ مختار بنو!

تحریر۔۔۔ظہیر الحسن کربلائی

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ اسلام آباد کی یوتھ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکریٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری اورڈپٹی سیکریٹری یوتھ برادر وفا عباس  کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر یونس حیدری کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں  قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 29 برسی کی مناسبت سےمہدی برحق کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے شیعہ سنی حضرات شرکت کریں گے۔ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ شہید کے افکار کو زندہ رکھنا ہمارا اہم فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کے قیام سے لے کر آج تک ہم نے شہید حسینی ؒ کی فکر کو دنیا بھر میں پہنچایا ہے اور پہنچاتے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریڑی یوتھ برادر وفا عباس نے کہا کہ اسلام آباد کے جوانوں کے لئے مرکزی اجتماع کی میزبانی باعث افتخار ہے۔ برادر وفا نے کہا کہ برسی کی تشہیری مہم اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے اور اس کو مزید ابھارنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوان عوامی رابطہ  مہم شروع کرکے اس عظیم اجتماع میں عوام الناس کو دعوت دیں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پہ  ضلع اسلام آباد  کے سیکرٹری یوتھ برادر علی رضا بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام مستونگ میں کار پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار ہزارہ شیعہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مسجدِ ولی عصر علمدار روڈ سے چوکِ شہداء تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا، علامہ ولایت جعفری اور عباس علی سمیت خواتین سمیت مردوں کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف اور شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کی سزاکے حق میں نعرے درج تھے ۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کہا کہ مستونگ میں شیعہ نسل کشی کا یہ سانحہ ہمارے مقتتدر حلقوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی اور صوبائی حکومت پر ایک ایسا سوالیہ نشان ہے،  تواتر کیساتھ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں پولیس کو نشانہ بنائے جانے کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آتی ، گذشتہ 18 سالوں میں جس طرح ایک منظم سازش کے تحت کوئٹہ اور اسکے گردنواں میں ہماری ٹارگٹ کلنگ اور پھر منظم طور پر ہماری نسل کشی کا منصوبہ بنایا گیا اس میں بعض خلیجی ممالک خصوصا سعودی عرب کے اسرائیل پرست اور امریکہ پرست افکار کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،دہشتگردوں کے نرسری کالعدم شدت پسند گروہ کو بلوچستان میں مکمل آزادی دینا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کی سازش ہے، ان دہشتگردوں گروہوں نے نام بدل کر پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اب یہ سارے دہشتگرد گروہ داعش کے کے تلے جھنڈے منظم ہوکر پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانے میں کوشاں ہےاور ہر سانحے کے بعد باقاعدہ طورپر داعش واقعے کی ذمہ داری نہ صرف قبول کرتی ہے بلکہ آئندہ بھی اسی طرح کے حملوں کی دھمکیاں دیتی ہے  ،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اگر عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے یا پھر وزیر داخلہ کے پاس اختیارات نہیں ہے  تو اپنے عہدہ سے مستفی ہوجائیں ۔ رہنماوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کی طرز پر کوئٹہ ، مستونگ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قائم داعش، طالبان اور لشکر جھنگوی کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف آپریشن خیبر فور کی طرز کا ٹھوس آپریشن جلد از شروع کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree