وحدت نیوز(سکردو) اسکردو میں منعقدہ امریکہ مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ نے مسلمانوں کو بالعموم اور پاکستان کے لیے بالخصوص اپنا چہرہ واضح کردیا، انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے۔ پاکستانی قوم اور پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں، لہٰذا عالمی دہشتگرد امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اسکردو میں ’’امریکہ مردہ باد ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک گیر’’یوم مردہ باد امریکہ ‘‘ کا اعلان کیا تھا۔ اسی سلسلے میں اسکردو میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ ریلی شرکاء کے امریکہ مخالف نعروں سے اسکردو شہر گونجتا رہا۔

 احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ القاعدہ، داعش، طالبان اور اسامہ بن لادن جیسے دہشتگردوں کی سرپرستی امریکہ ہی کرتا رہا ہے، امریکہ ہی ان دہشگردوں کو اسلحہ دیتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ راولپنڈی 2013ء کے بارے میں آئی ایس پی آر کے حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ یہاں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ ایک دہشت گرد گروہ ہے، جو اپنے بیرونی آقاوؤں کے اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اسکردو کے سیکرٹری جنرل شیخ فدا علی ذیشان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے، پاکستان خطے کا طاقتور ملک ہے جسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفیظ اور ناشاد اسکردو روڈ اور دیگر مسائل پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ اسکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تاریخ پر تاریخ دینے کے باوجود اب تک کام شروع نہیں ہوا۔ ان جھوٹے اعلانات پر وزیراعلٰی اور سپیکر کو نااہل قرار دینا چاہیے۔ اس موقع پر ریلی سے شیخ الیاس، آئی ایس او کے صدر اطہر موسوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی گئی امریکہ مردہ بار ریلی کے شرکاء پر سندھ پولیس کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت قرار دیدیا، پنجاب پولیس کے بعد سندھ پولیس بھی قاتل بن گئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالنا پاکستان میں جُرم بن گیا، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ  ریلی پہ لاٹھی چارج اور تشدد پیپلز پارٹی کی امریکہ کی غلامانہ پالیسیوں کاتسلسل ہے، حکومت کی جانب سے امریکہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے حمایت شرمناک ہے، امریکہ مردہ باد ریلی کے شرکاء پُرامن طور پر امریکی قونصلیٹ میں احتجاجی یادداشت جمع کرانا چاہتے تھے پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن چکی ہے، روس ، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت قابل تحسین ہے، نام نہاد اسلامی اتحاد کو بھی امریکی صدرکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی، پاکستانی حکومت جس نام نہاد اتحاد میں اپنا آرمی چیف جھونک چکی ہے اس اسے ہوش کے ناخن لینے چاہیے ، امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں، پاکستان مخالف ٹرمپ بیانات کے بعد سعودی خاموشی سے پاکستان حکومت کو اپنی اوقات کا پتہ لگ چکا ہے اور پوری قوم بھی جان چکی ہے کہ کون پاکستان کے ساتھ مخلص ہے ؟ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی حکومت کا کمزور موقف ذلت اور رسوائی کا سبب ہے، ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دلیرانہ اور جرائت مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان امریکی غلامی کو خیر باد کہ دے، کیونکہ ظالم استکباری قوتوں سے تعلق نے اس قوم کو بہت زیادہ نقصان دیا ہے۔ ہم کرائے کے قاتل نہیں کہ امریکی ہمیں ڈالر دیں اور ہم امریکی مفادات کی تکمیل کریں۔ امریکہ دوستی ، امریکی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، جس دن امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا ہم اس دن جشن منائیں گے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے دھشت گردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور انڈیا تین شیطان ہیں جس سے وطن عزیز کو خطرہ ہے، اس اہم اشو پر پوری قوم متحد ہے۔ نواز شریف سمیت بہت سارے عناصر نے اس حساس موقع پر خاموشی اختیار کرکے امریکی غلام ہونے کا تاثر دیا ہے۔

در ایں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلع مٹیاری کے شہید کارکن محمد خان لغاری کے والد اور ورثاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وڈیرے رئیس علی احمد نظامانی کی انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں، شہید محمد خان، مجلس وحدت مسلمین کے شہید ہیں، جسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین اس ملک کی ایک سیاسی قوت ہے جسے انتقامی کاروائیوں سے شکست نہیں دی جاسکتی۔ وڈیروں کے ظلم و جبر کے باوجود مجلس وحدت ، آئندہ الیکشن میں، صوبہ سندہ کی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، اور فتح و نصرت ہمیشہ حق کا مقدر ہوتی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کراچی میں آئی ایس او کی پُر امن امریکا مردہ باد ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اسکی ماتحت پولیس نے امریکا نوازی کی انتہا کر دی ہے، امریکا مخالف پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنا اچھی روش نہیں ہے، امریکا و پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف محب وطن پاکستانی نوجوان، خواتین اور بچے احتجاج کیلئے نکلے تھے، جن پر پولیس کی شدید لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ انتہائی افسوس ناک ہے، وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ ریلی پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کا فی الفور نوٹس لیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ امریکن بلاک کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا جائے،امریکہ نے 70 ہزار پاکستانی شہداءکی قربانیوں اور 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے،وقت آگیا ہے انسانیت دشمن امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور انڈیا پاکستان کی اقتصادی راہداری کے دشمن ہیں،امریکی دھمکی پر 34 ملکی اتحاد کی خاموش لمحہ فکریہ ہے،ن لیگی حکومت قوم کو بتائے راحیل شریف کی سربراہی میں بننے والے اتحاد نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کو نظر انداز کیوں کیا؟اللہ نے وقت سے پہلے اس 34 ملکی اتحاد کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ،اب بھی وقت ہے کہ مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار سے پاکستان کو دور رکھا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی پر پولیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی نمائش چورنگی سے نکالی جانے والی پُرامن ریلی پر پولیس کا بہیمانہ لاٹھی چارج اور شیلنگ  ریاستی دہشت گردی ہے۔وزیر اعلی اور آئی جی سندھ واقعہ کا سخت نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی نوجوانان ملت کی حب الوطنی کا اظہار ہے۔امریکہ نے وطن عزیز پر حملے کی دھمکی دے کر ملت کے ہر فرد کی غیرت و حمیت کو للکارا ہے۔احتجاجی ریلی نکالنا کسی بھی جماعت کا آئینی حق ہے۔جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ کراچی پولیس کا محب وطن افراد پر لاٹھی چارج ملک دشمن قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہے۔پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کی نشاندہی ہونی چاہیے کہ نوجوانوں کی حب الوطنی کے جذبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس اوملت کے نوجوانوں کی ایک فعال اور فرض شناس تنظیم ہے جو استحکام پاکستان کے لیے بہترین،بے لوث اور مخلصانہ کردار ادا کر رہی ہے۔اس کے کارکنوں گرفتاری کراچی پولیس کا اختیارات سے تجاوز اور ملت تشیع کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔غیر قانونی ہتکھنڈوں سے ہمیں ڈرایا یا دھمکایا نہیں جا سکتا۔حکومت سندھ امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا خیال دل سے نکال دے۔ حکومت حاصل کرنے کے لیے امریکی آشیر باد کی بجائے عوامی طاقت کی ضرورت ہے۔اگر عوامی حقوق کو اسی طرح پامال کیا جاتا رہا تو پھرپیپلز پارٹی کا سندھ میں نام لینے والا کوئی نہیں رہے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایس اور کے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور واقعہ کے ذمہ داران پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کی پولیٹیکل کونسل کااہم اجلاس، مسجد حسینی سجاول میں منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریارنے کی ، جبکہ ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مظفر علی لغاری، ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل سید اسد اللہ شاہ کاظمی  اور ضلع سجاول کی کابینہ اور یونٹس بھی اجلاس میں شریک تھے، مقامی عہدیداران نے مرکزی رہنماوں کو علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی انتخابی حکمت اور ترجیحات کے تعین کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسدعباس نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم مظلوم اور محروم عوام کی نمائندہ جماعت ہے، جس نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مخالفت میں آواز بلند کی ہے، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی اسی فلسفے کی روشنی میں اہل اور باکردار امیداروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیئے جائیں گے، انہوں نے مقامی عہدیداران کو ہدایت کی کے وہ آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree