وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں مردم شماری کے نتائج حقیقت کے برعکس ہیں۔ شہری آبادی کے اعداد و شمار میں رد و بدل صوبائی تعصب اور منافرت کے فروغ کا باعث بنے گی۔مجلس وحدت مسلمین کو مردم شماری کے ابتدائی نتائج کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ حتمی نتائج کو تمام نقائص سے دور کیا جائے تاکہ عوامی خدشات کا ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبے آبادی کے تناسب سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حقدار ہیں۔ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی جو سندھ کی عوام کو ان جائز حق سے محروم کرنے کے لیے کی جائیں۔ملک دشمن قوتیں مذہبی،لسانی اور صوبائی تعصب پھیلا کر اس وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔مردم شماری کے حالیہ نتائج جیسے واقعات ان قوتوں کے عزائم کو تقویت دیں گے۔عوام کو ان کا جائز حق دے کر ان عناصر کو شکست دی جائے جو استحصال اور احساس محرومی کا رونا رو کر عوام اور وطن عزیز کی محبت کی مابین دیواریں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا ہر لحاظ سے اہم ترین صوبہ ہے ارض پاک کے اقتصادی استحکام کی بنیاد ہے اسے دانستہ طور پر کمزور نہ کیا جائے۔سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کرنے کی سازش کو منظر عام پر لایا جانا چاہیے۔جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ کسی بھی صورت ملک و قوم سے مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لئے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کی ہے تاکہ سندھ کا قابل تقسیم پول میں سے حصہ نہ بڑھ سکے۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کے دوران ان خدشات کا اظہار بھی کیا تھا۔ مردم شماری کے حالیہ 160نتائج میں سندھ کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین مردم شماری سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج حقیقت کے برعکس ہیں، چھوٹے صوبوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر زیادتی ہورہی ہے، شہری آبادی کے اعداد و شمار میں رد و بدل صوبائی تعصب اور منافرت کے فروغ کا باعث بنے گی ۔مردم شماری کے ابتدائی نتائج کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ حتمی نتائج کو تمام نقائص سے دور کیا جائے تاکہ عوامی خدشات کا ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان   سمیت تمام صوبے آبادی کے تناسب سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حقدار ہیں۔ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی جوچھوٹے صوبوں کے  عوام کو ان جائز حق سے محروم کرنے کے لیے کی جائیں۔ملک دشمن قوتیں مذہبی،لسانی اور صوبائی تعصب پھیلا کر اس وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔مردم شماری کے حالیہ نتائج جیسے واقعات ان قوتوں کے عزائم کو تقویت دیں گے۔عوام کو ان کا جائز حق دے کر ان عناصر کو شکست دی جائے جو استحصال اور احساس محرومی کا رونا رو کر عوام اور وطن عزیز کی محبت کی مابین دیواریں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا ہر لحاظ سے اہم ترین صوبہ ہے ارض پاک کے اقتصادی استحکام کی بنیاد ہے اسے دانستہ طور پر کمزور نہ کیا جائے۔سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کرنے کی سازش کو منظر عام پر لایا جانا چاہیے۔جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ کسی بھی صورت ملک و قوم سے مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لئے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کی ہے تاکہ سندھ کا قابل تقسیم پول میں سے حصہ نہ بڑھ سکے۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کے دوران ان خدشات کا اظہار بھی کیا تھا ۔ مردم شماری کے حالیہ 160نتائج میں سندھ کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین مردم شماری سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ حکمران امریکہ سے خوفزدہ ہوسکتے ہیں مگر پاکستانی قوم نہیں، گذشتہ دنوں نمائش چورنگی پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی پر امن احتجاجی ریلی پر سندھ پولیس اور حکومتی ذمہ داران نے جو تشدد کیا وہ قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کا قصور اور جرم یہ تھا کہ وہ شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور اس بات کا عہد بھی کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی مفادات پر ہم سب کی جان قربان ہے جس پر انہیں درندگی کا نشانہ بنایا گیا، لیکن ہمارے نوجوانوں کو یہ پیغام دیدیا کہ وہ امریکہ سے خوفزدہ نہیں اور ذلت و رسوائی امریکہ کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شرمناک عمل ہے ۔احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔حکومت کی جانب سے امریکہ کو جواب دینے کی بجائے امریکی طرز عمل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو امریکہ کے غلام ہیں۔جب تک ہمار ے حکمران انگریزکی غلامی سے خود کو آزاد نہیں کرینگے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز آج جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ امریکہ کی غلامی ہے اور روئے زمین پر امریکہ ہی وہ شیطان ریاست ہے جس کے شر سے پوری دنیا پناہ مانگتی ہے لیکن ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور امریکہ صدر کے بیان کی مذمت قابل تحسین اقدام ہے ۔

انہوں نے 34 نام نہاد اسلامی اتحاد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد اسلامی اتحاد میں شامل کسی ملک کو پاکستان کی حمایت اور امریکی صدر کی مخالفت کی توفیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں ا ور موجودہ حالات میں اسلامی اتحاد کے چمپئین سعودیہ کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے زیادہ امریکہ کے وفادار ہیں۔پاکستان قوم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان چکی ہے اور امریکی صدر کے بیانات کے جواب میں حکومت کی خاموشی ذلت و رسوائی کا سبب ہے۔ہم افواج پاکستان کے سپہ سالار کے دلیرانہ اور جرات مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کراچی میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے گرفتار طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کراچی میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی کے خلاف پولیس انتظامیہ کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی پر کراچی پولیس کا تشدد انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ پاکستان کے خلاف امریکی سربراہ کی ہرزہ سرائیوں کے بعد بھی پاکستانی حکام بلخصوص اداروں کی امریکہ نوازی قومی حمیت کے خلاف عمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ تمام تر مشکلات اور پریشانیاں امریکہ کے سامنے غلامی کا طوق پہن کر جی حضوری کرنے کا نتیجہ ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو معاشی طور پر سود اور قرضوں کے دلدل میں پھنسانے کے بعد دہشتگردی تخفے میں دئیے ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم و دائم رہے۔ ہمارے حکمرانوں کی ذہنیت غلامانہ ہونے کی وجہ سے کبھی بھی ملکی خارجہ پالیسی ملکی مفادات کے مطابق بننے کی بجائے امریکی مفادات کے تابع رہی ہے۔ طالبان کے وجود سے لے کر آج تک کے مسائل میں براہ راست امریکہ ملوث ہے۔ ریاستی اداروں کو ستر سالہ امریکی دھوکے کے بعد اس ہوش میں آنا چاہیے اور ایک باوقار، غیرت مند قوم بن کر پاکستان کی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کر کے ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر نئی خارجہ پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے فیصلے وائٹ ہاوس اور واشنگٹن کی بجائے پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کے اندر ہو۔ پاکستان کو ہر طرح کی امریکی غلامی سے نکل آنا چاہیے۔ کراچی میں آئی ایس او کے طلباء کی امریکہ مخالف ریلی پر تشدد ریاستی اداروں کی غلامی کا ثبوت ہے۔ کراچی پولیس گرفتار شدگان کو رہا کر ے اور امریکی ایماء پر جمہوری اقدار پر شب خون مارنے سے گریز کرے۔

وحدت نیوز(گلگت) آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پرسندھ پولیس کے لاٹھی چارج سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکمران پاکستان سے زیادہ امریکہ کے خیر خواہ ہیں۔امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزامات پر خاموشی اختیار کرکے حکمرانوںنے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو دائو پر لگادیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر سے پیٹ بھرنے والے حکمرانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر پر چپ سادھ لی ہے اور محب وطن عوام کے احتجاج کو سبوتاژ کرکے امریکیوں کو پیغام دے رہے کہ خطے میں امریکی مفادات کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے خلاف خود واشنگٹن میں احتجاج ہورہا ہے اور امریکی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا ہے جبکہ پاکستان میں امریکہ مخالف ریلی اور امریکی قونصلیٹ میں یادداشت جمع کرانے پر پابندی لگاکر سندھ حکومت نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ان کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت کو امریکہ اور امریکی زیر اثر ممالک میں محفوظ کیا ہوا ہے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کی خاطر امریکی پالیسیوں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے خاموش کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدل حکمرانوں کو قطعاً حق حکمرانی حاصل نہیں جنہیں اپنے ملک سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں۔ایک عرصے سے یہ امریکی غلام اقتدار پر براجمان ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان حکمران جماعتوں کے اصل چہرے پر سے نقاب الٹ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ذلیل و رسوا کریں۔ا نہوں نے گرفتار مظاہرین کی فوری رہائی اورطلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree