The Latest
مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ کی جانب کی اھم میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عشرہ تحفظ ناموس رسالت 15سے 25اکتوبرمنایا جائے گا اور اس فیصلے کی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منظوری دے دی
مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دفاع ناموس رسالت مآب تحریک کو مزید تقویت دینے اور مسلم امہ کی بیداری اور وحدت کے فروغ کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں 15اکتوبر تا 25اکتوبر عشرہ ناموس رسالت منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
شہید ناموس رسالت شہید رضا تقوی کا چہلم بیس اکتوبر کو کراچی سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں منایا جائے گا
اسی مناسبت سے کراچی میں مجلس وحدت کراچی کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کرینگی۔
واضح رہے کہ شہید رضا تقوی کو زمین کے سب سے بڑے فسادی امریکہ اور اس کے زرخریدوں نے اس وقت شہید کردیا تھا جب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی گستاخانہ فلم کیخلاف نکالی جانے والی ریلی گستاخاخ رسول کے قونصلیٹ کی جانب بڑھ رہی تھی اور ریلی کے شرکاء قونصلیٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرنا چاہتے تھے لیکن اچانک زمین کے سب سے بڑے فسادیوں کے کہنے پر ان کے چند زیرخریدوں نے عاشقان رسول کی ریلی پر فائرنگ کردی اور اس فائرنگ سے سچے عاشق رسول علی رضا تقوی جام شہادت نوش کر گئے ۔
اور آج تمام عالم اسلام کے نزدیک شہید ناموس رسالت کا مقدس اور ابدی عنوان عشق رسول اور حرمت رسول اللہ کی خاطر جان دیکر اپنے نام کر گئے
تحریک بیداری امت رسول (ص) کے زیراہتمام ’’اجتماع امت رسول (ص)‘‘ کانفرنس کے اختتام پر برآت از مشرکین مردہ باد امریکہ ریلی نکالی گئی، جو ناصر باغ سے برآمد ہو کر مال روڈ سے ہوتی ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ممتاز عالم سرپرست جامعہ عروۃ الوثقی دین علامہ سید جواد نقوی ،اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علمائے کرام نیز مدارسہ کے اساتذہ ،اہلسنت علمائے کرام نے کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن، مدارس دینیہ اور دیگر شیعہ سنی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین ’’حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے، گستاخ رسول کو پھانسی دو، ملعون پادری کو ہمارے حوالے کرو‘‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک بیداری امت رسول (ص) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کی ہماری یہ کامیاب کانفرنس دشمنان اسلام کے لئے موت کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی پوری امت مسلمہ نے اپنے باہمی اتحاد سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حرمت رسول (ص) پر یکجا و متحد ہیں۔
ریلی کے شرکاء نے مختلف رنگوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر تحریک بیداری امت رسول (ص) کا لوگو بنایا گیا تھا۔ ریلی کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ اس موقع امریکی قونصلیٹ کے سامنے بھی پولیس کی خصوصی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ریلی اپنے مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی پہنچی اور وہاں سے پرامن طور پر شرکاء منتشر ہوگئے۔ ریلی میں شریک ہر شخص محبت رسول (ص) سے سرشار اور اپنی جانیں قربان کرنے کے عزم کیساتھ شریک تھا
مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور شہید علی رضا تقوی کے بھائی مولانا صادق تقوی نے کہا ہے کہ شہیدعلی رضا نے گولیوں کی گونج میں اپنی جان دے کر شیعیت اور اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا، شہید علی رضا نے ثابت کردیا کہ وہ نام کا بھی علی اور کام میں بھی غلام علی ہے، آج کا یہ اجتما ع شہید ناموس رسالت شہید علی رضا تقوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،
تحریک بیداری امت رسول کے’’اجتماع امت رسول‘‘ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی شرکت نے اتحاد کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیا۔ اس سے قبل یہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ مجلس وحدت مسلمین نے اس اجتماع کا بائیکاٹ کر دیا ہے جبکہ کچھ اور جماعتوں کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ جاری تھا۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں علماء کا وفد اپنے کارکنوں کے ہمراہ اجتماع امت رسول میں شریک ہوا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کے ہمراہ آنے والوں میں علامہ ابوذر مہدوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اصغرعسکری، علامہ صادق رضا تقوی اور دیگر علما شامل ہیں۔
دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا ایڈوائزر مظاہر شگری بھی پنڈال میں موجود ہیں اور میڈیا کے افراد کو ڈیل کر رہے ہیں جس کے بعد مخالفین کا یہ تاثر دم توڑ گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے آغا جواد نقوی کیساتھ اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس او پاکستان کے کارکنوں کی بھی کثیر تعداد کانفرنس میں شریک ہے جبکہ اہلسنت رہنماؤں نے بھی اپنی شرکت سے کانفرنس کو اتحاد امت کا مظہر بنا دیا ہے۔
اس وقت کانفرنس کی کارروائی نماز ظہرین کی وجہ سے روک دی گئی ہے، نماز و طعام کے بعد کانفرنس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کانفرنس کی صدار ت جامعہ عروۃ وثقیٰ کے پرنسپل اور ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی کر رہے ہیں۔ جامعہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس دشمنان رسول کے خلاف ہے اور ان کے نمک خوار اس کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں جو کہ ناکامی وذلت سے ہی دوچار ہوں گے۔
لاہور کے ناصر باغ میں تحریک بیداری امت رسول ص کے زیراہتمام اجتماع امت رسول شروع ہو چکا ہے جس میں شرکاء کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں شریک ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے شرکاء سے علماء کےخطابات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکہ مخالف ترانے بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 7 ملزمان کو 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں بابر، فہیم الحق عرف بہاری، طاہر عرف موٹا، محمد عابد، محمد عارف، عنایت اللہ اور محمد رفیق شامل ہیں۔ کراچی سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردوں نے17 کے قریب شعیہ علماء اور اہم شخصیات کو قتل کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔
کراچی سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے کراچی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا مرزا یوسف حسین اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت اھم شعیہ شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردو ں کو کراچی سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 125 کلو دھماکا خیز مواد، سات خودکش جیکٹ، راکٹ لانچراور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرکے ان سے تفتیش شروع کی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کراچی سینٹرل جیل اور اسکول بس پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ دہشت گرد کب عدالت کے سامنے سے بھاگ جاتے ہیں یا پھر عدالت انہیں عدم ثبوت کے بہانے سے کب رہا کرتی ہے یا پھر اپر سے آڈر کب آتا ہے کہ انہیں رہا کردو کیونکہ کبھی بھی کسی پکڑے گئے دہشت گرد کو سزا تو دینا ہی نہیں ہے ان کو شاید اس لئے پکڑا ہے تاکہ پچیس شیعہ شخصیات کے قتل کی لسٹ کا ملبہ ان کے سر ڈالا جائے ۔۔۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 7 ملزمان کو 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں بابر، فہیم الحق عرف بہاری، طاہر عرف موٹا، محمد عابد، محمد عارف، عنایت اللہ اور محمد رفیق شامل ہیں۔ کراچی سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردوں نے17 کے قریب شعیہ علماء اور اہم شخصیات کو قتل کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔
کراچی سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے کراچی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا مرزا یوسف حسین اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت اھم شعیہ شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردو ں کو کراچی سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 125 کلو دھماکا خیز مواد، سات خودکش جیکٹ، راکٹ لانچراور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرکے ان سے تفتیش شروع کی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کراچی سینٹرل جیل اور اسکول بس پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ دہشت گرد کب عدالت کے سامنے سے بھاگ جاتے ہیں یا پھر عدالت انہیں عدم ثبوت کے بہانے سے کب رہا کرتی ہے یا پھر اپر سے آڈر کب آتا ہے کہ انہیں رہا کردو کیونکہ کبھی بھی کسی پکڑے گئے دہشت گرد کو سزا تو دینا ہی نہیں ہے ان کو شاید اس لئے پکڑا ہے تاکہ پچیس شیعہ شخصیات کے قتل کی لسٹ کا ملبہ ان کے سر ڈالا جائے ۔۔۔
5 اکتوبر کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت کی مرکزی کابینہ کے تقریباً تمام افراد موجود تھے۔اجلاس 4 سے 5 گھنٹے جاری رہا۔
غیر رسمی خبر کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عہدہ داران نے مرکزی آفس اسلام آباد اور صوبائی آفس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اور صوبائی کابینہ کی فعالیت کے حوالے سے بحث کی۔ 15 شعبہ جات کے مرکزی سیکرٹریز کی حکمت عملی اور شعبہ جاتی پروگرام کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔
شہید ناموس رسالت کے چہلم کے حوالے سے وضع فیصلہ کیا گیا کہ پورے پاکستان میں رسول خداؐ کے اس عاشق کی یاد کو شایان شان طریقے سے منانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ شہید علی رضا تقوی کی شہادت نے ناموس رسالتؐ کی محافظت کا حق ادا کیا۔شہید ملت تشیع کا فخر ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والا یہ اجلاس اس عنوان سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں موجود حالات اور شیعہ نسل کشی کے خلاف حکمت عملی پر غور و فکر کیا گیا۔ اور گئی اہم فیصلہ جات بھی کئے گئے۔۔
پریس کانفرنس
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
’’یُرِیدُوْنَ لِیُطْفِءُوْا نُورَ اللّٰہِ بِاَفْوَاہِہِمْ وَاللّٰہُ مُتِمُّ نُورِہِ وَلَو کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ‘‘
’’یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ(کی پھونکوں )سے اللہ کے نور کوبجھادیں اوراللہ اپنے نورکو پوراکر کے رہے گاخواہ کفار برا مانیں۔‘‘
( الصّف ، آیۃ۸)
محترم صحافی حضرات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سب سے پہلے ہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، علماء امامیہ، مدارس دینیہ کی جانب سے آپ احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہماری دعوت پر یہاں تشریف فرما ہیں۔البتہ یہ دعوت اور مسئلہ ہمارا مشترکہ ہے بلکہ پوری اُمت مسلمہ کا ہے۔
محترم برادران!
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پست ترین انسانوں کی طرف سے اس کائنات کی مقدس ترین ہستی سرورِ دو عالم، سردارِ انبیاء،ختم المرسلین، حبیبِ خدا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ میں جو توہین واہانت آمیز عمل انجام دیاگیا ہے اس سے تمام مسلمانوں کے دل زخمی ہیں،لیکن مقامِ شکر ہے کہ اُمت مسلمہ نے بے حسی کاثبوت نہیں دیا۔الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں سب سے پہلے اس ناپاک جسارت پربھر پور ردعمل کا اظہار کیا اورپاکستان کی سرزمین پرناموس رسالت کے نام پر پہلا شہید پیش کر کے ثابت کر دیاکہ فقہ جعفریہ ناموس رسالت پراپنی جان قربان کرنے کو حیات جاودانی سمجھتے ہیں۔آج ہمیں یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ پاکستان میں تحریک بیداری امت مصطفی ؐ کی تحریک کا آغاز کر کے امت مسلمہ کو ایک پرچم تلے جمع ہونے کا موقع دیا جس کی مثال آپ کے سامنے بیٹھی شخصیات ہیں۔
محترم صحافی حضرات!
آج ضرورت ہے کہ ان سازشوں کو جوایک تسلسل کے تحت یہاں پہنچی ہیں فقط فلم بنانے والے پروڈیوسر اوراداکاروں کی مذمت تک محدود نہ رکھاجائے بلکہ اصل دشمن کی طرف متوجہ ہونا اوراس کا مقابلہ ضروری ہے۔
جیسا کہ ہم سب آگاہ ہیں کہ ان افسوسناک اورقابل مذمت اقدامات کا ذمہ دار امریکہ ہے اوراُس کی آلہ کارشیطانی طاقتیں ہیں،پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں اس بڑے شیطان کے خلاف شدید ترین نفرت موجود ہے تاہم اس نفرت کے باوجود ہمارا ملک امریکی چنگل میں گرفتار ہے ہماری حکومت، پاکستانی سرزمین کے سیاہ وسفید کامالک امریکہ بناہواہے،ہماری زمین،فضا اور سمندر سب پر قابض ہے۔ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر جس میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے امریکہ کے خلاف موجود نفرت سے استفادہ کرتے ہوئے قوم کو مقدساتِ اسلامی کی توہین اور اپنے پیارے رسول ﷺ کہ جو ہمارے جان و مال سے کہیں زیادہ اہم ہیں اُن کی اہانت پر پوری قوم کو امریکہ کے خلاف متحد کریں۔
اوراس شرمناک اورقابل مذمت اقدام پرفقط احتجاج کی بجائے امریکہ اور اُس کے حواریوں کے خلاف تحریک کاآغاز کریں،یہی وہ راہ ہے جس سے ہم اصلی دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اتحاد واخوت کی نعمت سے آراستہ ہوکر تمام اسلامی مقدسات اور حرمتِ رسول اسلام ﷺ کا دفاع کرسکتے ہیں اوردشمن کی سازشوں کوناکام بناسکتے ہیں۔
محترم حضرات!
اس اہم ترین مسئلہ اور سنگین صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کہ اس کے پس پردہ دشمن کے بے نقاب کرکے اُس کے خلاف قوم کو متحد کیاجائے۔اسلامی مقدسات خصوصاً تکریم وعزت پیغمبر اسلام ﷺ کے دفاع کی ذمہ داری ادا کریں تاکہ امریکہ اوراستعمار کے چنگل سے اپنی سرزمین اورملک کوآزاد کراسکیں۔ملتِ اسلامیہ کی چند تنظیموں اوربعض علمائے وزعماء کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے وقت میں جب دشمن اور ہمارے حکمران رسمی احتجاج کو سردخانے کی نظر کرنے کے متمنی ہیں،ایک بھرپور تحریک کاآغاز کیاجائے۔جس کے پہلے مرحلہ میں پاکستان کے دل لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماع بعنوان’’اجتماعِ اُمت رسول اللہ ﷺ‘‘ کے عنوان سے منعقد کیاجارہاہے جس میں تمام اسلامی مسالک، مدارس، تنظیموں، شخصیات، علماء وزعماء،طلاب اور ملت پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے یہ اجتماع 7اکتوبر بروز اتوار صبح 10بجے ناصر باغ لاہور میں منعقد ہوگا،اس کے آخر پر اُخوتِ بین المسلمین اور برا ء ت از مشرکین ریلی کااہتمام کیا جائے گا جوکہ ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک ہوگی۔
ہم اس پہلے مرحلے میں پنجاب اور سرحد کے غیور مسلمانوں سے تاریخ ساز شرکت کیلئے ملتمس ہیں،آزاد میڈیا اس سلسلے میں اپنا کردار ضرور اداکرے،مرد وخواتین وبچوں کی اس تحریک کو’’تحریک بیدارئ اُمت مصطفی ﷺ‘‘ سے منسوب کیاگیاہے۔
ہم مقامی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ اس پرشکوہ،باوقار وباعظمت اجتماع میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرے گی اوراہم ترین مسئلہ میں ضروری تعاون کرے گا۔
آخر میں ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس پریس کانفرنس میں تشریف لائے۔
شرکا ء پریس کانفرنس:
علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب
برادر اطہر عمران مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
علامہ توقیر حسین نمائندہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ
نصرت شہانی نمائندہ جامعہ المنتظر لاہور