The Latest

shiekh salahudeenمجلس وحدت المسلمین شوریٰ عالی کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن و احادیث اور تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ ان میں اتحاد اور باہمی یکجہتی پر شدید زور دیا گیا ہے اور شریعت مقدسہ میں وحدت اسلامی اور بھائی چارگی کی بہت زیادہ ہی اہمیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے مصلح، دانشور اور روشن فکر افراد اسلامی فرقوں میں باہمی، اتحاد و یکجہتی کو ہر زمانے سے زیادہ اس دور میں ضروری سمجھتے ہیں۔

جرمنی کی اردو ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو میں نشر ہونے والی ایک خبر کے مطابق جرمنی کو سلفی طرز فکر رکھنے والے مسلمانوں سے سخت خطرات ہیں ویب سائیٹ لکھتی ہے ۔

جرمنی کی تحفظ آئین کی عدالت نے کہا ہے کہ ان کےملک کو سلفی انتہا پسندوں کے نئے حملے کے خطرات کا سامنا ہے۔ جرمن روزنامے رائنِشے پوسٹ کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے اندرون ملک خفیہ ایجنسی کے سربراہ ’ہانس گے اورگ ماسن‘ کے مطابق رواں سال جون میں سلفیوں کی تنظیم ’ملت ابراہیم ‘ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اُس کے بعد سے اس تنظیم کا  ایک چوٹی کا اہلکار ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں جرمن زبان کے ایک میڈیا سینٹر کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کا مقصد جرمنی میں اسلام پسندوں پر زیادہ سے زیادہ غلبہ حاصل کرنا ہے

shid.namosمجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ کی جانب کی اھم میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عشرہ تحفظ ناموس رسالت 15سے 25اکتوبرمنایا جائے گا اور اس فیصلے کی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منظوری دے دی
مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دفاع ناموس رسالت مآب تحریک کو مزید تقویت دینے اور مسلم امہ کی بیداری اور وحدت کے فروغ کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں 15اکتوبر تا 25اکتوبر عشرہ ناموس رسالت منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

shahid.namosشہید ناموس رسالت شہید رضا تقوی کا چہلم بیس اکتوبر کو کراچی سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں منایا جائے گا 
اسی مناسبت سے کراچی میں مجلس وحدت کراچی کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کرینگی۔
واضح رہے کہ شہید رضا تقوی کو زمین کے سب سے بڑے فسادی امریکہ اور اس کے زرخریدوں نے اس وقت شہید کردیا تھا جب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی گستاخانہ فلم کیخلاف نکالی جانے والی ریلی گستاخاخ رسول کے قونصلیٹ کی جانب بڑھ رہی تھی اور ریلی کے شرکاء قونصلیٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرنا چاہتے تھے لیکن اچانک زمین کے سب سے بڑے فسادیوں کے کہنے پر ان کے چند زیرخریدوں نے عاشقان رسول کی ریلی پر فائرنگ کردی اور اس فائرنگ سے سچے عاشق رسول علی رضا تقوی جام شہادت نوش کر گئے ۔
اور آج تمام عالم اسلام کے نزدیک شہید ناموس رسالت کا مقدس اور ابدی عنوان عشق رسول اور حرمت رسول اللہ کی خاطر جان دیکر اپنے نام کر گئے

تحریک بیداری امت رسول (ص) کے زیراہتمام ’’اجتماع امت رسول (ص)‘‘ کانفرنس کے اختتام پر برآت از مشرکین مردہ باد امریکہ ریلی نکالی گئی، جو ناصر باغ سے برآمد ہو کر مال روڈ سے ہوتی ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ممتاز عالم  سرپرست جامعہ عروۃ الوثقی دین علامہ سید جواد نقوی ،اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علمائے کرام نیز مدارسہ کے اساتذہ ،اہلسنت علمائے کرام نے کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن، مدارس دینیہ اور دیگر شیعہ سنی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

مظاہرین ’’حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے، گستاخ رسول کو پھانسی دو، ملعون پادری کو ہمارے حوالے کرو‘‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک بیداری امت رسول (ص) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کی ہماری یہ کامیاب کانفرنس دشمنان اسلام کے لئے موت کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی پوری امت مسلمہ نے اپنے باہمی اتحاد سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حرمت رسول (ص) پر یکجا و متحد ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے مختلف رنگوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر تحریک بیداری امت رسول (ص) کا لوگو بنایا گیا تھا۔ ریلی کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ اس موقع امریکی قونصلیٹ کے سامنے بھی پولیس کی خصوصی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ریلی اپنے مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی پہنچی اور وہاں سے پرامن طور پر شرکاء منتشر ہوگئے۔ ریلی میں شریک ہر شخص محبت رسول (ص) سے سرشار اور اپنی جانیں قربان کرنے کے عزم کیساتھ شریک تھا

tqaviمجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور شہید علی رضا تقوی کے بھائی مولانا صادق تقوی نے کہا ہے کہ شہیدعلی رضا نے گولیوں کی گونج میں اپنی جان دے کر شیعیت اور اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا، شہید علی رضا نے ثابت کردیا کہ وہ نام کا بھی علی اور کام میں بھی غلام علی ہے، آج کا یہ اجتما ع شہید ناموس رسالت شہید علی رضا تقوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،

mwm in tehreek mustafaتحریک بیداری امت رسول کے’’اجتماع امت رسول‘‘ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی شرکت نے اتحاد کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیا۔ اس سے قبل یہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ مجلس وحدت مسلمین نے اس اجتماع کا بائیکاٹ کر دیا ہے جبکہ کچھ اور جماعتوں کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ جاری تھا۔ 

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں علماء کا وفد اپنے کارکنوں کے ہمراہ اجتماع امت رسول میں شریک ہوا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کے ہمراہ آنے والوں میں علامہ ابوذر مہدوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اصغرعسکری، علامہ صادق رضا تقوی اور دیگر علما شامل ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا ایڈوائزر مظاہر شگری بھی پنڈال میں موجود ہیں اور میڈیا کے افراد کو ڈیل کر رہے ہیں جس کے بعد مخالفین کا یہ تاثر دم توڑ گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے آغا جواد نقوی کیساتھ اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس او پاکستان کے کارکنوں کی بھی کثیر تعداد کانفرنس میں شریک ہے جبکہ اہلسنت رہنماؤں نے بھی اپنی شرکت سے کانفرنس کو اتحاد امت کا مظہر بنا دیا ہے۔

اس وقت کانفرنس کی کارروائی نماز ظہرین کی وجہ سے روک دی گئی ہے، نماز و طعام کے بعد کانفرنس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کانفرنس کی صدار ت جامعہ عروۃ وثقیٰ کے پرنسپل اور ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی کر رہے ہیں۔ جامعہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس دشمنان رسول کے خلاف ہے اور ان کے نمک خوار اس کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں جو کہ ناکامی وذلت سے ہی دوچار ہوں گے۔

ummat mustafaلاہور کے ناصر باغ میں تحریک بیداری امت رسول ص کے زیراہتمام اجتماع امت رسول شروع ہو چکا ہے جس میں شرکاء کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں شریک ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے شرکاء سے علماء کےخطابات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکہ مخالف ترانے بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 7 ملزمان کو 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں بابر، فہیم الحق عرف بہاری، طاہر عرف موٹا، محمد عابد، محمد عارف، عنایت اللہ اور محمد رفیق شامل ہیں۔ کراچی سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردوں نے17 کے قریب شعیہ علما‎ء اور اہم شخصیات کو قتل کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔

کراچی سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے کراچی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا مرزا یوسف حسین اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت اھم شعیہ شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردو ں کو کراچی سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 125 کلو دھماکا خیز مواد، سات خودکش جیکٹ، راکٹ لانچراور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرکے ان سے تفتیش شروع کی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کراچی سینٹرل جیل اور اسکول بس پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ دہشت گرد کب عدالت کے سامنے سے بھاگ جاتے ہیں یا پھر عدالت انہیں عدم ثبوت کے بہانے سے کب رہا کرتی ہے یا پھر اپر سے آڈر کب آتا ہے کہ انہیں رہا کردو کیونکہ کبھی بھی کسی پکڑے گئے دہشت گرد کو سزا تو دینا ہی نہیں ہے ان کو شاید اس لئے پکڑا ہے تاکہ پچیس شیعہ شخصیات کے قتل کی لسٹ کا ملبہ ان کے سر ڈالا جائے ۔۔۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 

MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree