The Latest

mwm012اسلام آباد ( پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کی زیر قیادت سرزمین ایران پر رونما ہونے والا اسلامی انقلاب پوری دنیا میں غلبہ اسلام کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ،آج استعماری قوتیں غلبہ اسلام سے خوفزدہ ہیں اور اسلامی انقلاب کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہی ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ،انقلاب اسلامی کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس نے مذہب و مسلک کی قید سے بالا تر ہو کر انسانی ذہنوں کو بیدار کیا اور بالخصوص ملت اسلامیہ کو استعماری طاقتوں سے آزادی کے حصول کا راستہ دکھایا ، انہوں کہا کہ ا نقلاب کسی علاقہ، سرزمین، یا مذہب کے لیے مختص نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے ،

Press Confrance MWM Pakistanمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں رئیسانی کی بحالی کے لیے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کی جانب سے کی جانے والی کوشش عوام سے غداری اور شہداء کے خون کی توہین ہے ۔ کوئٹہ کے سرینہ ہوٹل میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک 26 جماعتوں کا بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ رئیسانی حکومت نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے، کرپشن اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کے علاوہ عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس لیے حکومت کی بحالی کسی بھی صورت میں درست اقدام نہیں، اگر کسی بھی صورت میں رئیسانی حکومت کی بحالی کی کوشش ہوئی تو ہمارے سامنے تمام آپشنز کھلے ہوئے ہیں۔وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،

mwm.hayydarabad01حیدر آباد قدم گاہ مولا علی ع میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کثیر تعدادمیں آئی ایس او شیعہ علما کونسل سمیت مقامی مختلف انجمنوں اور جماعتوں کے نمائندوں سمیت اہم افراد و شخصیات نے شرکت کی
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حیدر علی جوادی ،سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی ،کاظم شاہ سیکرٹری اطلاعات مہدی عابد ی نے شرکت کی اجلاس کی صدارت رکن شوری نظارت علامہ حیدر علی جوادی نے کی ۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بائیس مارچ کو سکھر سے ایک عوامی قافلہ چوبیس مارچ کو حیدر آباد میں منعقد کی جانے والی قرآن واہلبیت ع کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا جبکہ سندھ بھر کے دیگر علاقوں سے بھی عوامی قافلے حیدر آباد کی جانب روانہ ہونگے ۔
اجلاس میں بھر پور امید ظاہر کی گئی کہ حیدر آباد میں چوبیس مارچ کو منعقد کی جانے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس بے مثال ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی اور سیاسی طور پر ملت کے لئے انتہائی ثمر آور اور مفید ہوگی

mwm.multan.iqtidarمجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ہم ہر اُس محب وطن جماعت سے الائنس کرسکتے ہیں جو دہشت گردوں اور تکفیریوں کے خلاف ہمیں یقین دہانی کرائے گی۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گلگشت میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب میں اپنا موثر کردار اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنے اُمیدوار کھڑے کرے گی اور بعض حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہو سکتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین 15فروری کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں ملتان ڈویژن کی شیعہ سیاسی شخصیات جن میں کونسلر، ناظم، نائب ناظم، ممبر بلدیہ کونسل، ممبر ضلع کونسل، ممبر صوبائی اسمبلی، ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بلا کر سیاسی کنونشن کر رہی ہے جس میں ڈویژن بھر کی اہم شخصیات شریک ہوکر ملت تشیع کے ساتھ ہونے والی محرومیوں کے ازالے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل حتمی شکل دیں گیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کنونشن کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کنونشن کے بعد ڈویژن بھر کی سیاسی صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور جس کے بعد ڈویژن میں اپنے اُمیدوار کا اعلان بھی کیا جائیگا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں اپنے وجود کو منوایا ہے جس کے بعد کوئی بھی حکومت ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اُس سیاسی جماعت کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے جو دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی پالیسی واضح کرے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، شبر رضا زیدی، سید عاصم رضا، مظفر حسین اور محمد رضا نقوی بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ کنونشن کے دعوتی کارڈز بہت جلد تقسیم کیے جائیں گے یہ کنونشن جنوبی پنجاب میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

mwm.pak002مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی عوامی نیشنل پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے ملاقات دونوں جما عتوں کے رہنماؤں نے گورنر راج قائم رہنے پر اتفاق کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں ایک وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر حاجی عدیل خان سے ملاقات کی، اس موقع پر مجلس و حدت مسلمین کے دیگر رہنماؤں میں علامہ اصغر عسکری اور ملک اقرار حسین موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی صورتحال اور آنے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ امین شہیدی نے گفتگو کے دوران کہا کہ مملکت پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والے ملک دشمن عناصر مملکت خداداد پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں

mwm.dikhan012مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کانفرنس بعنوان ’’اتحاد بین المسلمین و مذہبی سیاسی ہم آہنگی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، چئیرمین متحدہ تحریک امن ڈیرہ اسماعیل خان پیر شیر محمد، خطیب جامع مسجد اہل سنت ڈیرہ اسماعیل خان ریاض احمد جمالوی، جماعت اسلامی کے رہنماء زاہد محب اللہ چغتائی اور قمبر رضا سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے بلوچستان کی معزول حکومت کی بحالی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس قسم کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ اور اس اقدام کو شہداء کیساتھ غداری تصور کیا جائے گا۔ جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے ان تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اکابرین پر واضح کیا کہ جنہوں نے شہدائے کوئٹہ کا تمسخر اڑایا اور گورنر راج کی مخالفت کی کہ جس طرح ایسے عناصر کو بلوچستان میں سیاسی شکست دی اس طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی انہیں سیاسی شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان قوتوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین پر بھی اب سیاسی شکست ہوگی کیونکہ ڈیرہ اب ان کی جاگیر نہیں رہا بلکہ یہاں کے عوام اب آزادی اور خودمختاری کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ اور یہاں آئندہ سیاست میں مجلس وحدت مسلمین کا اہم کردار ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ڈیرہ اسماعیل کے تمام شیعہ عمائدین کیساتھ بنیادی ہم آہنگی ہو گئی ہے اور لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے، جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے اپنے حمایت یافتہ امیدوار کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

کانفرنس کے دوران مجلس وحدت مسلمین نے اپنے سیاسی لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ جس پر مختلف شیعہ سنی رہنماوں نے مجلس وحدت مسلمین کو ہر قسم کے تعاون کی تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر مقررین نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی شورش زدہ سر زمین کے ماضی قریب کے حالات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام شرکاء اور زعماء پر یہ حقیقت واضح کی کہ اگر ماضی کے حالات دوبارہ دہرائے گئے تو کسی قوم کی بقاء کی زمانت دینا ممکن نہیں۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی نمونہ پیش کرنے کی خواہشات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کا اختتام مولانا زاہد جعفری کی جانب سے کرائی گئی دعا سے ہوا۔

mwm and ppp meetingایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر و پیپلز پارٹی کے دیگر راہنمائوں سے ملاقات آئینی تقاضوں کے پیش نظر اسمبلیو ں کی مدت ختم ہونے سے پہلے آخری ہفتے میں بلوچستان حکومت کی بحالی پر اتفاق رائے
اسلم رئیسانی، علی مدد جتک اور عاصم خورد گیلو کو حکومت کی حصہ نہیں بنایا جائے گا ، پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی وفد کو یقین دہانی
اسلام آباد ( پ ر ) مجلس وحدت مسلمین پاکساتن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرفضل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے دیگراہنمائوں سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد ا قبال بہشتی اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری شامل تھے ، سپیکرچیمبر میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خورشید شاہ ، اور قومی اسمبلی کے رکن ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔

abdulkhaliq asadi jhangمجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیو ایم جھنگ کے پولیٹیکل پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ سیاسی شعور کی بیداری کا نہ ہونا ہے۔ اس شہر میں بھائی چارے کو توڑا گیا۔ اس شہر میں شیعہ سنی کو لڑایا گیا۔ انہوں نے شرکائے محفل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج شیعہ سنی کے اس اکھٹ سے دشمن لرز اٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب رسالت ماب (ص) نے غار حرا میں صرف عبادت پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک اسلامی فلاحی سلطنت تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقدس سیاست سے معاشرے کو توہم پرستی، بت پرستی اور گندگی سے نجات دلا کر معاشرے کو ترقی یافتہ بنایا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جب سیاسی کردار کی بات کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سیرت محمد (ص) اور دین خدا کا نفاذ کرنا چاہتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دین اسلام کی ترویج اور تشکیل کی روشنی میں ہم الٰہی اور اسلامی معاشرے کی تشکیل کرنا چاہتے ہیں۔ جہاں غریب کی عزت، غیرت اور حمیت محفوظ ہوگی۔ ہم نے اپنے سیاسی کردار سے قوم کی تشکیل اور وحدت و اتحاد کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے باہر سے آنے والے دہشت گرد اور تکفیریوں سے جھنگ کو آزاد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے نام سے یہ واضح ہے کہ ہم وحدت و اتحاد پر یقین رکھتے ہیں اور شیعہ سنی اختلاف پر یقین نہیں رکھتے۔ جس کا عملی مظاہرہ آج کا اجتماع ہے۔

jhang political officeمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں اپنے سیاسی دفاتر کے قیام کا آغاز کر دیا، جس کے تحت گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے پولیٹیکل پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب ابراہیم ہوٹل جھنگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی جبکہ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر حسین کاظمی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید اختر عباس شیرازی، سابق ایم این اے نواب امان اللہ سیال، علاقہ بھر کی اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات، ایم ڈبلیو ایم کے سو سے زائد یونٹس اور چاروں تحصیلوں کے سابق ناظم، نائب ناظم، کونسلز سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

mwm.pti meeting01پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفود نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے بعد ایک اہم پریس کانفرنس کی
پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی مشاورت کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان طاقتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے جو ملک کو بیرونی طاقتوں کے چنگل سے آزاد اور وطن عزیز کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں، وہ قوتیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہیں۔ الحمد اللہ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کی لیڈر شپ کے مؤقف کو اپنے قریب پایا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کے ساتھ مل کر آگے بڑھا جائے، کچھ نکات ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے بیان کیے ہیں اور کچھ ہم نے بیان کیے ہیں، جو آگے تنظیمی اداروں میں ڈسکس ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ جو گذشتہ پانچ برسوں میں اس حکومت کا حصہ رہے اور اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ان سے اتحاد ممکن نہیں ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree