عظمت ولایت کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد روح ولایت کو تازہ کر نا ہے، مختار دایو

24 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے 27اکتوبر بروز اتوار نشترپارک کراچی میں عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریڑی جنرل  مختیار دایو نے مختلف علاقوں کے دورے کیے جس میں سجاول، گجو، گھارو، دہابیجی، ساکرو، شاہبندر، جاتی، چوہڑ، دڑو بٹھورو، جھوک شریف، بنوں، بیلوان علاقوں میں لوگوں کا بڑا جوش وخروش دیکھنے میں آیا عظمت ولایت کانفرنس میں جانے کیلئے تمام علاقوں کے مومنین نے لبیک یا حسین کے نعرے لگا کر یقین دہانی کرائی کے انشاء اللہ ہم سب کے سب عظمت ولایت کانفرنس میں شریک ہوگے۔مختیار دایو نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہر شخص کو اپنی مذہبی رسومات کی آزادی کے تحت رکھی گئی تھی لیکن اس کے برعکس مساجد، امام بارگاہوں، چرچ سمیت کوئی عبادت گاہ محفوظ نہیں اور دہشت گرد اپنا جرم مانتے ہوئے دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہو نے والی عظمت ولایت کانفرنس پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوموں کی آواز ہے، عظمت ولایت کانفرنس ماضی کے تمام اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دے گی ،لحاظہ عظمت ولایت کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد روح ولایت کو تازہ کر نا ہے ، ہم آہستہ آہستہ غدیر کو فراموش کر تے جا رہے ہیں ، اس عظیم الشان اجتماع کے ذریعے اصل ہدف و مقصد ولایت کی تشہیر ہمارے مطمع نظر ہے ، پوری ملت قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس کی یاد کو تازہ کرتے ہو ئے عظمت ولایت کانفرنس میں بھر پور شرکت کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree