The Latest

وحدت نیوز(مانسہرہ) شوریٰ عالی کے ممبر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ذوالفقار حسین اورعلامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا۔جس پر ان کا پرتپاک استقبال ہوااس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز علامہ ذوالفقار صاحب نے تلاو ت کلام پاک سے کیا۔علامہ اقبال بہشتی نے مجلس وحدت مسلمین کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور بھوک ہڑتال کیمپ کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ علامہ صاحب کے بعد تمام حاضرین مجلس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااور تنظیم سازی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے بیان کی اور ایک مکمل اور مضبوط ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ جس میں علامہ سید وقار رضوی صاحب کو آئندہ کے تین سال کے لئے ضلع مانسہرہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اور آخر میں دعا خیر کی گی۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) شوریٰ عالی کے ممبر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ذوالفقار حسین اورعلامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس مدرسہ رسول اعظم میں منعقد کیا گیا۔ جس میں معززین شہر نے بھر پور شرکت کی۔جس کا باقاعدہ آغاز سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل مدثر کاظمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد تمام معززین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اورایک متفقہ ضلعی کابینہ کا اعلان کیا جس پر تمام حاضرین مجلس نے متفقہ طور پر اسے قبول کیا اور علامہ جہانذیب حسین جعفری کو ضلع ابیٹ آباد کے لئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیاگیا اوردعا خیر کے ساتھ اجلا س کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(کراچی) ملک کو دہشتگردی، تکفیری عناصر اور ظالموں سے پاک کرنا ہوگا، پاکستان کے اندر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور ذمہ داران سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔ ملک کے اندر پچھلے دو دھائی میں ہزاروں پاکستانیوں کو ان کے قیمتی جانوں سے محروم کیا گیا مگر حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار اور پھر سزا دینے کے بجائے، خاموشی کو مصلحت جانتی رہی مگر اب ایسا وقت آپہنچا ہے جب وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی تکفیریت کے فروغ کا سبب بن رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی نے وحدت ہاوس میں کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں رہنے والے تمام مظلومین کی آواز بن گئی ہے، ملک کے چپے چپے کو دہشتگردوں نے اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے، نا ہی کوئی ادارہ دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رہا ہے اور نا ہی ہسپتال یا اسکول، دہشتگردوں نے پاکستان میں بسنے والے تمام نسلوں، ذاتوں کو اپنا نشانہ بنایااس موقع پر مولانا نشان حید ر ساجدی ۔علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انور ،سید رضا نقوی اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج کوئی بھی انسان اپنے مال و جان کو محفوظ نہیں سمجھتا اور خبروں میں دل دہلا دینے والے واقعات کی خبریں عام ہو گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کو حرکت میں آتے ہوئے، دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے تھا مگر سمجھ سے بالا تر تو یہ ہے کہ ملک میں بد امنی کے باوجود حکومت اپنے آپ کو من پسند جماعت سمجھتے ہوئے مکمل اطمنان کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے تکفیریت، تکفیری سوچ اور تخریب کاروں سے بیزارہ کا اظہار کر لیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عوام کی سنے اور تکفیری عناصر کو چائے سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک دے اور ملک میں خوشحالی لائے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب ڈھائی مہینے سے سراپا احتجاج ہے اور اپنی ساری قوت پاکستان کو بہتر بنانے میں لگا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے مختلف سیاسی قیادتوں اور اداروں نے انکی حمایت کی اور مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیا۔

وحدت نیوز(ہری پور) شوریٰ عالی کے ممبر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ذوالفقار حسین اورعلامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا ۔ضلع ہری پورکا اجلا س مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہو ا جس میں اہلیاں علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ضلع ہری پورکے بارے میں تبا دلہ خیال کیا گیا۔ جس میں اہلیاں علاقہ کا کہنا تھا کہ ضلع ہریپور ہزارے میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے ،اس ضلع میں شیعہ آبادی بھی کافی تعداد میں موجود ہے اور ضلع بھی بہت بڑا ہے لہذا اس ضلع کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے اور پھر اس کی تنظیم سازی کو عمل میں لایا جائے۔ جس پر علامہ اقبال بہشتی نے علامہ وحید عباس کاظمی کی سربراہی میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا اور جمعتہ المبار ک تک کا ٹائم دیا گیا تاکہ ہری پور شہر اور اس کے گرد و نواح پر مشتمل ایک ضلعی کابینہ کا سیٹ اپ بنایا جائے اور آخر میں دعائے خیر کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیاگیا۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) علامہ سید محمد ساجد شیرازی سابقہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کی رسم سوئم انکے آبائی گاؤں کوہاٹ میں ادا کردی گئی ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری علامہ غلام علی اکبر ، رہنماء علامہ اعوان علی شاہ، علامہ سید ظہیر حسین سبزواری، علامہ محمد شیرازی اور دیگر کابینہ اورکے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ علی اکبر کاظمی نے مرحوم کے والد سے علامہ شیرازی کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی، علامہ احمد اقبال رضوی کی جانب سے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے مجلس سوئم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید محمد ساجد شیرازی نے اپنے آباء و اجداد کی سیرت پر عمل کیا اور اسی راستے میں اپنی جان دے دی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا امام وہ ہے جو اپنے زمانے کے خیبر کو فتح کرتا ہے اور ہم اسی امام کے پیروکار ہیں اگر ہمارے زمانے کا خیبر ہمارے سامنے آجائے ہمارے زمانے کا مرحب و انتر ہمارے سامنے آجائے تو ہم علوی راستے پر چلتے ہوئے یہود و ہنود کی لاشوں سے گزر جائيں گے اور میدان چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔ یہ سید شیرازی نہ اپنے عمل سے کردکھایا ہے۔ اس سید کے بارے میں گواہ ہوں وہ تہجد گزار تھا، متقی پرہیزگار تھا۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی کا مجلس سوئم سے خطاب۔ سید شیرازی گلگت اپنے بچوں کیلئے نہیں بلکہ شہداء کے بچوں کیلئے گئےاور یتیم پروری کی فکر میں تھے۔انہوں نے علامہ سید محمد ساجد شیرازی کی بلندی درجات کیلئے اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں وفد ابراھیم زئی کوہاٹ میں علامہ شاہد ہادی کے گھر بھی گیا اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی کر لی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے علامہ حسن ظفر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ 13 مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جھنگ ، فیصل أباد ، چنیوٹ ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکرٹری جنرلز کا اجلاس صوبائی سکرٹری تعلیم سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت امام بارگاہ حیدریہ  ؑ امیں پور بازار فیصل آباد میں ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی انہوں نے اجلاس میں شرکاءسے سامنے قائد شہید کی برسی کے موقعہ پر منعقد ہونے والے قومی اجتماع کے اغراض و مقاصد اور شیعہ نسل کشی پر مجلس وحدت کی حکمت عملی پر مفصل روشنی ڈالی،اجلاس میں شرکاء نے برسی شہید قائد پر قومی اجتماع کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بھرپور شرکت کے لئیے شب و روز محنت اور رابطہ مہم کو مؤثر اور مربوط بنانے کا عزم کیا۔اجلاس میں اضلاع کے ذمہ بھر پور شرکت کے ٹارگٹ طے کیئے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں لاہور،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کا اجلاس ،اجلاس کی صدارت مرکزی رہنما علامہ مبارک الموسوی نے کی اجلاس میں پنجاب میں حکومتی انتقامی کاروائیوں سمیت 7 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع برسی شہیدقائد عارف حسین الحسینی پر تفصیلی گفتگو کی،اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع ہزاروں کی تعداد میں پنجاب سے کارکنان شریک ہونگے،یہ قومی اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہو گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک الموسوی نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہوں کی گرفتاری عزاداری سید شہداء ؑ کے راستے میں رکاوٹیں ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،ملت جعفریہ نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور آئین و قانون کی پاسداری کی اور ہم اسی جرم کی سزا بھگت رہے ہیں،ہمارے 74 روزہ پرامن احتجاج کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،ن لیگ نے بدترین آمریت کی مثال قائم کرکے اپنے سرپرست آمرجنرل ضیاء کی یاد تازہ کر دی ہے،اجلاس میں مطالبات کے حق میں لاہور اور پنجاب کی سطح پر احتجاجی تحریک چلانے پر بھی فیصلہ کرکے مرکزی کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں حساس ادارے کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری اور موثر آپریشن کا آغاز کیا جائے جو نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں ہر وہ طاقت کھٹکتی ہے جس وطن عزیز کے استحکام اور دفاع میں پیش پیش ہو۔ملکی مفادات کے منافی سرگرم عناصر ماہ رمضان کے دوران جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر سر عام چندے وصول کرتے رہے ہیں۔ حکومت ان افراد سے پوری طرح آگاہ ہے جو ملک کو عدم استحکام کا شکاربنانے کے لیے فرقہ واریت،لسانیت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف ہے۔ہر وہ شخص اور جماعت قابل گرفت ہے جو ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ریاست کے شہریوں کے لیے عدم تحفظ اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ان مذموم عناصر کے خلاف کاروائی میں پس وپیش ذمہ داران کی پیشہ وارانہ فرائض سے بد دیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں نے پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کو بد امنی کا شکار کر کے وطن عزیز کو اقتصادی لحاظ سے غیر مستحکم کیا ہے۔وطن عزیز کے استحکام ، سالمیت اور بقا کے لیے دہشت گردوں کی بیخ کنی اولین ضرورت ہے۔علامہ ناصر عباس نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ملک کو دہشتگردی، تکفیری عناصر اور ظالموں سے پاک کرنا ہوگا، پاکستان کے اندر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور ذمہ داران سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔ ملک کے اندر پچھلے دو دھائی میں ہزاروں پاکستانیوں کو ان کے قیمتی جانوں سے محروم کیا گیا مگر حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار اور پھر سزا دینے کے بجائے ، خاموشی کو مصلحت جانتی رہی مگر اب ایسا وقت آپہنچا ہے جب وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی تکفیریت کے فروغ کا سبب بن رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ایم پی اے آغا رضا نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں رہنے والے تمام مظلومین کی آواز بن گئی ہے، ملک کے چپے چپے کو دہشتگردوں نے اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے، نا ہی کوئی ادارہ دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رہا ہے اور نا ہی ہسپتال یا اسکول، دہشتگردوں نے پاکستان میں بسنے والے تمام نسلوں، ذاتوں کو اپنا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج کوئی بھی انسان اپنے مال و جان کو محفوظ نہیں سمجھتا اور خبروں میں دل دہلا دینے والے واقعات کی خبریں عام ہو گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں حکومت کو حرکت میں آتے ہوئے، دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے تھا مگر سمجھ سے بالا تر تو یہ ہے کہ ملک میں بد امنی کے باوجود حکومت اپنے آپ کو من پسند جماعت سمجھتے ہوئے مکمل اطمنان کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے تکفیریت، تکفیری سوچ اور تخریب کاروں سے بیزارہ کا اظہار کر لیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عوام کی سنے اور تکفیری عناصر کو چائے سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک دے اور ملک میں خوشحالی لائے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب ڈھائی مہینے سے سراپا احتجاج ہے اور اپنی ساری قوت پاکستان کو بہتر بنانے میں لگا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے مختلف سیاسی قیادتوں اور اداروں نے انکی حمایت کی اور مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree