وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈوکیٹ جو دو روز قبل انتقال کر گئے تھے، ان کی رسم قل خوانی ادا کر دی گئی، رسم قل خوانی میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

ان کے علاوہ قل خوانی میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، لیہ، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ کے تنظیمی افراد سمیت ممبر صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی سمیت اہل علاقہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے بڑے صاحبزادے کی دستار بندی بھی کرائی گئی، رہنماوں نے اپنے خطاب میں سفیر حسین شہانی کی قومی اور ملی خدمات کو سراہا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ سفیر حسین شہانی ایک نڈر، شجاع، بے باک اور امام حسین کے حقیقی سفیر تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بھکر کے دوران مشہور و معروف قدیمی امام بارگاہ قصر زینب کا دورہ کیا، تحریک جعفریہ کے سرگرم سینیئر رہنما وزارت حسین نقوی کے بیٹے سید سکندر حسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹے سے اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید وزارت حسین نقوی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، ان کی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، قصر زینب کے مہتمم سید سکندر حسین نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قصر زینب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے وزیروں مشیروں کی عیاشیوں کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے جبکہ گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور گلگت بلتستان کو پوری دنیا میں پہچان کروانے والے اخبارات کے بقایاجات اداکرنے کیلئے صوبائی حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان کے جملہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے مقامی اخبارات کا بڑا عمل دخل ہے اور یہی پرنٹ میڈیا ہے جس نے مجبور ولاچار عوام کو زبان دی ہے جبکہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا پردہ بھی چاک کیاہے ۔ پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں نے صوبائی حکومت کی گڈ گورننس کی قلعی کھولدی ہے جس سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

الیاس صدیقی نے کہا کہ حکومت اخبارات کو محکمہ اطلاعات کی لونڈی بنانے کا خیال دل سے نکال دے اور پرنٹ میڈیاکو اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش حکومت کے مفاد میں ہرگزنہیں ۔ اخبار مالکان کے بقایا جات کو روک کر حکومت بلیک میلنگ پر اتر آئی ہے جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم آزاد میڈیا کے حق میں ہیں اور اہل قلم سے امید رکھتے ہیں کہ وہ کسی دباءو میں آئے بغیر عوام کے سامنے حقائق منکشف کرتے رہیں اور حکومتی سیاہ کاریوں پر سے پردہ اٹھاتے رہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اخبار انڈسٹری کو بند کیا گیا تو سینکڑوں پڑھے لکھے جوان بیروزگار ہونگے لہٰذا حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے بازرہے اور اخبار مالکان کے بقایا جات ادا کرکے صحافتی برادری میں پائے جانیوالی تشویش کو دورکرے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کی شوریٰ کا اجلاس وحدت ہاؤس سولجر بازار میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل کےانتخاب سے قبل یونٹ کے انتخابات کا فیصلہ کیا گیا ۔ یونٹ انتخاب پہلے منعقد کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکریٹری برادر حسن رضا نے کہا کہ نئے یونٹ سیکریٹری جنرلز نئے ضلعی جنرل سیکریٹری اور نئی ضلعی کابینہ کے لئے زیادہ معاون ثابت ہوں گے ۔

 اس دوران برادر حسن رضا نے بتایا کہ ضلع بھر کے یونٹس انتخابات 24 دسمبر سے قبل کئے جائیں گے ۔ 24 دسمبر کو ضلعی جنرل سیکریٹری کے انتخابات ہوں گے ۔ جبکہ 25 دسمبر کو گزشتہ سال کی طرح سمپوزیم "پاکستان کی عالمی اہمیت اور درپیش چیلنجز " کے عنوان پر کیتھولک ہال سولجر بازار میں ہوگا ۔ جس سے  مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے ۔

اس موقع پر سمپوزیم کے لئے برادر رضوان کو مسئول نامزد کیا گیا ۔ اجلاس میں شریک عہدیداران نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئےبھرپور کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ سمپوزیم میں شرکت کے لئے کراچی بھر سے ممتاز شخصیات،رائے عامہ کے رہنماء،دانشور حضرات ، سماجی و سیاسی شخصیات،تنظیمی برادران اور عام عوام سے فارم پر کروائے جائیں گے ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ صادق جعفری نے کہا کہ تقویٰ کے ساتھ میدان عمل میں رہنے والے کامیابی سے آگے بڑھتے رہتے ہیں ۔ برادر حسن نے مشکل حالات میں ضلع جنوبی کی مسئولیت سنبھالی اور آج کراچی میں ضلع جنوبی خدمات کے مراحل تیزی سے مکمل کررہا ہے ۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ایک روزہ لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور سید ندیم عباس کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے لیہ میں ضلعی کابینہ کے رہنماوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ضلع لیہ کی تنظیمی کارکردگی اور آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے غور خوض کیا گیا، ضلعی سیکرٹری جنرل صفدر حسین مورانی نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کام اور تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی زوار حاجی اللہ بخش سامٹیہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا، اس موقع پر مرحوم کے بھائی ملک عاشق حسین سامٹیہ اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سابق سیکرٹری جنرل لیہ ساجد حسین گشکوری، جمیل حسین خان، اجمل حسین نقوی، صفدر حسین خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مکاتب ولایت پاکستان کے زیراہتمام ضلع رحیم یار خان کے قرآن و دینیات سینٹرز کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا پروگرام مدرسہ جامعہ امام حسن مجتبی ع ظاہر پیر میں منعقد ہوا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، جامعہ امام حسن مجتبی ع کے پرنسپل علامہ ضمیر حسین بخاری، مکاتب ولایت پاکستان کے انچارج علامہ مراد علی بلاغی، علامہ عبدالرزاق نجفی ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر غلام اصغر تقی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے کیونکہ بعثت انبیاء کرام کا مقصد پہلے تزکیہ و تہذیب نفس بیان کیا گیا ہے بعد میں تعلیم کتاب و حکمت ۔ جب تعلیم خوف خدا اور تہذیب نفس کے بغیر ہوگی تو فساد ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ معلم قرآن کو مربی بن کر بچوں کی تربیت کرنی چاہئے ۔

انہوں نےکہا کہ مبلغین اور معلمین قرآن مطالعہ کی عادت بنائیں تاکہ وہ دین سے متعلق نئے مطالب اور مستند باتیں لوگوں تک پہنچائیں ۔ نماز جمعہ کے خطبات مقامی زبان میں ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو تقوی اور تہذیب نفس کی دعوت کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ سے آگاہی حاصل ہو۔اس موقع پر دینیات سینٹرز کے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree