وحدت نیوز(گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور، تحصیل گڑھی یاسین کا جانثاران امام عصر عج کنونشن منعقد ہوا،کنونشن میں مہمان خصوصی طور پر مدرسہ حوزہ علمیہ بقیتہ اللہ کے پرنسپل علامہ عبدالله مطہری اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکرٹری جنرل عبدالرزاق جلبانی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل گڑھی یاسین کے صدر امجد علی ابڑو نے شرکت کی جانثاران امام عصرعج کنونشن میں آئندہ تین سال کے لئے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار کی نگرانی میں ہوا جبکہ اکثریت رائے سے آئندہ تین سالوں کے لئے مستنصر مہدی ابڑو ایم ڈبلیوایم تحصیل گڑھی یاسین کےسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے
جبکہ ڈپٹی سیکرٹری لطف علی چانڈیو، حسنین عباس جوادی سیکرٹری سیاسیات، مدثر علی میمن سیکرٹری فلاح بھبود،شفقت علی اجن سیکرٹری تحفظ عزاداري،مقصود علی جلبانی سیکرٹری تعلیم و تربیت،مولانا برکت علی کربلائی سیکرٹری تعبليغات، سید رمضان علی شاہ سیکرٹری تنظیم سازی،طارق علی کنبھر سیکرٹری شماریات، نوید علی میمن میڈیا سیکرٹری، اسحاق علی ادھو سیکرٹری یوتھ، سید نوید علی شاہ رابط سیکرٹری، محمد ملوک چانڈیو آفیس سیکرٹری، نامزد ہوئے اس موقع پر نئے کابینہ کے اراکین کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف شیعہ تنظیموں نے عالم اسلام کے عظیم مجاہدقاسم سلیمانی اور ان کے رفقا پرحملے اور امریکی پالیسیوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مختلف شیعہ سنی جماعتوں کے زیر اہتمام اتوار کے روز سہ پہر دو بجے آب پارہ چوک سے امریکن ایمبیسی تک بھرپوراحتجاجی ریلی کا انعقاد ہو گا جس کا مقصد خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارد کرانا ہے۔ ساری دنیا کے سامنے امریکی کے ناپاک ارادوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ امریکی پالیسیاں عالم اسلام اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اسلامی ممالک کی سالمیت امریکی مداخلت کے خاتمے سے مشروط ہے۔امریکہ کے جارحانہ عزائم کے خلاف ایران کا جرات مندانہ موقف ایمانی غیرت کا عملی اظہار ہے۔اس عالمی دہشت گرد سے نجات حاصل کرنے کے لیے امت مسلمہ کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی عراق کی دعوت پر سرکاری دورے پر تھے۔وہ اہم مسلم ممالک کےدرمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے تھے۔کسی ملک کی انتہائی اہم اور ذمہ دار شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔قاسم سلیمانی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دے کرعراق سے باہر نکالا۔امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ اسلام دشمن تنظیم داعش کی پشت پر کھڑا ہے اور اس کے لیے راستے ہموار کر رہا ہے۔امریکہ کا وجود پورے خطے کے لیے خطرے کی علامت بن چکاہے۔امریکہ اور اس کے حواری ایران کے اس لیے مخالف ہیں کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مقدسات ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔شیعہ سنی کسی کو آل رسولۖ کے مزارات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد ان کے خطے میں قیام کا کوئی جواز باقی نہیں۔امریکہ کو فوراََ اپنی افواج واپس بلانا ہوں گی۔
پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی،ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی ،اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی ،آئی ایس او کے ڈویژنل صدر صابر علی،آئی ڈی سی کے سیکریٹری جنرل فدا حسین زیدی ، انجمن جانثاران اہل بیت ؑکے سینئر عہدیدارمسعود حیدر زیدی ،،صوبائی وحدت یوتھ سیکرٹری سجاد نقوی،تحریک بیداری امتمصطفیؐ کے رہنمامودت حسین اور صوبائی رہنما ایم ڈبلیوایم نیاز بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
شہداء شکارپور کی پانچویں برسی کے موقع پر سندھ سطح کا بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا ، علامہ مقصودڈومکی
وحدت نیوز (شکارپور) جامع مسجد سید الشھداء کربلا معلی امام بارگاہ شکارپور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور وارثان شہداء کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور کی پانچویں برسی کے موقع پر سندھ سطح کا بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اجتماع میں بزرگ علماء کرام اکابرین اور وارثان شہداء شریک ہوں گے۔
انہوں نےکہا کہ شہداء کی یاد منانا ان کے مشن اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد ہے ہم نے اللہ تعالی سے عہد کیا ہے کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ شکارپور حساس ضلع ہے یہاں ماضی میں پولیس اور حکومت کی غفلت کے سبب دھشت گردی کے متعدد سانحات رونما ہونے ہیں لہذا مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ شیعہ اکابرین اور وارثان شہداء کے وکیل کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جن امام بارگاہوں اور مساجد و شخصیات کی سیکورٹی کلوز کی گئی ہے ان کی سیکورٹی بحال کرتے ہوئے وارثان شہداء کے خدشات کا جلد ازالہ کریں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ سید احمد اقبال احمد رضوی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو ایڈ نہیں ایڈز دی ہے، جنرل قاسم سلیمانی اسلام اور انسانیت کی بات کرتے تھے، امریکہ پاکستان سمیت مشرق وسطٰی کا دشمن ہے، پاکستان کی سالمیت مشرق وسطیٰ کے امن کےساتھ منسلک ہے، اگر ایران و افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان بھی پرامن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یوں ساتھ بیٹھنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم پاکستان کے لئے متحد ہیں اور اسلام کے لئے بھی متحد ہیں، امریکہ نے عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا جھوٹا الزام لگا کر وہاں حملہ کیا، امریکہ کی وجہ سے آج ہمارے ملک میں تفرقہ بازی ہے، جس معاشرے کے اندر انسانیت کو پامال کیا جائے وہ معاشرہ یقینی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچتا ہے، اور وہاں کے لوگوں میں ایک خلاء پیدا ہو جاتا ہے، امریکہ کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ اسلام ہے، اس اسلام میں شیعہ، سنی، وہابی سب شامل ہیں، بس ہمیں ایک سنجیدہ ارادے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی ذات سے نکل کر اکٹھے ہونا چاہئے اور طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ایران امریکہ کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، مدارس اور طلبا تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کی۔ کانفرنس کے میزبان علامہ اقتدار حسین نقوی تھے۔
اےپی سی میں ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر رانا شاہد الحسن، جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) کے مرکزی رہنما ایوب مغل، پاکستان پیپلزپارٹی کے بابو نفیس احمد انصاری، نعیم شہزاد بھٹی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب شفقت حسنین بھٹہ، علی یونیورسٹی کے پرنسپل علامہ ظفر حسین حقانی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا سبطین نجفی، علما اوقاف بورڈ کے رہنما علامہ غلام مصطفی انصاری، تحریک منہاج القرآن کے یاسر ارشاد، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راو محمد عارف رضوی، مہدیہ کمپلکس کے سربراہ علامہ سلطان نقوی نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں سنی تحریک کے رہنما مرزا ارشدالقادری، مسیحی کمیونٹی کے رہنما پادری نعیم جاوید، امامیہ آرگنائزیشن کے امجد صدیقی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما قاری محمد افضل، دی میڈیا فانڈیشن کے رہنما پروفیسر عبدالماجد وٹو، جرنلسٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے رہنما شفقت بھٹہ، سماجی رہنما عامر محمود نقشبندی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، فہیم جعفر ایڈووکیٹ، مرزا وجاہت علی، حسنین انصاری اور دیگر شریک تھے۔
رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امریکہ اور اس کے حواریوں کا نشانہ پاکستان ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی نمائندگی کرے، مقررین نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کی وحدت پر زور دیا، رہنماوں نے مسلمانوں کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا، ایران نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، امریکہ کے خلاف اس جنگ میں ایران کے ساتھ ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے مناواں کے مقام پر یونٹ قائم کیا گیا اور تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔محترمہ حنا تقوی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے اراکین یونٹ سے حلف لیا۔اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی جنرل سیکریٹری بھی موجود تھیں۔اراکین یونٹ کی جانب سے سردار قاسم سلیمانی و مہدی المہندس کے لئے مجلس ترحیم کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
مجلس کے دوران خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ عہد حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملت تشیع و ملت اسلامیہ کو متحد و منظم ہونے کی ضرورت ہے۔دشمن کی پسپائی کے لیےحق کی معرفت رکھتے ھوئے اپنے کردار کو سمجھنا، حالات پر زیرک نگاہ رکھتے ھوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینا،قوم و ملت کو مضبوط کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنا بے حد اہم ہے۔