وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روزایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ارباب عبدالظاہر کے خاندان سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیلئے ارباب ہاؤس کا دورہ کیا ۔وفد میں ممبرصوبائی اسمبلی سید محمد رضا ،علامہ ولایت حسین جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید عباس علی موسوی اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے رہنے والے برادر اقوام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ امن اور بھائی چارے سے رہ رہے ہیں لیکن ایک منظم سازش کے تحت کوئٹہ کے مثالی امن اور بھائی چارے کی فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار،تعلیم،ملازم پیشہ افراد اور دیگر تمام طبقے کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور عوام میں شدید عدم تحفظ اور مایوسی پائی جاتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دن دہاڈے بھرے بازار سے جہاں پیدل چلنا مشکل ہے وہاں اغواء کاروں کا کاروائی کر کے نکل جانا تمام سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔آخر میں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ارباب عبدالظاہر کاسی کو باحفاظت فی الفور بازیاب کیا جائے اور مزید اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

وحدت نیوز (راولپنڈی ) سانحہ کوہاٹی گیٹ پشاور کے مذمت میں قائد واحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولاناسید اکبر علی کاظمی نے  وفد کے ہمراہ ریور نڈپرویز کامران صاحب کو سانحہ پشاور کی تعزیت پیش کی ، مغل آباد کرسچن کالونی میں سانحہ پشاور کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں مولانا سید علی کاظمی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی بد نامی ہو ئی ، دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں یہ نہ تو سنی ہیں نہ شیعہ نہ ہی یہ پاکستانی ہیں ، پاکستان میں قیام امن صرف دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس حکمت عملی میں ہی مضمر ہے ،وفد کے دیگر ارکان میں  برادر ناصر سیکرٹری فلاح بہبود ضلع راولپنڈی سید نوید عباس سالار ماتمی سنگت کاروان عباس سید امیرحسین کاظمی محمد افضل ملک وجاہت شام تھے۔

وحدت نیوز (لاہور)مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی، مولانا غلام مصطفی ، مولانا سید حسن رضا ہمدانی، فدا حسین رانا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فیصل صغیر رانا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ  نے صوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ صوبہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ 2013ء کہ جس کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب  اسمبلی سے  لی ہے، ہمارے خیال میں یہ ایکٹ آئینِ پاکستان سے متصادم ہے۔اس بناء پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی پولیٹیکل کونسل نے عوامی، سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ عدالتی جدوجہد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس تناظر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لیگل ایڈوائزر فدا حسین رانا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور ان کی ٹیم نے سیاسی شعبہ کے سربراہ برادر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی مدعیت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ایک آئینی رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ گذشتہ کل مورخہ 18-092013کولاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ جس کی باقاعدہ سماعت کل مورخہ 20-09-2013کو جناب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ان کے بنچ میں سماعت کی جائے گی۔

اس رٹ پٹیشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مؤقف کو درج ذیل اہم آئینی نکات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔
i۔ غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن ضیائی آمریت کی پیداوار ہے اور آمرانہ اہداف کو تقویت دینے کا سبب ہے۔
ii۔ غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن 1973ء کے آئین کی رو سے متصادم ہے۔
iii۔ پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ یہ بل غیر جمہوری روایت کا علمبردار ہے اور نچلی سطح پر اختیار کی تقسیم کی آئینی ضرورت کی نفی ہے۔
iv۔ مختلف شعبہ جات کی جن کو نچلی سطح پر اختیار کے ساتھ ساتھ آزادی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر فنگشن کرسکیں۔ اس ایکٹ میں ان کو آزادی نہیں دی گئی۔ مثلاً تعلیم، صحت وغیرہ۔
v۔ سابقہ آڈت رپورٹ کی روشنی میں 350بلین کی رقم کا حساب بلدیاتی ادارے نہیں دے سکے تو جس پر ایک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا جو کہ تاحال نہیں بنائی گئی۔
vi۔ ایکٹ کی اس شکل و صورت کا اصل ہدف ہارس ٹریڈنگ کو رواج دے کر جیتنے والے امیدواروں کو حکومتی جھولی میں لانا ہے۔ یہ اس خوف کا غماز ہے کہ PMLNکی 100دن کی کارکردگی کے نتیجے میں عوام کسی صورت بلدیاتی انتخابات میں انہیں قبول نہیں کرے گی۔
vii۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے اور وہ سب اسے رد کر چکے ہیں۔

 دوسرا اہم نکتہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں میڈیا کے ذریعے ہونے والی ان ڈویپلمنٹس کا ہے کہ جس کے نتیجے میں 40000سے زیادہ بے گناہ لوگوں کے وحشی قاتلوں کو ماورائے عدالت رہا کیا جانا مقصود ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ہزاروں شہداء کہ جن میں پاک فوج کے لواحقین اور سویلین لواحقین شامل ہیں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ایسے غیر آئینی سمجھوتے کو سیاسی، عدالتی اور آئینی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی نہیں ہونے دیں گے۔
ہمارے خیال میں دہشت گردوں کو رہا کرنا ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔جب تک شہداء کے لواحقین کو اس معاملے میں نہیں بلایا جاتا تب تک ایسا کوئی سمجھوتہ ناقابلِ عمل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے بزرگ علماء ، خواص اور دیگر ہم آہنگ سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مشاورت کرکے اس پر ملی سطح کا لائحے عمل دے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ظالم فقط ظلم کرتا ہے، اس سے حقوق نہیں مل سکتے، حماس کی مقاومت ہی فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گی۔ نیل سے فرات تک سرحدوں کا سوچنے والا اسرائیل اب دیواریں بناکر اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے حماس کو اسلحہ دیا اور سفارتی سطح پر ہر ممکن تعاون کیا۔ فسلطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو دفن نہیں ہونے دیں گے، تین سال قبل کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی پر حملہ کرکے 85 سے زائد معصوم افراد کو شہید کیا گیا تاکہ اسرائیل کے خلاف عوامی نفرت کو کم کیا جاسکے لیکن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی القدس کی ریلیاں اس بات کی غماز ہیں کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائیگا اور فلسطین کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج عراق، افغانستان، شام اور بحرین میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، شام کو اس لئے سزا دی جارہی کیوں کہ وہ واحد عرب ملک ہے جو فلسطین کاز کو سپورٹ کرتا ہے، آج دنیا بھر سے دہشتگردوں کو جمع کرکے مقاومت کے بلاک شام کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے کہ شام میں مقدس مقامات تک محفوظ نہیں رہے، دہشتگرد جہاں اصحاب رسول (ص) کے مزاروں پر حملہ آور ہیں وہیں ان درندہ صفت دہشتگردوں نے بی بی زنیب سلام اللہ علیھا کے روز ے کو بھی نہیں بخشا۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ترکی، اردن، امارات، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک فلسطین کاز کی حمایت نہیں کر رہے بلکہ اسرائیلی ایجنڈے پر شام میں دہشتگردوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام جی سکس ٹو سے پارلیمنٹ ڈی چوک تک نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان جیل پر حملہ پاک فوج اور صوبائی و فاقی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 90 سے زائد ناکے عبور کرکے دہشتگرد کیسے جیل پہنچ گئے؟، رات بھر قوم کو بتایا جاتا رہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ لیکن نتیجہ صفر رہا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ فورسز اور حکومت کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ چھ شیعہ افراد کو جیل میں شناخت کرکے ان کے گلے کاٹے گئے۔ ہم پر واضح کیا جارہا ہے کہ اب تم جیلوں میں بھی محفوظ نہیں ہو، ہم ان طاقتوں کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اہل بیت (ع) کے ماننے والے مر تو سکتے ہیں جھک نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنرل کیانی سے پوچھتے ہیں کہ ان کی تین سال کی توسیع نے قوم اور پاک فوج کو کیا دیا؟، آئے روز ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا جاتا ہے لیکن جنرل کیانی کہیں نظر نہیں آتے، دہشتگرد اعلان جنگ کررہے ہیں اور جنرل کیانی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی بات تو ہے کہ دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ چودھری نثار نے ڈی آئی خان جیل حملے پر خاموشی اختیار کرکھی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کی یہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

nasir abbas sheraziوحدت نیوز (اسلام آباد)الیکشن 2013کے نتائج کا اعلان کر تے ہوئے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کی تھی ،لیکن مختلف حلقوں میں الیکشن کے دوران دھاندلی کے وہ رکارڈ قائم کیئے گئے جس کی مثالیں شاید آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ، جن کے ثبوت پوری دنیا نے اپنی ٹیلی وژن اسکرینز پر خوب ملاحظہ کیئے ،

اگر بات پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے وسیاسی جماعتوں کی دھاندلی پر ہی ختم ہو جاتی تو کیا ہی بہتر تھا لیکن اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جس قدر جانبداری کا مظاہرہ کیا وہ بھی مثالی ہے ، تین دن تک نتائج روک کر بوگس نتائج جاری کیئے گئے ، ڈی جی خان ، جھنگ اور کراچی کے بعض حلقوں میں ہمارے مینڈیٹ کا استحصال کیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر آج تک بہت سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کو آزاد ظاہر کیا جارہا ہے ، اور نتائج کو اس کمال مہا رت کے ساتھ مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے کہ جن حلقوں میں مجلس وحدت کا امیدوار ٹاپ تھری پوزیشنز پر تھا وہ اب پانچویں اور آٹھویں پوزیشن پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ ہمارے امیدواروں اور ووٹرز کو دل برداشتہ اور مایوس کیا جا سکے ،۔

ستم بالائے ستم یہ کے سیکریٹری الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد پریس کانفرنس میں یہ کہتے سنے گئے کہ 94.6% الیکشن مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہو ئے ہیں ، ان کے مطابق 5.94%دھاندلی ہو ئی ، مقام شرم ہے آزاد الیکشن کمیشن ، نگراں حکومت اور سکیورٹی ایجنسیس کے لیئے ، تمام تر زیادتیوں اور دھاندلیوں کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی الیکشن سیل نے انتہک کوششوں کے بعد پاکستان بھر کے ضلعی الیکشن سیل سے نتائج کی جمع آوری کا مرحلہ مکمل کیا ہے اور جو نتیجہ سامنے آیا وہ یہ ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
ْقومی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 58561
مرکزی الیکشن سیل :
قومی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 124591

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 85068
مرکزی الیکشن سیل :
صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 227131

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
قومی و صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 143629
مرکزی الیکشن سیل :
قومی و صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 351722

sadiq taqvi 01وحدت نیوز (کراچی)  شہر قائد کے پر امن ماحول کو دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ارشد عباس نقوی کا قتل اسی سازش کا حصہ ہے۔ ارشد عباس نقوی ہماری ملت کا روشن ستارہ تھا، قومی و ملی پروگرامات کی رونق سمجھا جاتا تھا، اورنگی ٹاؤن کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں جھونکنے کی تیاری ہو رہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے پاک حیدری اسکاؤٹس کے ممبر ارشد عباس نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وحدت ہاؤس سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم متعلقہ حکام کو بارہا دہشت گرد عناصر کی جانب نشاندہی کرا چکے ہیں لیکن حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکام نظر آرہے ہیں، دہشت گردی کا یہ بے قابو جن ہماری سینکڑوں عظیم شخصیات کو نگل چکا ہے، ہم نے ابھی تک تو صبر کے دامن کو تھاما ہوا ہے جو کہ اور زیادہ دیر ممکن نہیں، ہم نگراں حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ارشد عباس نقوی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree